توشیح اسمائےمحمد
توشیح اسمائے محمدﷺ اردو زبان میں نعت پر مشتمل صنعت توشیح شاعری کی کتاب ہے۔[1]
توشیح اسمائے محمدﷺ | |
---|---|
مصنف | خورشید ناظر |
زبان | اردو |
اصل زبان | اردو |
ملک | پاکستان |
ناشر | اردو مجلس بہاولپور |
تاریخ اشاعت | 2019ء |
پیش کش | |
صفحات | 313 |
درستی - ترمیم |
صنعت توشیح
ترمیمتوشیح اسمائے محمد" ایک ایسی صنعت سخن ہے جو قبل ازیں بادشاہوں کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔ دنیا کے بادشاہوں کی تعریف محض دنیاداری کے تقاضوں کو لبھانے کے لیے تھی لیکن اس صنعت کو خورشید ناظر نے اب نعتیہ صنعت بنادیا ہے۔ جبکہ " توشیح " کے دو معنی ہیں گلے میں پھولوں کے ہار ڈالنا یا آرائش کرنا۔ خورشید ناظر نے بڑی چاہ سے حضرت محمد سے دلی وابستگی کے پھول پروئے ہیں جن کی خوشبو پورے اردو ادب میں پھیل رہی ہے تو شیح کا حسن یہی ہے کہ مدوح کے نام کے حروف سے کوئی مصرع اور پورے نام کے حروف کی توضیح و تشریح و آرائش کی جائے جس سے ممدوح کی شان اور اوصاف بیان ہوں خورشید ناظر نے کیونکہ یہ توضیح آنحضور کے سینکڑوں ناموں کی کی ہے جس کو انھوں نے آج کے دینی اور ادبی دھارے میں شامل حضور کے ناموں کو تلاش کیا ہے بلکہ دنیا کی قدیم الہامی زبانوں اور الہامی کتب سے ملنے والے آنحضور کے ناموں کی توشیح بہ احسن انداز میں تخلیق کی ہے۔ انھوں نے بہت ہی تلمیحات استعمال کی ہیں جس سے صنعت تو شیح کوکئی چاند لگ گئے[2]
غلو اور مبالغہ آرائی سے پرہیز
ترمیمخورشید ناظر نے سطر سطر میں صحیح العقیدگی اور اپنی فکر اور اپنے منظوم ذکر کا قبلہ درست سمت میں رکھا ہے۔ شعروں میں کسی قسم کے غلو اور مبالغہ آرائی عقیدت محبت کے سمندر میں بہتے ہوئے زمانے کی رواروی کا وہ کہیں شکار نہیں ہوا۔ خورشید ناظر چونکہ قرآن وحدیث کا گہرا علم رکھتے ہیں۔ اس لیے ان کے نعتیہ اشعار آج کے تمام تفرقوں کے رنگ سے پاک ہیں۔ اشعار صرف اور صرف آنحضور کے اوصاف وفضائل اور آپ کی تعلیمات، آپ کے حسن خلق اور بے مثال رویوں سے مزین ہیں [3] کتاب توشیح اسمائے محمدﷺ منظوم صنعت توشیح کی عمدہ کاوش ہے، اس کتاب میں مصنف نے محمد بن عبد اللہ کے 476 اسما کو صنعت توشیح میں اشعار میں پرویا اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی خوبی موجود ہے کہ تمام مصرعے اور قوافی میں مقید ہیں اس کے باوجود کہ اسما کے حروف کی تعداد تین، سے آٹھ تک ہے چنانچہ ہر نام کو قافیے اور ردیف کے لحاظ سے مختلف ترتیب سے صنعت توشیح کے حسن کا نذرانہ پیش کیا گیا ہے۔ چار حر فی نام کے کہیں چاروں مصرعے ہم قافیہ و ہم ردیف ہیں کہیں پہلا اور چوتھا مصرع ہم قافیہ و ہم ردیف اور درمیانی دونوں مصر عے آزاد ہیں کہیں دوسرا اور چوتھا مصرع ہم قافیہ وہم ردیف اور درمیانی دونوں مصرعے آزاد ہیں۔ یہی صورت حال آپ کو مختلف حروف سے مکمل ہونے والے اسما کے سلسلے میں دکھائی دے گی۔صنعت توشیح کا مفہوم یہ ہے کہ ایسے مصرعے کہے جائیں جن میں شامل مصرعوں کے اولین حروف وہ ہوں جنہیں مصرعوں کی ترتیب سے اگر ملا یا جائے تو ممدوح کا اسم منظر عام پر آئے۔ شاعر نے اس شعری صنعت کا صرف یہی تقاضا پورا نہ کیا بلکہ ہر مصرع اس نام سے خصوصی تعلق رکھتا ہے اور اس کے مفہوم کو سمجھنے میں ممد ثابت ہوتا ہے اور اگر کہیں ایسا نہیں تو ان مصرعوں میں رسول اللہ کی عظیم صفات ضرور مذکور ہیں۔ توشیح اسمائے محمد خورشید ناظر کی تصنیف ہے، اپریل 2019ء میں اردو مجلس بہاولپور پاکستان، سے شائع ہوئی ہے، یہ کتاب مدح رسول پرمشتمل 313 صفحات پرپھیلی ہوئی ہے، [4] ان کی کتاب سے ایک نمونہ پیش خدمت ہیں
نمونہ کلام
ترمیمسیدنا صبیح نام کو صنعت توشیح میں صفحہ 143 پر اس طرح بیان کیا
ص۔صباحت آپ کی بے مثل بے ہمتا | ب۔بڑی دلکش صبیح و دل نشین صورت | |
ی۔ یہی لکھا ہر ایک نے، حسن کام آپﷺ | ح۔ حسیں ایسی کبھی دیکھی نہیں صورت |
ص +ب +ی +ح =صبیحﷺ[5]
تصانیف
ترمیمتوشیح اسمائے محمدﷺ، کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں
- 1 کلام فرید اور مغرب کے تنقیدی رویے
- 2 خواجہ فرید کی کافیوں میں قوافی کافنی جائزہ
- 3۔بلغ العلی بکمالہ (منظوم سیرت النبی مکمل)
- 4منظوم شرح اسماءالحسنی
- 5۔ہرقدم روشنی (سفر نامہ حج )
- 6۔پانچ درسی کتب
- 7۔حسنت جمیع خصالہ (محمد ﷺ کے ناموں کی منظوم شرح)
- 8۔ملاک و محور عالم محمدﷺ(غیر منقوط نعتیہ کلام)
- 9۔ وللہ الحمد۔
- 10۔ہرقدم روشنی
- 11۔کشف الدجی بجمالہ (آزاد ہیئت میں لکھی گئی اولین سیرت)
- 12۔توشیح اسماء الحسنٰی
- 13۔حمد الٰہ و مدح محمدﷺ(غیر منقوط نعتیہ کلام)
- 14۔مالک عالم سرور عالم غیر منقوط مجموعہ حمد و نعت