حنا خواجہ بائیات (انگریزی: Hina Khawaja Bayat) ایک پاکستانی اداکارہ ہے۔ ہم سفر، زندگی گلزار ہے اور شہر ذات اُن کے مشہور ڈرامے ہیں۔ وہ اپنے ملک کے ڈراموں، ان کی جاذبیت اور ما ورائے ملک شہرت کے بارے میں کافی مطمئن ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی ڈراموں کے کردار حقیقت سے بہت قریب تر ہوتے ہیں۔ یہ کردار گویا ایک عام آدمی یا عورت کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کو ہو بہ ہو فلمائی ہوئی حالت میں قبولیت کا مادہ رکھتے ہیں۔ اپنے اسی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے ایک قابل اعتماد ہوتے ہیں اور پھر ان کے کردار حقیقت کے بہت قریب ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا چلن پاکستان ہی تک محدود نہیں بلکہ کئی دیگر ممالک میں بھی دیکھے جاتے ہیں اور اس وجہ سے یہ ایک عالمی افادیت کا زمرہ اختیار چکے ہیں۔ اسی طرح سے کیبل اور سیٹلائٹ کے دور سے پہلے بھی پاکستانی ڈرامے بھارت میں دیکھے گئے ہیں۔[1]

حنا خواجہ بائیات
معلومات شخصیت
مقام پیدائش کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کراچی، پاکستان
قومیت پاکستانی قوم
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
دور فعالیت 2011 – حال
وجہ شہرت ہم سفر
زندگی گلزار ہے
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حنا خواجہ بائیات کے مطابق پاکستانی ڈراموں سے لگاؤ کوئی تازہ نہیں بلکہ 80 کی دہائی میں بھی پاکستانی ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مشہور تھے اور اس وقت بھارتی چینلز پر یہ ڈرامے دکھائے جانے کے باوجود سیٹلائٹ اور ڈی کے ذریعے بھارت میں دیکھے جا رہے تھے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی اقتصادی ، تجارتی اور سیاسی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آپس میں دشمنی کی بجائے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیے انھوں نے کہا کہ مجھے شوبز میں آنے کی اجازت ہر گز نہیں تھی کیونکہ میرے والد کہتے تھے کہ مجھے اچھا نہیں لگتا کہ تمھاری تصویر ہر جگہ لگی ہو لوگ تمھیں بری نظر سے دیکھیں تاہم میرے شوہر نے مجھے اس فیلڈ کو اپنانے میں بہت سپورٹ دی ۔[2]


ٹیلی ویژن

ترمیم
سال عنوان کردار نوٹس
2011 جھمکا جان جیو ٹی وی
ہم سفر زرینہ ہم ٹی وی
2012 متاع جان ہے تو حاجرہ عزیر ہم ٹی وی
شہر ذات فلک کی ماں ہم ٹی وی
زندگی گلزار ہے غزالہ جنید ہم ٹی وی
ایک نئی سنڈریلا بانو جیو ٹی وی
جل پری (ٹی وی سیریز) جیو ٹی وی
عون زارا حسنہ اے پلس انٹرٹینمینٹ
عشق گمشدہ علیزہ کی ماں جیو ٹی وی
تلخیاں اپو جی اے پلس انٹرٹینمینٹ
اڑان ثنا کی ماں جیو ٹی وی
2014 آہستہ آہستہ ہم ٹی وی
بشر مومن بشر کی ماں جیو ٹی وی
2015 میرا نام یوسف ہے عافیہ بیگم اے پلس انٹرٹینمینٹ
مقدس روحی ہم ٹی وی
کانچ کی گڑیا جیو ٹی وی
دعا جیو ٹی وی
تیرے میرے بیچ شرلا ہم ٹی وی
2016 تیری میری جوڑی جیو ٹی وی
مور محل بیگم ثروت جہاں جیو ٹی وی
تم کون پیا شرافت بیگم اردو 1
صنم شبنم ہم ٹی وی
دیوانہ حسن آرا ہم ٹی وی
دل بنجارہ فصیحہ نفیس ہم ٹی وی
2017 کتنی گرہیں باقی ہيں قسط 28 - ریحانہ ہم ٹی وی
بے گانگی اے پلس انٹرٹینمینٹ
2018 تاوان مانو کی ماں ہم ٹی وی
دل آرہ بول نیٹ ورک
2019 دل بے رحم اے پلس انٹرٹینمینٹ
یاریاں عالیہ جیو انٹرٹینمینٹ
بھوک لایر (وکیل) ہم ٹی وی
شاہ رخ کی سالیاں مسز راؤ جیو انٹرٹینمینٹ
سنگ مرمر (ڈراما) ہم ٹی وی
2020 راز الفت جیو انٹرٹینمینٹ
چڑیلز شیری ویب سیریز

سماجی میڈیا مقبولیت

ترمیم

حنا خواجہ بائیات شہر ذات، متاع جان ہے تو، زندگی گلزار ہے، ایک نئی سنڈریلا، اڑان، بشر مومن، صنم، تم کون پیا اور کتنی گرہنیں باقی ہیں' جیسے ڈراموں کی اداکارہ حنا خواجہ بائیات یوں تو اپنی اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں، تاہم ان کی جانب سے بیٹی کی شادی پر کی گئی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے وہ خبروں میں ہیں۔ حنا خواجہ بائیات نے 18 دسمبر 2020ء کو انسٹا گرام پر اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب میں رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انھیں معروف بھارتی گانے 'ڈولا رے' پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ادھیڑ عمری میں بھی شاندار طریقے سے ناچ کرنے پر مداحوں نے حنا خواجہ بائیات کی تعریفیں کیں جب کہ ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے ڈانس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے لیے سب سے خوبصورت لمحے ہیں، کیوں کہ ان کی بیٹی کی شادی ہو رہی ہے۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم