محمد بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب

محمد بلیغ الرحمن پاکستانی سیاست دان ہیں۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ 10 مئی 2024ء تک پاکستانی صوبہ پنجاب کے چھیالیسویں گورنر تعینات رہے۔

محمد بلیغ الرحمان
(انگریزی میں: Muhammad Baligh Ur Rehman ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مدت منصب
1 جون 2013ء – 31 مئی 2018ء
معلومات شخصیت
پیدائش 21 دسمبر 1970ء (54 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع بہاولپور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنسلوانیا   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

محمد بلیغ الرحمن 21 دسمبر 1969ء کو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔

خاندان

ترمیم

ان کا خاندان بہاولپور کے متمول اور قدیم خاندانوں میں سے ایک ہے۔ ان کے والد عقیل الرحمن نے 1985ء میں سیاست کا آغاز کیا۔ بعد ازاں وہ نواز شریف کے قریب ترین ساتھیوں میں شمار ہونے لگے۔

1997ء کے عام انتخابات میں نواز شریف نے حاصل پور کی سیٹ پر دو بڑے سیاسی ناموں ریاض پیرزادہ اور تسنیم گردیزی کی جگہ عقیل الرحمن کو بلا مقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب کروایا۔

تعلیم

ترمیم

پرائمری تک تعلیم کانونٹ سکول بہاولپور سے حاصل کی جس کے بعد صادق پبلک سکول میں داخل ہوئے، بعد ازاں او لیول کیمبرج یونیورسٹی سے پاس کیا اور گولڈ میڈل بھی حاصل کیا، امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔

عملی زندگی

ترمیم

وہ آٹو موبائلز کے کاروبار سے وابستہ ہیں، جب کہ ان پر غیر قانونی زمین کی الاٹمنٹ کا کیس بھی چل رہا ہے۔

سیاسی زندگی

ترمیم

محمد بلیغ الرحمن کا مسلم لیگ ن سے گہرا تعلق رہا ہے، 2008ء میں وہ این اے 185 بہاولپور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 2008ء سے 2013ء تک شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں ان کے معاون خصوصی رہے۔

محمد بلیغ الرحمن دوسری بار 2013ء میں بھی پاکستان لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم این اے بنے، انھوں نے پاکستان عام انتخابات، 2013ء میں پنجاب کے حلقہ این اے۔185 (NA-185 (Bahawalpur-III))میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔[1] سابق وزیر اعظم نوازشریف کی کابینہ میں وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ رہے، نومبر 2013ء میں انھیں وزیر مملکت برائے داخلہ اور اینٹی نارکوٹکس کا اضافی چارج دیا گیا۔

2017ء میں نواز شریف کی کابینہ ختم ہونے کے بعد بلیغ الرحمان سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ بنے، بلیغ الرحمان کو وفاقی وزیر تعلیم اور ٹریننگ بنایا گیا۔

بلیغ الرحمن پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

گورنر پنجاب

ترمیم

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت 30 مئی 2022ء کو دی، گورنر پنجاب کی حیثیت سے محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہاؤس لاہور میں 30 مئی 2022ء کو عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے بلیغ الرحمان سے عہدے کا حلف لیا جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ 10 مئی 2024ء کو محمد بلیغ الرحمن نے یہ منصب نو منتخب گورنرسردار سلیم حیدر خان کے حوالے کیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "2013 الیکشن نتائج" (PDF)۔ ای سی پی۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2018