راؤ سکندر اقبال پاکستانی سیاست دان، سابق وزیر دفاع، سابق وفاقی وزیر خوراک و زراعت، وزیر کھیل و سیاحت، 1942ء میں پیدا ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے ایک تھے۔ انھیں فوجی آمریت کے دوران ایم آر ڈی تحریک میں سر گرم رہنے پر کئی مرتبہ جیل بھی کاٹنی پڑی۔ بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں وفاقی وزیر خوراک و زراعت رہے جبکہ 1993ء میں دوبارہ بے نظیر بھٹو کی کابینہ کے رکن بنے اور انھیں کھیل اور سیاحت کی وزارت کا قلمدان دیا گیا۔

راؤ سکندر اقبال
وزیر دفاع پاکستان
مدت منصب
23 نومبر 2002ء – 15 نومبر 2007ء
صدر پرویز مشرف
وزیر اعظم ظفر اللہ خان جمالی
چوہدری شجاعت حسین
شوکت عزیز
پرویز مشرف
سلیم عباس جیلانی (نگران)
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1943ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوئٹہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 ستمبر 2010ء (66–67 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع اوکاڑہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد راؤ حسن سکندر
عملی زندگی
مادر علمی فورمن کرسچین کالج
پنجاب یونیورسٹی لا کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دور مشرف

ترمیم

سنہ 2002ء میں جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں انھوں نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے نام سے اپنا ایک گروپ تشکیل دیا اور پھر اسے مسلم لیگ ق میں ضم کر دیا۔ 2002ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوکر رکن قومی اسمبلی بنے[3] لیکن پھر انھوں نے فیصل صالح حیات اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قومی اسمبلی میں فاروڈر بلاک بنایا اور مسلم لیگ ق کو وہ مطلوبہ ارکان کی تعداد فراہم کی جو حکومت کی تشکیل کے لیے درکار تھی۔ راؤ سکندر اقبال سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے دور اقتدار کے دوران ہزار دو سے دو ہزار سات تک وزیردفاع رہے۔ راؤ سکندر اقبال ’پیپلز پارٹی پیٹریاٹ‘ اور ’پاکستان پیپلز پارٹی (شیرپاؤ)‘ کے ادغام کے بعد وجود میں آنے والی پیپلز پارٹی کے چیئرمین جبکہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ اس کے صدر بن گئے۔

مسلم لیگ ق

ترمیم

مرحوم نے بعد میں اپنی جماعت کو مسلم لیگ ق میں ضم کر دیا اور خود بھی اس میں شامل ہو گئے۔2008ء میں ہونے والے عام انتخابات میں راؤ سکندر اقبال نے اپنے آبائی علاقے اوکاڑا سے مسلم لیگ قاف کے ٹکٹ پر حصہ لیا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

انتقال

ترمیم

طویل عرصے تک گردے کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد 29 ستمبر 2010ء کو اوکاڑا میں ان کا انتقال ہوا۔

 
راؤ صاحب کے نام سے منسوب اوکاڑا شہر کا رنگ روڈ

حوالہ جات

ترمیم