رضا ہارون
محمد رضا ہارون (پیدائش 4 اکتوبر 1965) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو پہلے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کوی ایم) کے اہم رہنما تھے، مارچ 2016ء میں پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے۔[1][2]
محمد رضا ہارون | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | کراچی، پاکستان |
اکتوبر 4, 1965
شہریت | پاکستان |
مذہب | اسلام |
جماعت | پاک سرزمین پارٹی (مارچ 2016) |
زوجہ | بشری رضا |
والدین | محمد ہارون (والد) |
عملی زندگی | |
تعليم | B.Com BSc |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
رضا ہارون نے جامعہ کراچی سے بی کام کیا اور بی ایس سی کمپیوٹر سائنس میں کراچی میں قائم ایک غیر ملکی نجی جامعہ سے کیا۔[3]
سیاسی دور
رضا ہارون نے 1987ء میں متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی اور لندن میں 1994ء آپریشن کلین-اپ کے بعد لندن چلے گئے۔ 2007ء میں، پاکستان واپس آئے۔[4] اور صوبائی اسمبلی کے رکن متحدہ قومی مومنٹ کے ٹکٹ پر حلقہ پی ایس۔115 (کراچی) 2008ء میں منتخب ہوئے۔[5] اور 2009ء میں سندھ کے صوبائی وزیر بطور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے خدمات انجام دیں۔[6]
مارچ 2016ء میں، متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر سید مصطفیٰ کمال کی نئی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔[3]
حوالہ جات
- ↑ "Government profile – Muhammad Raza Haroon"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2012
- ↑ "MQM to welcome if polls postponed: Haroon"۔ The News Int۔ 28 April 2013۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2015
- ^ ا ب "Major blow to MQM as Raza Haroon joins Kamal"۔ Dawn۔ 15 March 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2016
- ↑ "Raza Haroon — a profile"۔ Dawn۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2015
- ↑ "Profile"۔ Sindh Assembly۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2015
- ↑ "Profile"۔ Pakistan Herald۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2015