رفیق خاور

ماہر لسانیات، نقاد، محقق، شاعر

رفیق خاور (پیدائش: 15 فروری، 1908ء - وفات: 14 مئی، 1990ء) اردو زبان کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز محقق، شاعر، نقاد، ماہر لسانیات اور مترجم تھے۔

رفیق خاور
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1908ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 14 مئی 1990ء (81–82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ماہرِ لسانیات ،  شاعر ،  ادبی نقاد ،  مترجم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

رفیق خاور 15 فروری، 1908ء[2] کو راولپنڈی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ان اصل نام میاں محمد رفیق حسین تھا۔[3][4]

ادبی خدمات

ترمیم

رفیق خاور کی تصانیف میں خاقانیٔ ہند، ابر گہر بار، پدما سے چناب تک، اقبال اور اس کا پیغام اور حرف نشاط آور لبِ کوثر کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے اردو تھیسارس بھی مرتب کیا جو اشاعت پزیر ہو چکا ہے۔ ان کے تراجم کی فہرست بھی بہت طویل ہے۔ وہ کئی زبانوں کے ماہر تھے اور منظوم و منثور تراجم پر یکساں عبور رکھتے تھے۔[4]

تصانیف

ترمیم
  • خاقانی ہند (تنقید)
  • اُردو تھیسارس (لسانیات)
  • حرف نشاط آورلبِ کوثر (فارسی شاعری)
  • ہماری موسیقی
  • پاکستان کے گیت
  • پدما سے چناب تک (سفرنامہ)
  • ابر گہربار (مثنوی)
  • اقبال اور اُس کا پیغام (بہ اشتراک ڈاکٹر میاں تصدق حسین خالد) (اقبالیات)

رفیق خاور کے فن و شخصیت پر کتب ومقالہ جات

ترمیم
  • رفیق خاور: احوال و آثار ،(پی ایچ ڈی مقالہ)، ڈاکٹر عبد الرؤف،، پنجاب یونیورسٹی،لاہور، 2004ء

وفات

ترمیم

رفیق خاور 14 مئی، 1990ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے اور کراچی میں پی ای سی ایچ ایس قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[3][4][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/103330 — بنام: Rafiq Khawar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، اردو سائنس بورڈ لاہور، 2006ء، ص 328
  3. ^ ا ب رفیق خاور، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان
  4. ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ پبلی کیشنز، کراچی، 2010ء، ص 669