سارہ لورین
مونا لیزا حسین (انگریزی: Sara Loren) (ولادت: 11 دسمبر 1985ء)[1] جو سارہ لورین کے نام سے مشہور ہیں، ایک پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو زیادہ تر ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ اردو فلموں اور ٹیلی ویژن میں بھی کام کرتی ہیں ۔[2][3]
سارہ لورین | |
---|---|
سارہ لورین 2013ء میں
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 دسمبر 1985ء کویت شہر, کویت |
رہائش | کراچی، پاکستان |
شہریت | پاکستانی قوم |
قومیت | پاکستانی |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈل, اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم ![]() |
ابتدائی زندگیترميم
سارہ لورین 11 دسمبر 1985ء کو کویت کے کویت شہر میں پیدا ہوئیں۔ تقسیم ہند کے بعد سارہ لورین کے والد بھارت کے راجستھان سے کویت ہجرت کرگئے اور ان کی والدہ پاکستان کے پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھتی ہیں۔[4] سارہ لورین کا تعلق راجپوت ذات سے ہے۔[5] سارہ لورین اپنے والد کی وفات کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئیں۔[6]
پیشہ وارانہ زندگیترميم
سارہ لورین نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز 2010ء میں پوجا بھٹ کی رومانوی فلم کجرا رے سے کیا جس میں اداکار ہمیش ریشمیا بھی تھے۔ سارہ لورین نے 2013ء میں بننے والی فلم مرڈر 3 میں نسا کا کردار ادا کیا۔[7]اس کے بعد انہوں نے مکان، ریاست اور مہر بانو اور شاہ بانو میں کام کیا۔[8]
فلمو گرافیترميم
سال | فلم | کردار | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2004ء | ماه نور | ماه نور | اردو | لولی وڈ پہلی فلم |
2004ء | مہرون نسا | مہرون نسا | اردو/ہندی | |
2010ء | کجرا رے | نرگس | ہندی | بالی وڈ پہلی فلم |
2011ء | لو میں گم | خود | اردو | |
2013ء | مرڈر 3 | نشا | ہندی | |
2013ء | انجمن | انجم حیات خان | اردو | |
2014ء | سلطنت | خود | اردو | گانا سائیں میں نظر آئی [9] |
2015ء | برکھا | برکھا | ہندی | [10] |
2016ء | عشق کلک | سوفی داس وردھن | ہندی | [11] |
2018ء | جوانی پھر نہیں آنی 2 | اردو | ||
2019ء | فراڈ سیاں | پائل | ہندی |
ٹیلی ویژنترميم
ن. | ڈراما | کردار | چینل | سال |
---|---|---|---|---|
1. | رابعہ زندہ رہے گی | رابعہ | اے آر وائی ڈیجیٹل | 2003ء |
2. | ریاست | آمنہ | اے آر وائی ڈیجیٹل | 2005ء |
3. | مکان | نازلی | جیو ٹی وی | 2006ء |
4. | صندل | صندل | جیو ٹی وی | 2010ء |
5. | کیسی یہ اگن | رملہ | پی ٹی وی ہوم | 2011ء |
6. | انوکھی | الان/عینی | اے پلس انٹرٹینمینٹ | 2011ء |
7. | مہر بانو اور شاہ بانو | شاہ بانو | ہم ٹی وی | 2012ء |
8. | میں مر گئی شوکت علی | اللہ رکھی | ہم ٹی وی | 2017ء |
بیرونی روابطترميم
مزید دیکھیےترميم
حوالہ جاتترميم
- ↑ "Don't call me Mona". دی ایکسپریس ٹریبیون. 18 March 2012. اخذ شدہ بتاریخ 01 دسمبر 2016.
- ↑ "Murder 3 girl Sara Loren sizzles in trailer - The Express Tribune". 8 January 2013.
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین. "Sara Loren".
- ↑ "Sara loren - AboutMe". 05 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2021.
- ↑ "Sara loren - I am rajput". 17 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2021.
- ↑ "hotties-to-murder-for". 31 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2021.
- ↑ "Sara loren Pakistani actress".
- ↑ Ali Sohail (6 December 2012). "Sara Loren career". دی ایکسپریس ٹریبیون. اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2013.
- ↑ http://www.brecorder.com/arts-a-leisure/50-movies/186101-pakistani-movie-%E2%80%98sultanat%E2%80%99-to-be-released-on-eid-ul-fitr.html
- ↑ "Sara opposite Taaha Shah in Barkhaa".
- ↑ "Sara Loren completed Ishq Click".
ویکی ذخائر پر سارہ لورین سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |