سدرپشچم پردیش
سدرپشچم پردیش (نیپالی: सुदूरपश्चिम प्रदेश) (بعید مغربی صوبہ) نیپال کے سات صوبوں میں سے ایک ہے، جسے نئے آئین نیپال کے تحت نیپال کا صوبہ 20 ستمبر 2015ء کو قرار دیا گیا۔[1] اس کی سرحدیں شمال میں چین کے تبت خودمختار خطے سے ملحق ہے، کرنالی پردیش اور لمبینی پردیش مشرق میں اور بھارتی ریاستیں اتراکھنڈ مغرب اور جنوب میں اتر پردیش ہے۔ یہ صوبہ 19،515.52 کلومیٹر 2 کے رقبے پر محیط ہے - جو ملک کے کل رقبے کا تقریباً 13.22٪ ہے، یہ ابتدائی طور پر صوبہ نمبر 7 کے نام سے جانا جاتا ہے، نومنتخب صوبائی اسمبلی نے ستمبر 2018ء میں سدرپشچم پردیش کو اس صوبے کے مستقل نام کے طور پر اپنایا۔28 ستمبر 2018ء کی اسمبلی رائے شماری کے مطابق، گوداوری شہر کو صوبے کا دار الحکومت قرار دیا گیا ہے۔[2][3] یہ وبہ پہلے بعید مغربی ترقیاتی علاقے کا حصہ تھا۔ آبادی اور معیشت کے لحاظ سے تین بڑے شہر دھنگدھی، بھیمڈٹہ (مہندر نگر) اور ٹیکا پور ہیں۔[4]
सुदूर-पश्चिम प्रदेश سدرپشچم پردیش | |
---|---|
صوبہ | |
اوپر سے دائیں Saipal، Api Himal، Ghodaghodi Lake، Badimalika Temple، Khaptad Lake اور Swamp deer at Shuklaphanta National Park | |
سدرپشچم پردیش کا محل وقوع | |
سدرپشچم پردیش کے ڈویژن | |
متناسقات: 28°42′12″N 80°34′01″E / 28.70333°N 80.56694°E | |
ملک | نیپال |
قیام | 20 ستمبر 2015ء |
دار الحکومت | گوداوری |
Largest city | دھنگاڑہی |
ضلع | 9 |
حکومت | |
• مجلس | حکومت سدرپشچم پردیش |
• گورنر | [شرمیلا کماری پنٹہ]] |
• وزیر اعلیٰ | تریلوچن بھٹہ (نیپال کیمونسٹ پارٹی |
• عدالت عالیہ | دیپال ہائي کورٹ |
• صوبائی امسبلی | یک ایوانیت (53 نشستیں) |
• پارلیمانی حلقے | 16 |
رقبہ | |
• کل | 19,515.52 کلومیٹر2 (7,534.98 میل مربع) |
رقبہ درجہ | 6واں |
آبادی (2011) | |
• کل | 2,552,517 |
• درجہ | 5واں |
• کثافت | 130/کلومیٹر2 (340/میل مربع) |
• کثافت درجہ | 5ویں |
نام آبادی | سدرپشچمی نیپالی |
منطقۂ وقت | نیپال معیاری وقت (UTC+5:45) |
جیوکوڈ | NP-SE |
سرکاری زبان | نیپالی زبان |
دیگر زبانیں | 1. ڈوٹیلی زبان 2. Tharu |
انسانی ترقیاتی اشاریہ | 0.478 (low) |
خواندگی | 63.48% |
انسانی جنسی تناسب | 91.25 مذکر /100 مؤنث (2011) |
ویب سائٹ | p7 |
حکومت اور انتظامیہ
ترمیمگورنر صوبے کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتا ہے جب کہ وزیر اعلیٰ صوبائی حکومت کا سربراہ ہوتا ہے۔ دیپال ہائی کورٹ کے چیف جج عدلیہ کے سربراہ ہیں۔[5] موجودہ گورنر، وزیر اعلیٰٰ اور چیف جج موہن راج ملہ (گورنر)، تریلوچن بھٹہ (وزیر اعلیٰ) اور یگیا پرساد بسال ہیں۔[6][7] صوبے میں صوبائی اسمبنی کے 53 حلقے اور 16 ایوان نماہندگان کے حلقے ہیں۔[8]
نیپال کے دوسرے صوبوں کی طرح، سودورپشچم پردیش میں ایک متفقہ مقننہ ہے۔ صوبائی اسمبلی کی میعاد پانچ سال ہے۔ صوبہ اسمبلی سدرپشچم پردیش کو عارضی طور پر دھنگاڑہی کے ضلعی رابطہ کمیٹی ہال میں قائم کیا گیا ہے۔[9]
انتظامی ڈویژن
ترمیمصوبہ نو اضلاع میں تقسیم ہے، جو ذیل میں درج ہیں ایک ضلع کا انتظام ضلعی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسر کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔بلدیات میں ایک سب میٹروپولیٹن شہر اور 33 بلدیات شامل ہیں۔ صوبے میں 54 دیہی میونسپلٹی ہیں۔[10]
آبادیات
ترمیماس صوبے کی مجموعی آبادی 2،552،517 ہے جو نیپال کی مجموعی آبادی کا 9.63٪ ہے۔ آبادی کی کثافت فی مربع کلومیٹر میں 130 افراد ہے۔ صوبے میں آبادی میں اضافے کی شرح 1.53٪ ہے۔ جنسی تناسب کے حساب سے ہر 1000 خواتین کے مقابلے میں 912 مرد ہیں، جب کہ 2011ء میں مجموعی طور پر 1،217،887 مرد اور 1،334،630 خواتین تھیں۔اس علاقے کی شہری آبادی 1،504،279 (58.9٪) اور دیہی آبادی 1،048،238 (41.1٪) ہے۔[11]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Nepal Provinces"۔ statoids.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2016
- ↑ "Prov 7 named Sudurpaschim amid objection from NC, RJP"۔ The Himalayan Times۔ 28 ستمبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 اکتوبر 2018
- ↑ "Province 7 named Sudurpashchim, Godawari capital"۔ The Kathmandu Post۔ 28 ستمبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 اکتوبر 2018
- ↑ "Nepal Provinces"۔ www.statoids.com
- ↑ "High Courts get their chief judges" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2018
- ↑ "Trilochan Bhatta becomes Province 7 chief minister"۔ The Himalayan Times (بزبان انگریزی)۔ 16 فروری 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2018
- ↑ "President of Nepal administers oath to Chiefs of seven provinces | DD News"۔ ddnews.gov.in (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2018
- ↑ "CDC creates 495 constituencies"۔ The Himalayan Times (بزبان انگریزی)۔ 31 اگست 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2018
- ↑ "Preparations under way for assembly meeting"۔ The Himalayan Times (بزبان انگریزی)۔ 31 جنوری 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2018
- ↑ "स्थानिय तह"۔ 103.69.124.141۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2018
- ↑ "Nepal Census 2011" (PDF)۔ UN Stats