سردار آصف نکئی

پاکستان میں سیاستدان

سردار محمد آصف نکئی ، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 27 اگست 2018 سے اپریل 2022 تک پنجاب کے صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات رہے۔ وہ اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ 2008 سے 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن اور 2002 سے 2007 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔

سردار آصف نکئی
معلومات شخصیت
پیدائش 28 اگست 1960ء (64 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قصور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-180  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

سردار آصف نکئی 28 اگست 1960ء کو قصور میں پیدا ہوئے۔ وہ نکئی مثل کے بانی ہیرا سنگھ سندھو کی براہِ راست اولاد ہیں۔ ان کا تعلق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی بیوی مہارانی داتار کور کی طرف سے بھی ہے۔ انھوں نے 1983ء میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا [2] اور بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ [3]

سیاسی کیریئر

ترمیم

سردار آصف نکئی نے 2002 میں این اے 140 اور این اے 141 دونوں سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ وہ 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ این اے 141 (قصور-IV) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ ستمبر 2004 میں انھیں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا وزیر مملکت بنا دیا گیا۔ [4]

وہ 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 183 (قصور-IX) سے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PP-183 (قصور-IX) سے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [5] وہ 2018 کے پنجاب کے صوبائی انتخابات میں PP-180 (قصور-VII) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [6] 27 اگست 2018 کو انھیں وزیر اعلیٰٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات مقرر کیا گیا۔ وہ 2023 کے پنجاب کے صوبائی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر PP-180 قصور-VII سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ [7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1426
  2. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 20 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2018 
  3. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 06 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2018 
  4. "12th National Assembly members" (PDF)۔ National Assembly of Pakistan۔ 13 دسمبر 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2018 
  5. "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 20 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018 
  6. "PP-180 Result - Election Results 2018 - Kasur 7 - PP-180 Candidates - PP-180 Constituency Details - thenews.com.pk"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2018 
  7. "List of PTI Candidates for Provincial Elections In Punjab | 2023"۔ Pakistan Tehreek-e-Insaf (بزبان انگریزی)۔ 2023-04-19۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2023