سملی پال نیشنل پارک
سملی پال نیشنل پارک؛ بھارتی ریاست اڈیشا کے میوربھنج ضلع میں ایک قومی پارک اور ٹائیگر ریزرو ( شیروں کا محفوظ مقام) ہے، جو 2،750 مربع کیلومیٹر (1،060 مربع میل) پر محیط ہے۔ یہ میوربھنج ایلیفینٹ ریزرو کا ایک حصہ ہے، جس میں تین محفوظ علاقے شامل ہیں: (1) سملی پال ٹائیگر ریزرو؛ جو میوربھنج ضلع میں واقع ہے۔ (2) ہدگڑھ وائلڈ لائف سینچوری؛ جو کیونجھر ضلع میں واقع ہے اور 191.06 مربع کیلومیٹر (73.77 مربع میل) پر محیط ہے۔ (3) کلدیہہ وائلڈ لائف سینچوری؛ جو بالاسور ضلع میں واقع ہے اور 272.75 مربع کیلومیٹر (105.31 مربع میل) علاقہ پر مشتمل ہے۔[1] سملی پال نیشنل پارک نے اس علاقہ میں بومباکس سیبا (قسم:سنبل) درختوں کی کثرت سے اپنا نام بنایا ہے۔ [2] یہ بھارت کا ساتواں سب سے بڑا قومی پارک ہے۔
سملی پال نیشنل پارک | |
---|---|
(اڈیا: ଶିମିଳିପାଳ ଜାତୀୟ ଉଦ୍ୟାନ) | |
آئی یو سی این زمرہ دوم (قومی پارک) | |
سملی پال نیشنل پارک سملی پال نیشنل پارک | |
مقام | اڈیشا، بھارت |
قریب ترین شہر | باریپادا |
رقبہ | 2,750 کلومیٹر2 (1,060 مربع میل) |
ویب سائٹ | www |
اس پارک میں بنگالی باگھ، ایشیائی ہاتھی، گور (بھارتی بائسن) اور چار سینگوں والا ہرن بھی پائے جاتے ہے۔ [3] نیز کچھ خوبصورت آبشاریں بھی ہیں، جیسے جورنڈا آبشار اور بارہی پانی آبشار۔
یہ محفوظ علاقہ 2009ء سے یونیسکو "جنگلی حیاتیاتی ذخیروں کا عالمی نیٹ ورک" World Network of Biosphere Reserves کا حصہ ہے۔ [4][5]
تفصیلی تعارف
ترمیم2750 مربع کیلومیٹر کے وسیع رقبہ پر محیط ہے، جس میں سے 303 مربع کیلومیٹر بنیادی علاقہ ہے، جو ایک حیاتیاتی محفوظ مقام ہے اور بھارت کے شیر منصوبوں اور قومی پارکوں میں سے ایک ہے۔
یہ جنگل بارش اور مختلف کائناتی بدلتے موسموں کے ساتھ؛ پتھ جھڑ سے لے کر درختوں کے ہرے بھرے ہونے تک؛ نباتات اور حیوانات کی بہت سی قسموں کے لیے مناسب مقام ہے۔
اس جنگل میں ممالیہ جانوروں کی تقریباً 42 قسمیں، زواحف یعنی رینگنے والے جانوروں کی 29 اقسام اور پرندوں کی 231 اقسام ہیں۔
سملی پال کی اوسط بلندی 900 میٹر ہے۔ سال کے لمبے لمبے درخت بڑی تعداد میں ہیں۔ "کھیری بورو" چوٹی 1178 میٹر اور "میگھاسانی" چوٹی 1158 میٹر بلندی پر واقع ہے اور بھی بہت سی دیکھنے لائق چوٹیاں ہیں۔
میٹھے میٹھے خوشبودار چمپک پھول ہوا کو تروتازہ رکھتے ہیں۔ سبز پودوں پر بڑے پیمانے پر کھوئے ہوئے آرکڈز خوش نما دکھتے ہیں۔
گھنے جنگلات کے بیچ گرمی کم ہوجاتی ہے۔ کئی ندیاں بھی ہیں، جیسے بُدھبلنگا، کھیری، سالندی، پلپلہ وغیرہ۔ جو پہاڑیوں سے شروع ہو کر جنگلوں سے گزرتے ہیں اور ان میں سے بہت ساری ندیوں کو؛ میدانی علاقوں میں جانے سے پہلے ڈھلکتی چٹانوں اور پر انتشار آبشاروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
217 میٹر بلندی پر واقع بارہی پانی آبشار ہے۔ [6] اور 181 میٹر بلندی پر واقع جورنڈا [7] کے آبشاروں کے دلکش نظارے دیدہ فریب ہیں۔ بیشتر ندیوں میں مچھلی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ سملی پال کی خاموشی کبھی کبھار پرندوں کی چہچہاہٹ سے ٹوٹ جاتی ہے۔ گھنے جنگل اور ندی دریا کا نظام کچھ خوبصورت جانوروں کا بہترین ٹھکانہ ہے۔
تاریخ
ترمیمسملی پال ایلیفینٹ ریزرو بنیادی طور پر بادشاہوں کے شکار میدان کے طور پر شروع ہوا تھا۔ اسے باضابطہ طور پر 1956ء میں ٹائیگر ریزرو نامزد کیا گیا تھا اور مئی 1973ء میں پروجیکٹ ٹائیگر کے تحت شامل کر لیا گیا۔ 1979ء میں "راماتیرتھا"، جشی پور میں مگرمچھ اسکیم شروع کی گئی تھی۔
اڈیشا حکومت نے 1979ء میں سملی پال کو وائلڈ لائف سینچوری (جنگلی حیات کا پناہ گاہ) قرار دیا تھا، جس کا رقبہ 2،200 مربع کیلومیٹر (850 مربع میل) تھا۔
بعد ازاں 1980ء میں ریاستی حکومت نے نیشنل (قومی) پارک کی حیثیت سے 303 مربع کیلومیٹر (117 مربع میل) کا علاقہ تجویز کیا تھا۔
1986ء میں نیشنل پارک کے رقبہ کو مزید بڑھا کر 845.70 مربع کیلومیٹر (326.53 مربع میل) کر دیا گیا۔
بھارتی حکومت نے 1994ء میں سملی پال کو بایوسفیر ریزرو کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مئی 2009ء میں یونیسکو نے اس نیشنل پارک کو بایوسفیر کے ذخائر کی فہرست میں شامل کیا [8][5] جنگل میں 61 دیہاتوں میں 10،000 لوگ بستے ہیں؛ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کے 18 بایوسفیرس میں سے ایک کی حیثیت رکھنے کے باوجود سملی پال کو ابھی تک ایک پُرخطر پارک قرار نہیں دیا گیا ہے۔ [9]
سملی پال کے بنیادی علاقوں میں موجود دیہاتوں کی منتقلی
ترمیمدسمبر 2013ء میں قومی محکمہ برائے تحفظ شیر کی ہدایت کردہ ہدایات کے مطابق؛ اپر بارہاکموڈا اور بہاگھر کے دو علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھڑیا قبیلہ کے 32 خاندانوں کو "ٹائیگر ریزرو" کے باہر منتقل کیا گیا تھا۔ "جمنا گڑھ" گاؤں کو ستمبر 2015ء میں منتقل کیا گیا تھا۔
نقل مکانی کے بعد بنیادی علاقے؛ شیروں کی نذر ہو گئے۔ یہاں دو گاؤں ہیں: کبتگھائی اور بکوا، جو اب بھی سملی پال کے بنیادی علاقہ میں موجود ہیں۔ محکمہ جنگلات، "وائلڈ لائف این جی اوز" اور مقامی انتظامیہ نے ان دیہاتوں کے ساتھ نقل مکانی پر بات چیت کا آغاز کیا ہے۔
تاہم ان دیہاتیوں نے یہ الزام لگایا کہ انھیں نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے اور وہ جنگل حقوق کے ایکٹ Wildlife Protection Act, 1972 کے تحت؛ اپنے حقوق کا دعوی کرنے کے خواہش مند ہیں۔ [10]
جغرافیہ اور آب و ہوا
ترمیمیہ پارک بھارتی ریاست اوڈیشا کے ضلع میوربھنج میں واقع ہے۔ "سملی پال ایلیفینٹ ریزرو"؛ ایک ماحولیاتی نظام ہے، جو جنگل کے پودوں (بنیادی طور پر سال درختوں)، حیوانات اور اس سے ملحقہ "ہو" / سنتھال قبائلی بستیوں کے ساتھ مکمل ہے۔ اس پارک کا رقبہ 2،750 مربع کیلومیٹر (1،060 مربع میل) ہے۔ اوسط بلندی 559.31 میٹر (1،835.0 فٹ) ہے۔ [11] البتہ سملی پال علاقہ؛ غیر منقولہ ہے، جو 600 میٹر (2000 فٹ) سے بڑھ کر 1،500 میٹر (4،900 فٹ) تک پہنچتا ہے۔
اونچی پہاڑیاں؛ میگھاسانی / تُنکیبوری ہیں، [12] جو پارک میں 1،165 میٹر (3،822 فٹ) کی اونچائی پر سب سے اونچی چوٹی ہے۔ اس کے بعد کھیری بورو؛ 1،000 میٹر (3،300 فٹ) بلندی پر واقع ہے۔ [12] کم از کم 12 ندیوں کو سادہ علاقہ میں کاٹ دیا گیا ہے۔ ان میں نمایاں ہیں بدھبلنگا، پلپلہ بھندن، دریائے کھرکئی اور "دیو"۔[12]
اس وسیع و عریض جنگل میں دو نمایاں آبشار ہیں: جورنڈا / جوروڈہ ؛ جو 181 میٹر (594 فٹ) بلندی پر ہے اور بارہی پانی / بَرہائی؛ جو ایک مضمون کے مطابق 217 میٹر (712 فٹ) بلندی پر ہے؛ [7] جو پارک کا ایک دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔
گرمیوں میں درجہ حرارت؛ 40 °C (104 °F) کے ارد گرد رہتا ہے، جب کہ سردیوں کے مہینوں میں 14 °C (57 °F) تک کم درجہ حرارت رہ سکتا ہے۔ بارش معتدل سے لے کر بھاری دونوں طرح کی ہوا کرتی ہے۔ [13]
انتباہ: سملی پال سیاحوں کے لیے
ترمیمسملی پال؛ ایک اعلیٰ دماغی ملیریا سے متاثرہ زون کے تحت آتا ہے۔ دماغی ملیریا میں خون کے سرخ خلیات خون کے دماغی رکاوٹ کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں جو ممکنہ طور پر کوما کا باعث بنتے ہیں۔[14] دماغی ملیریا؛ اگر اس کا پتہ نہیں چلا تو انفیکشن کے 15 دن کے اندر موت کا سبب بنتا ہے۔
دماغی ملیریا کی ابتدائی علامات؛ اکثر شدید یرقان (جونڈس) کی طرف ذہن سبقت کرواتی ہیں۔ سملی پال کے دوروں کے بعد دماغی ملیریا کی وجہ سے موت کے متعدد واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں۔ [15] لہذا سیاحوں کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ سملی پال کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے دماغی ملیریا سے لاحق خطرات سے آگاہ ہوں۔
2021ء میں جنگل میں آتش زدگی
ترمیم2021ء میں سملی پال نیشنل پارک میں بڑی آگ بھڑک اٹھی اور قابو میں آنے سے پہلے دو ہفتوں تک جلتی رہی۔[16] سملی پال جنگل آتش زدگی 2021 کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ماحولیاتی نقصان ہوا اور اس سے جانور؛ پریشان ہوکر قریبی انسانی بستیوں میں داخل ہونے لگے۔[17]
جنگلی حیات
ترمیمنباتات
ترمیمیہ پارک 102 خاندانوں سے تعلق رکھنے والے پودوں کی 1076 اقسام کا ایک خزانہ گھر ہے۔ آرکڈ کی 96 پرجاتیوں کی شناخت کی گئی ہے۔[18]
یہ پارک؛ ماحولیاتی خطہ: نم سرسبز جنگلاتی مشرقی پہاڑیوں میں واقع ہے، جس میں مدارینی و زیر مدارینی مرطوب جنگلات ہیں، جن میں خشک اضطراب پہاڑیوں والا جنگل اور اونچی سطح کے سال جنگلات بھی موجود ہیں۔ [19]
گھاس کے میدان اور سوانا؛ چرنے چگنے والے جانوروں کے لیے چرنے چرنے کے میدان اور گوشت خور جانوروں کو چھپنے کی جگہ فراہم کرتے ہیں۔ جنگل ایسی بے شمار جڑی بوٹیوں اور خوشبودار پودوں پر مشتمل ہے، جو قبائلی عوام کے لیے کمائی کا ایک ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔ یوکلپٹس ؛ جو 1900ء کی دہائیوں کے دوران انگریزوں نے لگائے تھے، پائے جاتے ہیں۔[20]
حیوانات
ترمیمسملی پال نیشنل پارک میں جانوروں کی 42 اقسام ، پرندوں کی 242 اقسام اور رینگنے والے جانوروں کی 30 پرجاتیوں کو درج کیا گیا ہے۔[20]
بڑے ثدییات جانوروں میں شیر، چیتا، ایشیائی ہاتھی، سمبر، بھونکنے والے ہرن، گور، جنگلی بلی، جنگلی سور، چوسنگا (چار سینگ والے ہرن)، دیو گلہری اور عام لنگور شامل ہیں۔
ان جنگلات میں پرندوں کی 231 قسمیں گھونسلا کرتی ہیں۔ سرخ جنگلی مرغ، پہاڑی مینا، مور، شاہی طوطا، خطرناک ناگن عقاب عام طور پر پائے جانے والے پرندے ہیں۔ ہندوستانی سرمئی ہارن بل، ہندوستانی کثیر رنگی ہارن بل، مالابار کثیر رنگی ہارن بل اور ہندوستانی ٹرگن بھی جنگل میں پائے جاتے ہیں۔
اس پارک میں بڑی تعداد میں رینگنے والے جانوروں کی آبادی ہے، جس میں سانپ اور کچھی شامل ہیں۔ "مگر مچھ انتظامی پروگرام" (Mugger Crocodile Management Programme) نے کھیری ندی کے کنارے؛ مگر مچھ کے زندہ رہنے اور پھلنے پھولنے میں مدد فراہم کی ہے۔[21]
نگار خانہ
ترمیممزید پڑھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.similipal.org/elephant_reserve.php
- ↑ http://www.odishatourism.org/
- ↑ Jena 2005، p. 110
- ↑ "Three Indian sites added to UNESCO list of biosphere reserves"۔ Sify News۔ 27 مئی 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2009
- ^ ا ب "UNESCO Designates 22 New Biosphere Reserves"۔ Environment News Service۔ 2009۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2009
- ↑ "معطیات عالمی آبشار" (بزبان انگریزی)۔ World Waterfalls Website
- ^ ا ب http://www.similipal.org/destinations.php#5
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 02 اکتوبر 2000 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ Jena 2005، p. 111
- ↑ "Relocation of tribal people living around Similipal Tiger Reserve forceful, claim locals"۔ Mongabay-India (بزبان انگریزی)۔ 2020-03-30۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2021
- ↑ http://www.odishatourism.org/
- ^ ا ب پ http://www.wwfindia.org/about_wwf/critical_regions/national_parks_tiger_reserves/similipal_tiger_reserve/
- ↑ https://mausam.imd.gov.in/imd_latest/contents/rainfallinformation.php
- ↑ S Adams، H Brown، G Turner (2002)۔ "Breaking down the blood–brain barrier: signaling a path to cerebral malaria?"۔ Trends Parasitol۔ 18 (8): 360–6۔ PMID 12377286۔ doi:10.1016/S1471-4922(02)02353-X
- ↑ "Report of the Fact Finding Team on Infant Death in Simlipal Sanctuary" (PDF)۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ "Simlipal park fire under control, rainfall helps"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ PTI۔ 2021-03-12۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2021
- ↑ Mohammad Suffian (9 March 2021)۔ "Habitat burnt in Simlipal forest fire, wild animals enter human areas in Odisha"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2021
- ↑ Jena 2005, p. 110
- ↑ http://www.odishatourism.org/
- ^ ا ب Jena 2005, p. 112
- ↑ http://www.odishatourism.org/
- Mona Lisa Jena (2005)۔ "Similipal's Scenic Splendor"۔ Women's Era۔ 32 (752): 110–112 روابط خارجية في
|journal=
(معاونت)
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر سملی پال نیشنل پارک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- سملی پال نیشنل پارک سفری معلومات ویکی سفر پر