شہباز گل (سیاست دان)

پاکستانی سیاست دان
(شہباز گل (سیاستدان) سے رجوع مکرر)

محمد شہباز شبیر گل جو عام طور پر شہباز گل کے نام سے جانے جاتے ہیں، ایک پاکستانی ماہر تعلیم، لیکچرر، سیاست دان اور سابق ترجمان صوبائی حکومت پنجاب اور سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہیں۔ وہ 10 اپریل 2022 تک عمران خان کی کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔[1] اس وقت وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف ہیں۔[2]

شہباز گل (سیاست دان)
 

مناصب
ترجمان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2018  – 2019 
معلومات شخصیت
مقام پیدائش فیصل آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

گل فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور وہیں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے 2008 میں ملایا یونیورسٹی سے مینجمنٹ اور لیڈرشپ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

کیریئر

ترمیم

درس و تدریس

ترمیم

انھوں نے اپنے تدریسی کیرئیر کا آغاز 2004 میں کیا۔ وہ قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی کا حصہ رہنے کے ساتھ ساتھ الینوائے یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن کے کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ آپ کامسیٹس یونیورسٹی، لاہور کی فیکلٹی کا حصہ رہے چکے ہیں۔[3]

گل 2019 سے یونیورسٹی آف الینوائے ایٹ اوربانا–شیمپیئن میں بزنس ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ [4]

سیاست

ترمیم

گل 2018 میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان بنے تھے۔ مارچ 2019 میں وزیر اعلیٰٰ نے انھیں اپنی طرف سے سرکاری اداروں اور دفاتر کا معائنہ کرنے کے لیے مقرر کیا۔ انھوں نے 13 ستمبر 2019 کو ترجمانی کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Dr. Shahbaz Gill becomes active for PTI govt's image building"۔ The Nation۔ فروری 10, 2020 
  2. "Shahbaz Gill made Imran Khan's chief of staff"۔ 13 اپریل 2022 
  3. Sumiya (2022-07-18)۔ "DR. Shahbaz Gill Biography, Age, Wife, Nationality & Career"۔ Mag Pakistan (بزبان انگریزی)۔ 17 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2022 
  4. "Shahbaz Gill Profile"۔ Gies College of Business (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2022 
  5. "Shahbaz Gill steps down as spokesperson to Punjab CM | Pakistan Today"۔ پاکستان ٹوڈے