شیخ محمد نوازعرفانی
محمد نواز عرفانی یکم جنوری، 1970ء کو گلگت کے علاقے دنیور میں پیدا ہوئے، بعد میں پاراچنار کے ایک مذہبی رہنما بن گئے۔
شیخ محمد نوازعرفانی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مدت منصب 18 جون 2002ء – 26 نومبر 2014ء | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 1 جنوری 1970ء دینور |
||||||
وفات | 26 نومبر 2014ء (44 سال) اسلام آباد |
||||||
مذہب | اسلام، اثناعشری | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمآپ یکم جنوری، 1970ء کو گلگت کے علاقے دنیور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی آپ کا گھرانہ ایک اسماعیلی شیعہ گھرانہ تھا۔ لیکن آپ کے دادا یا والد نے مذہب اثنا عشریہ کو اسماعیلی مذہب پر فوقیت دے کر امامیہ اثناعشریہ مذہب سے منسلک ہوئے اور اس کے نتیجہ میں بہت ساری پریشانیاں اور صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں[2][3]
علمی زندگی
ترمیمآپ کے والد گرامی نے ان تمام تر صعوبتوں کو تحمل کر کے اپنے اس فرزند ارجمند کو حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کی طرف بھیجا وہاں پر آپ نے دینی تعلیم حاصل کی اور بزرگ علما کرام سے مستفید ہوئے اور آپ نے مدرسے کی زندگی میں بھی ماں باپ کے عقیدے کو خاندانی عقیدہ سمجھ کر نہیں بلکہ ایک شیعہ اثنا عشری ہونے کے باوجود مختلف شکلوں میں اور مختلف بہانوں سے اسماعیلی جماعت خانہ جاکر مختلف کتابیں حاصل کیں اور ان کا بغور مطالعہ کیا۔ مرحوم فرماتے تھے کہ کئی مرتبہ تو جماعت خانے کے گیٹ سے ان کو اندر جانے تک نہیں دیا کیوں کہ ہر کوئی جماعت خانہ نہیں جا سکتا ہے۔ آپ نے پوری ریسرچ کرنے کے ٹھوس دلائل سے اپنے اجدادی عقیدے کو ٹھکرایا اور ایک راسخ العقیدہ شیعہ بن گئے۔ جامعۃ المنتظر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ قم کی سرزمین پر تشریف لائے اور وہاں مجتہدین کرام کے دروس خارج میں شرکت کی۔ حوزه علميه قم میں آپ صرف 9 سال رہے اور اس عرصے میں مرحوم کے بقول ایک خصوصی استاد کے پاس درس پڑھا کرتے تھے جس میں یہ 11 طالبعلم ہوتے تھے اور بڑی محنت کے ساتھ اس مختصر عرصے میں تعلیم حاصل کی۔[2]
عملی زندگی (بحیثیت معلم)
ترمیمآپ میں ابتدا ہی سے قوم اور ملت کی خدمت کرنے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا تھا اور اسی لیے آپ ایک مدرس کی حیثیت سے گلگت کے ایک دور افتادہ گاؤں ہنوچل حراموش میں ایک مدرسے میں دو سال تک تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے اور وہاں پر انھیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہاں سے دو سال پورے ہونے کے بعد حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد شفا نجفی صاحب نے آپ کا تعارف مرحوم شیخ علی مدد صاحب سے کرایا اور آپ کی علمی صلاحیت سے آپ کو مطمئن کرایا تو اس طرح آپ مرحوم شیخ علی مدد صاحب کے توسط پاراچنار مدرسہ جعفریہ میں تقریبا 1995ء میں ایک استاد کی حیثیت سے تشریف لے آئے۔ چونکہ آپ دیگر اساتذہ سے کم عمر تھے اور بعض مدرسے کے موجودہ طلبہ بھی شاید آپ سے عمر میں بڑے تھے تو کچھ لوگ آپ کو نظروں میں نہیں لاتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ جب معالم الاصول کا درس ہوتا تھا تو کلاس میں ہم 4 طالب علم ہوا کرتے تھے آپ کا امتحان لینے کچھ طالب علم دروازے کے پیچھے رہ کر سنا کرتے تھے۔ بعد میں جب ہم نے ان طالب علموں سے پوچھا تو وہ کہہ رہے تھے کہ آقای عرفانی بے مثال ہیں اور اس طرح سے بہت سارے دیگر سینیر طالب علم بھی آپ سے کسب فیض کرنے کے درپے ہوئے۔[2]
پاراچنار میں ابتدائی زندگی
ترمیمآپ عربی ادبیات , منطق , فقہ , اصول فقہ اور دیگر علوم میں کافی مہارت رکھتے تھے اور ہر میدان میں اپنی مثال آپ تھے۔
مدرسہ جعفریہ پاراچنار میں آپ کی تشریف آوری کے بعد مدرسے میں اور رونق آگئی اور کمزور طالب علموں پر آپ نے خصوصی توجہ دی جس کے نتیجے میں مدرسہ جعفریہ پاراچنار کئی بار پاکستان کے مدارس میں اول رہا۔
آپ کے پاراچنار آنے کے فورا بعد 1996ء میں حق و باطل کا وہ عظیم اور غافلگیر معرکہ پیش آیا جس کا کسی کو گمان تک نہ تھا۔
دو دن کی لڑائی کے بعد پورا شہر میں کرفیو لگا اور کچھ افراد کی غفلت سے ملیشیا فوج مدرسہ , مسجد اور امام بارگاہ پر قابض ہوئی لیکن اس کے باوجود مدرسے میں اساتذہ اور طالبعلم مقیم رہے آخر کار مدرسے میں بھی کرفیو لگانے کا سوچا لیکن اساتذہ کی بصیرت سے ناکام رہے اور آخر کار سب کو گرفتار کر کے ملیشیا چھاونی میں لے گئے وہاں پر مدرسے کے دیگر اساتذہ کے ساتھ شہید عرفانی بھی تھے۔ چونکہ میں بھی ان کے ساتھ تھا اور قریب سے ان حالات کو دیکھا ہے تو مجھے معلوم ہے کہ وہ مرحلہ کتنا کٹھن تھا۔
وہاں پر شہید آغا سخت بیمارہوئے اور چونکہ سب نے بھوک ہڑتال کی ہوئی تھی اس لیے بیمار ہونے کے باوجود آغا شہید نے کچھ کھانے سے انکار کر دیا۔ اس طرح 13 دن کے بعد دیگر اساتذہ اور طلبہ کے ہمراہ آپ کو بھی سب جیل منتقل کیا۔
اس وقت مرحوم شیخ علی مدد صاحب علیل ہونے کی وجہ سے کراچی زیر علاج تھے اور شہید آغا آپ کی نیابت کر رہے تھے تو اس لیے بھی آپ کو ملیشیا کے اندر بہت سی تکلیفیں برداشت کرنا پڑیں۔
ملیشیا چھاونی میں طلاب اور اساتذہ پر بہت تشدد ہوا تھا لیکن اس وقت میری عمر کم ہونے کی وجہ سے 8 دن بعد ہی ہمیں آزاد کیا تھا لیکن استاد محترم اور دیگر اساتذہ اور دوستوں پر سخت تشدد کیا تھا۔[2]
بحیثیت پیش نماز
ترمیمآپ نے کچھ عرصہ کالج کالونی پاراچنار کی مسجد میں بھی نماز پڑھائی اور قابل غور بات یہ تھی کہ مختصر تین سال کے عرصے میں آپ نے پشتو زبان پر عبور حاصل کیا شہید آغا نے تو جمعہ کے خطبے بھی پشتو میں شروع کیے۔ یوں شہید آغا اجتماعی میدان میں کود پڑے۔
پھر وہ وقت بھی آیا کہ پاراچنار کی غیور عوام پر مصیبت کا تیسرا پہاڑ ٹوٹا اور مرحوم شیخ رجب علی اور شہید قائد عارف الحسینی کے بعد مرحوم شیخ علی مدد کا المناک ارتحال بھی قوم کو دیکھنا پڑا لیکن شیخ مرحوم نے اپنی اس سفر آخرت سے پہلے ہی شہید آغا کو اپنا جانشین منتخب کیا تھا تو اس طرح طوری قوم کو بہت جلد ہی سہارا ملا۔
لیکن اب شہید آغا کو یکے پس از دیگری سنگین مسائل کا روبرو ہونا پڑا کہیں داخلی مسائل تو کہیں طالبان اور دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ اور کہیں اپنوں کی تہمتوں اور شخصیت کشی تو کہیں بیرون ملکی عوامل کی طرف سے یلغار۔[4]
طالبان کے خلاف آپ کا کردار
ترمیمجب ملک پر ملک دشمن عناصر طالبان نے حملے شروع کیے، تو دشمنوں نے پاراچنار کرم ایجنسی کو اپنا مرکز بنانے پر سرگرم رہے تو اس وقت شھیدعلامہ محمد نوازعرفانی نے کلمہ حق کی صدا بلند کرکے ان دشمن طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا، طوری بنگش قوم نے آپ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آخر کار 3 سال کی جدوجہد کے نتیجے اور بغیر بیرونی مدد کے، ان طالبان کو شکست دی۔[5][6]
بوشہرہ اہلسنت کی مدد
ترمیمطالبان کے خلاف جنگ کے دوران پاراچنار پاکستان کے دیگر علاقوں سے کٹ چکا تھا، اشیائے خوردنوش ناپید ہو چکے تھے، تھوڑا مال افغانستان کے ذریعے پہنچتا تھا، ماہ رمضان کے دوران شھید علامہ محمد نواز عرفانی نے بوشہرہ کے اہلسنت کو رشتۂ انسانیت کے ناطے ضروریات زندگی فراہم کیں، اس ہمدردی کو مقامی اہلسنت آج بھی یاد کرتے ہیں۔[7]
جلاوطنی
ترمیممقامی حکومت نے آپ کو 2013ء-2014ء علاقہ بدر کیا، آپ اس عرصے اسلام آباد میں مقیم رہے . اس کے خلاف مقامی اقوام نے بھرپور احتجاجی دھرنا دیا، لیکن بے سود رہا۔[8]
شہادت
ترمیمایجنسی اور صوبہ بدر ہونے کی وجہ آپ اسلام آباد میں رہائش پزیر تھے۔ ایک منظم سازش کے تحت اسلام آباد کی E سیکٹر میں اپنے گھر کے نزدیک نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے آپ کو شہہید کیا۔ انھیں تدفین کے لیے پاراچنار لایا گیا، جہاں لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں سپردخاک کیا۔[9][10][11][12][13]
تصاویر
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- 🌍 محمد نواز عرفانی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shaheedirfani.tk (Error: unknown archive URL)
- 🎌 محمد نواز عرفانی فیس بک پیج
- نواز عرفانی ٹویٹر اکاونٹ
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Irfani Media Cell
- ^ ا ب پ ت "آرکائیو کاپی"۔ 03 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2015
- ↑ مشتاق حسین حکیمی صاحب کی مدد بھی حاصل ہے
- ↑ http://www.shaheednawazirfani.tk/about.html آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shaheednawazirfani.tk (Error: unknown archive URL) | From website
- ↑ https://www.shiatv.net/video/035fcc76b1b1d26fd42f | Voice Recorded of Shaheed Muhammad Nawaz Irfani
- ↑ https://www.facebook.com/ShaheedNawazIrfani/videos/302793033251284 | Speech of Shaheed Nawaz Irfani
- ↑ https://www.facebook.com/ShaheedNawazIrfani/videos/295210364009551/ | Video of Shaheed Nawaz Irfani in Boshehra Village (Ahlesunnah)
- ↑ http://tribune.com.pk/story/743110/hate-speech-protest-against-imams-expulsion-enters-fourth-day/ | report of Tribune on Protest at Parachinar
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 11 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2015
- ↑ "Islamabad:Namaz-e-Janaza of Martyr Allama Nawaz Irfani"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2015
- ↑ "Thousands attend namaz-e-janaza of martyr Allama Nawaz Irfani"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2015
- ↑ http://tribune.com.pk/story/798343/backlash-three-day-mourning-period-in-parachinar/ | Express News Report on Allama Nawaz Irfani's Martyrdom
- ↑ https://www.facebook.com/ShaheedNawazIrfani/videos/vb.290973154433272/291534587710462/?type=2&theater | Video of Parachinar on the Funneral Day of Allama Nawaz Irfani