صادق حسین شاہ
اردو کے معروف شاعر اور قانون دان
سید صادق حسین شاہ کاظمی (پیدائش: یکم اکتوبر، 1898ء - وفات: 4 مئی، 1989ء) ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی اردو شاعر اور قانون دان تھے۔
صادق حسین شاہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 اکتوبر 1898ء ریاست جموں و کشمیر ، برطانوی ہند |
وفات | 4 مئی 1989ء (91 سال) شکر گڑھ ، پاکستان |
مدفن | اسلام آباد |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، وکیل |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمسید صادق حسین شاہ یکم اکتوبر، 1898ء میں ظفروال میں پیدا ہوئے۔[1][2][3]۔ ان کا مجموعہ کلام برگِ سبز کے نام سے اشاعت پزیر ہو چکا ہے۔ اردو کا یہ مشہور شعر جو بیشتر اوقات علامہ اقبال سے منسوب کر دیا جاتا ہے، یہ دراصل صادق حسین کاظمی کا ہے[3]
تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب | یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے[3] |
وفات
ترمیمصادق حسین شاہ 4 مئی، 1989ء کو شکر گڑھ، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ اسلام آبادکے مرکزی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[2][3][1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، اردو سائنس بورڈ لاہور، 2006ء، ص 418
- ^ ا ب سید صادق حسین شاہ، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان
- ^ ا ب پ ت عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 651