عثمان ثالث
(عثمان سوم سے رجوع مکرر)
عثمان ثالث (پیدائش: 2 جنوری 1699ء– وفات: 30 اکتوبر 1757ء) سلطنت عثمانیہ کے سلطان تھے۔ عثمان ثالث نے 1754ء سے 1757ء تک حکومت کی۔
عثمان ثالث Osman III | |
---|---|
خلیفہ امیرالمومنین سلطان سلطنت عثمانیہ خادم الحرمین الشریفین | |
عثمان ثالث | |
13 دسمبر 1754ء – 30 اکتوبر 1757ء (مدتِ حکومت: 2 سال 10 ماہ 17 دن شمسی) | |
پیشرو | محمود اول |
جانشین | مصطفی ثالث |
سلطان سلطنت عثمانیہ | |
ملکہ | لیلی قادین افندی زیوکی قادین افندی فرخندہ امینہ قادین افندی |
خاندان | عثمانیہ خاندان |
والد | مصطفی ثانی |
والدہ | شہسوار سلطان |
پیدائش | 2 جنوری 1699ء ادرنہ محل، ادرنہ، سلطنت عثمانیہ، موجودہ ترکی |
وفات | 30 اکتوبر 1757ء (عمر: 58 سال) |
تدفین | ینی مسجد |
مذہب | اسلام |
طغرا |
ابتدائی زندگی
ترمیمعثمان خان سوم 2 جنوری 1699ء کو ادرنہ محل میں پیدا ہوئے۔ وہ محمود اول کے چھوٹے بھائی اور مصطفی دوم کے بیٹے تھے اور ان کی والدہ سلطان شہسوار سلطان تھیں۔ انھوں نے لیلی سے شادی کی۔
تعلیم و تربیت
ترمیمسلطان عثمان خان سوم نے معمولی درجے کی تعلیم پائی اور اوائل عمر سے لہو و لعب میں مبتلا تھا۔ شطرنج سے دلی رغبت تھی۔
واقعات
ترمیمسلطان عثمان ثالث نے سب سے پہلے سلطان احمد ثالث کے تینوں بیٹوں کو قتل کروادیا تاکہ بغاوت کا اندیشہ نہ رہے۔ اس نے انتہائی مختصر عرصے کی حکومت کی۔ اس عرصے میں وہ سلطان محمود اول کے سیاسی اصولوں کا پابند رہا۔
- سلطان احمد ثالث نے اپنے دور میں ہر مذہب کی رعایا کے لیے علاحدہ علاحدہ لباس تجویز کیا اور خواتین کے لیے پردہ کے متولق احکامات جاری کیے۔
- 1754ء میں جنگ ہفت سالہ شروع ہوئی جس نے مغربی حکومتوں کو دو مخالف جماعتوں میں تقسیم کرکے سات سال تک وسطی مغرب کو جنگ کا میدان بنائے رکھا۔ لیکن عثمان خان سوم نے اس سے کوئی فائدہ حاصل نہ کیا اور اپنے اصولوں پر قائم رہا۔ اس لیے اس کی ہمسایہ حکومتوں سے کوئی جنگ نہیں ہوئی۔
- سلطنت کے اندرونی نظم و نسق کا سلسلہ اسی طرح چلتا رہا جو اس کے پیشرو کے دور میں تھا۔
وفات
ترمیمعثمان ثالث نے 58 سال کی عمر میں 30 اکتوبر 1757ء کو توپ کاپی محل، استنبول میں وفات پائی۔
حوالہ جات
ترمیم- تاریخ سلاطین عثمانیہ، مصنف:- امتیاز پراچہ
عثمان ثالث پیدائش: 2 جنوری 1699ء وفات: 30 اکتوبر 1757ء
| ||
ماقبل | فہرست سلاطین عثمانی 13 دسمبر 1754ء – 30 اکتوبر 1757ء |
مابعد |
مناصب سنت | ||
---|---|---|
ماقبل | خلیفہ 13 دسمبر 1754ء – 30 اکتوبر 1757ء |
مابعد |