عدنان سمیع خان بھارتی گلوکار، موسیقار، پیانو نواز اور اداکار ہیں۔[3][4] وہ خاص کر پیانو بجاتے ہیں اور ہندوستانی اور مغربی موسیقی سے رغبت رکھتے ہیں۔ امریکی جریدے کیبورڈ نے انھیں دنیا کا تیز ترین پیانو بجانے والا شخص قرار دیا۔[5] وہ موسیقی کے تقریباً 35 ساز بجانا جانتے ہیں۔[6]

عدنان سمیع خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش 15 اگست 1971ء (53 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (1 جنوری 2016–)
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ زیبا بختیار (1993–1997)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد ارشد سمیع خان   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
نوع جاز   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلہ موسیقی پیانو ،  صوت   ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادر علمی کنگز کالج لندن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ گلو کار ،  موسیقار ،  اداکار ،  نغمہ ساز ،  فلم اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 فنون میں پدم شری   (2020)[1]
نگار اعزاز    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[2]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

لندن میں نورین اور ارشد سمیع خان کے گھر پیدا[5][7][8] ہونے والے عدنان سمیع کا گھرانہ پاکستانی، ہندوستانی اور افغان پشتون قبیلہ نورزئی سے رکھتا ہے۔[9] ان کی بعض میوزک البموں کو جنوبی ایشیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البموں کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا نے انھیں ’’موسیقی کا سلطان‘‘ قرار دیا ہے۔[9][10][11][12]

پس منظر ترمیم

عدنان 15 اگست 1971ء کو لندن میں پشتون والد ارشد سمیع خان اور کشمیری والدہ نورین خان کے گھر پیدا ہوئے۔ وہ امیر خاندان میں پلے بڑھے اور مملکت متحدہ میں تعلیم حاصل کی۔ عدنان کے والد نے پاکستان فضائیہ میں کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم بعد ازاں انھوں نے دنیا بھر کے 14 ممالک میں پاکستان کے سفارت کار کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں۔ عدنان کے دادا، جنرل محفوظ جان کا تعلق ہرات، افغانستان سے تھا اور وہ شاہ امان اللہ خان کے دورِ حکومت میں افغانستان کے چار صوبوں، ہرات، کابل، جلال آباد اور بلخ کے گورنر رہے تھے۔ عدنان کے پڑدادا جنرل احمد جان، بادشاہ امیر عبد الرحمن خان کے فوجی مشیر تھے اور انھوں نے کافرستان کو فتح کرکے اس کا نام نورستان رکھا تھا۔ تاہم، افغانستان میں حبیب اللہ کلکانی کے انقلاب کے دوران، عدنان سمیع کے دادا جنرل محفوظ جان کو قتل کر دیا گیا تھا۔ عدنان سمیع نے رگبی، ویسٹ مڈلینڈز، مملکت متحدہ کے رگبی اسکول میں داخلہ لیا۔ انھوں نے لندن یونیورسٹی سے صحافت اور سیاسیات میں بیچلر کی سند لی۔ بعد ازاں، عدنان نے کنگز کالج لندن سے ایل ایل بی کیا اور لنکن ان، انگلینڈ سے بیرسٹری میں کامیابی حاصل کی۔

عدنان سمیع پانچ سال کی عمر سے پیانو بجا رہے ہیں اور انھوں نے اپنی پہلی دھن نو سال کی عمر میں ترتیب دی تھی۔ جب وہ اپنے اسکول کی چھٹیوں پر بھارت گئے تو وہاں انھوں نے ماہر سنتور پنڈت شیوکمار شرما سے سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی سیکھنا شروع کی۔ عظیم بھارتی گلوکارہ، آشا بھوسلے نے آر ڈی برمن کے کنسرٹ میں دس سالہ عدنان سمیع میں چھپے ٹیلنٹ کو بھانپ لیا اور موسیقی کو بطور کیریئر اپنانے کی حوصلہ افزائی کی۔ وہ ماہر پیانو نواز، موسیقار اور گلوکار ہیں اور انھیں بھارتی اور مغربی کلاسیکی/نیم کلاسیکی موسیقی، جاز، راک اور پاپ موسیقی پر عبور حاصل ہے۔ لڑکپن ہی سے عدنان اسٹاک ہوم میں ٹی وی پروگرام میں پیانو بجایا کرتے تھے۔ تبھی امریکی جریدے، کیبورڈ نے انھیں دنیا کا تیز ترین کیبورڈ بجانے والا اور نوے کی دہائی کی دریافت قرار دیا تھا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. https://pib.gov.in/newsite/PrintRelease.aspx?relid=197647 — اخذ شدہ بتاریخ: 23 فروری 2020
  2. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/a9cff7fc-ac2b-4d15-95e9-c84ee3d37011 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 ستمبر 2021
  3. "Adnan Sami to sing in Bengali"۔ rediff.com۔ 13 دسمبر 2004۔ 2009-02-03 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2009 
  4. "'Music is the medium of love'"۔ Pakistan Dawn۔ 21 دسمبر 2003۔ 2009-02-03 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2009 
  5. ^ ا ب
  6. ^ ا ب "From the community: Adnan Sami Spectacular Concert was a huge success in Chicago"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2016۔ British-born 39-year old Sami is of Pakistani origin, currently holds Canadian citizenship, and lives in Mumbai, India. 
  7. "Adnan Sami feels Indian"۔ mid-day.com۔ 12 جون 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2011 
  8. "Soulful singer"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 6 اکتوبر 2005۔ 2009-02-03 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2009 
  9. "Fitted for fame"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 13 اکتوبر 2007۔ 2009-02-03 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2009