فیصل آباد ریلوے اسٹیشن
فیصل آباد ریلوے اسٹیشن انیسویں صدی میں برطانوی راج میں بننے والا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہاں سے کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور اور ملک کے دوسرے اہم شہروں میں جانے کے لیے ٹرینں چلتی ہیں۔
فیصل آباد ریلوے اسٹیشن Faisalabad Railway Station | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محل وقوع | فیصل آباد | ||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | ||||||||||
لائن(لائنیں) | خانیوال-وزیر آباد برانچ لائن | ||||||||||
تعمیرات | |||||||||||
پارکنگ | موجود ہے | ||||||||||
معذور رسائی | |||||||||||
دیگر معلومات | |||||||||||
اسٹیشن کوڈ | FSLD | ||||||||||
خدمات | |||||||||||
| |||||||||||
سہولیات
ترمیمفیصل آباد ریلوے اسٹیشن میں پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ ٹکٹ کی خریداری کے لیے موجودہ اور پیشگی ریزرویشن دفاتر؛ پلیٹ فارم پر کھانے، پینے اور کتابوں کے اسٹالز؛ اور کارگو اور پارسل کی کی سہولیات موجود ہیں ۔
بکنگ اور ٹکٹنگ ایریا
ترمیمبکنگ اور ٹکٹنگ ایریا ریلوے اسٹیشن کی شمالی عمارت میں واقع ہے۔ پریمیم کلاسز اور سیکنڈ کلاس کے لیے الگ الگ کاؤنٹر ہیں۔ یہ تمام کاؤنٹر کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ فراہم کرتے ہیں۔
ویٹنگ ہالز
ترمیمریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی شمالی عمارت میں ویٹنگ ہال بھی واقع ہیں۔ ایک مشترکہ ویٹنگ ایریا تمام سیکنڈ کلاس مسافروں کی خدمت کرتا ہے اور پریمیم کلاس کے مسافروں کے لیے ایک الگ ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ ہال موجود ہے۔
کارگو ایریا
ترمیمفیصل آباد ریلوے اسٹیشن لوگوں کو اسٹیشن پر غیر صنعتی کارگو بک کرنے کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سہولت میں کارگو بکنگ اور ڈیلیوری شامل ہے اور یہ ریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی شمال مغربی عمارت میں واقع ہے۔
ایڈمن آفسز
ترمیمانتظامیہ کے دفاتر جن میں فیصل آباد ریلوے اسٹیشن اور فیصل آباد ریلوے ریجن کے انتظامی دفاتر، ریلوے پولیس اور سیکیورٹی، اسٹیشن ماسٹر اور دیگر انتظامی خدمات ریلوے اسٹیشن کی جنوبی عمارت میں واقع ہیں۔
پلیٹ فارمز
ترمیمفیصل آباد ریلوے اسٹیشن پانچ پلیٹ فارمز کے ذریعے مسافر ٹرینوں کی خدمت کرتا ہے۔ دو اضافی پلیٹ فارمز خاص طور پر انجنوں اور بوگیوں کی دیکھ بھال اور خدمات کے لیے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- پاکستان ریلوے کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakrail.gov.pk (Error: unknown archive URL)