لومباردیہ یا لومباردی (انگریزی: Lombardy) (اطالوی: Lombardia) اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے، جس کا علاقائی صدر مقام میلان ہے۔ اطالوی آبادی کا چھٹا حصہ لومباردیہ میں رہتا ہے، جہاں اٹلی کی کل جی۔ڈی۔پی GDP کا چوتھا حصہ پیدا ہوتا ہے۔


لومباردیہ
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام میلان (Milan)
صدر علاقہ روبرتو فورمیگونی (Roberto Formigoni)
صوبوں کی تعداد 12
کمونے کی تعداد 1546
رقبہ 23,861 مربع کلومیٹر (چوتھا ۔ 7.9 فیصد)
آبادی 9,475,202 (پہلا ۔ 16.1 فیصد)
علامت
فائل:Wappen der Lombardei.png


جغرافیہ

ترمیم

لومباردیہ کے شمال میں بلند پہاڑیاں واقع ہیں، علاقہ کا تقریبا چالیس فیصد حصہ پہاڑی ہے جن میں بلند ترین برنینا رینج (Bernina Range) کی پہاڑیاں ہیں جو چار ہزار میٹر تک کی بلندی تک بھی جاتی ہیں۔ جنوب میں دریائے پوہ (Po river) بہتا ہے، جو اٹلی کا سب سے (طویل ترین) لمبا دریا ہے۔ علاقہ کے دیگر اہم دریاؤں میں دریائےآدّا (Adda riverمنچیو اور دریائے تیچینو (تیچینو) شامل ہیں جو سب دریائے پوہ میں گرتے ہیں۔ دریاؤں کے علاوہ علاقہ میں کئی ندیاں بھی بہتی ہیں جن میں بڑی ندیاں، ندی ماجیورے (Maggiore)( ماجّورے) یا واریزے کی ندی (Lake of Varese)، کومو کی جھیل (lake Como) اور گاردا جھیل (lake Garda) ہیں۔

علاقہ کو بارہ صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی (2006ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونے
1 بیرگامو (Bergamo) 1,022,428 2,723 244
2 بریشیا (بریشا) 1,109,841 4784 206
3 کومو (Como) 507,500 1,288 162
4 کریمونہ (کریمونا) 335,950 1,771 115
5 لیکو (لیکو) 311,452 816 90
6 لودی (Lodi) 209,874 782 61
7 مانتوعہ (مانتووا) 377,887 2,339 70
8 میلان (Milan) 3,869,037 1,984 189
9 مونزہ اور بریعانزہ (صوبہ مونتسا اور بریانتزا) 766,941 363,80 50
10 پاویہ (پاویا) 493,829 2,965 190
11 سوندریو (Sondrio) ) 176,769 3,212 78
12 واریزے (واریزے) 812,934 1,199 141

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)

اقتصادیات

ترمیم

لومباردی دنیا کے کاروباری انجنوں (محرّک)میں سے ایک ہے، جس کی جی۔ ڈی۔ پی GDP اسٹاٹ (ISTAT) کے اعدادوشمار کے مطابق چار کھرب امریکی ڈالر ہے جو کئی امیر ممالک مثلا سعودی عرب، سویزرلینڈ اور سویڈن کی جی۔ ڈی۔ پی سے بھی زیادہ ہے۔ علاقہ کا شمار یورپ کے تین امیر ترین علاقوں میں ہوتا ہے، جہاں فی کس آمدنی اٹلی ہی کے باقی علاقوں کی فی کس آمدنی سے پچاس فیصد زیادہ ہے۔ 2003ء کے یوروسٹیٹ (Eurostat) اعداد شمار کے مطابق لومباردیہ کی جی۔ ڈی۔ پی یورپ کے تمام علاقوں میں سب سے زیادہ تھی۔

کئی قومی اور بین الاقوامی اداروں کے مراکز میلان میں واقعہ ہیں۔ پیداوار میں لوہا اور سٹیل، گاڑیاں، میکانی نظام اور پرزہ جات، کمیائی مادے، کپڑا، فرنیچر، چمڑہ اور چمڑہ کی مصنوعات، جوتے وغیرہ شامل ہیں۔ بریشیا کا صوبہ دفاعی سازوسامان کی پیداوار کے لیے شہرت رکھتا ہے، جبکہ صوبہ کومو ریشم اور لیس کی پیداوار کے لیے۔ اچھے نہری نظام اور کھادوں کے استعمال میں ترقی کی وجہ سے زرعی پیداوار میں بھی بہتر ہے۔ میدانی علاقے جو نہروں سے آب پاش ہوتے ہیں وہاں سال میں آٹھ فصلیں بھی ہوتی ہیں۔ اہم زرعی مصنوعات میں سبزیاں، اناج، پھل وغیرہ شامل ہیں۔ قدرے بلند علاقوں میں پھلوں کے درخت بکثرت ہیں اور اہم پیداوار میں وائن کی تیاری میں استعمال ہونے والے پھل اور زیتون شامل ہیں۔ بکثرت پیدا ہونے والے مویشیوں میں سور ہیں۔

طرح آبادی

ترمیم

علاقہ پچانوے لاکھ افراد کا گھر ہے، جو اٹلی کی کل آبادی کا چھٹا حصہ ہے۔ علاقائی آبادی پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں اٹلی کے جنوبی علاقوں کے مہاجروں کی آمد کی وجہ سے تقریبا دگنی ہو گئی تھی۔ اسی اور نوے کی دہائی میں علاقہ غیر ملکی مہاجرین کی منزل مقصود رہا اور آج اٹلی میں رہنے والے غیر ملکی مہاجرین کا ایک چوتھائی لومباردیہ میں رہتا ہے۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات (ISTAT) کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 665,884 غیر ملکی مہاجرین رہتے ہیں، جو علاقہ کی کل آبادی کا سات فیصد ہے۔

علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی (2006ء) مرتبہ شہر
1 میلان (Milan) 1,308,735 صوبہ
2 بریشیا (بریشا) 191,059 صوبہ
3 مونزا (مونتسا)(مون تسا) 121,961 کمونے
4 برگامو (Bergamo) 116,197 صوبہ
5 سستو سان جوانی (سستو سان جیوانی) 83,556 کمونے
6 کومو (Como) 83,002 صوبہ
7 واریزے (واریزے) 82,809 صوبہ
8 بستو آرسیزیو (Busto Arsizio) 79,552 کمونے
9 چینیسیلو بالسامو (چینیزیلو بالماسو)(چینیزیلّو بالسامو) 73,770 کمونے
10 کریمونہ(کریمونا) 71,313 صوبہ
11 پاویہ (پاویا) 71,064 صوبہ
12 ویجیوانو (ویجیوانو)(ویجے وانو) 59,714 کمونے
13 لینیانو (لیگنانو) 56,622 کمونے
14 رہو (Rho) 50,623 کمونے

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)

مزید پڑھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

عمومی معلومات

ترمیم

صوبوں کی ویب سائیٹیں

ترمیم