لیوتار
ژاں-فرانسوا لیوتار (/ˌljɔːtɑːr/; فرانسیسی: [ʒɑ̃ fʁɑ̃swa ljɔtaʁ]؛ پیدائشی نام Jean-François Lyotard؛ پیدائش: 10 اگست 1924ء - وفات: 21 اپریل 1998ء) بیسویں صدی کے فرانسیسی فلسفی، ماہر عمرانیات اور ادبی نظریہ ساز تھے۔ ان کا شمار فلسفہ مابعد جدیدیت کے بانیوں میں سے ہوتا ہے، بالخصوص جس خوبصورتی سے انھوں نے مابعد جدیدیت کے فلسفے کو پیش کیا اور انسانی صورتِ حال پر مابعد جدیدیت کے اثرات کا جس فراست اور شفافیت سے تجزیہ کیا وہ ان کا کارنامہ ہے۔
لیوتار | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Jean-François Lyotard) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10 اگست 1924ء [1][2][3][4][5][6][7] ویغسای، ایولین [8] |
وفات | 21 اپریل 1998ء (74 سال)[9][1][3][10][4][5][6] پیرس کا پندرہواں اراؤنڈڈسمنٹ [8] |
وجہ وفات | ابیضاض |
مدفن | پیئغ لاشئیز قبرستان |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | فرانس [11] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | لائیسی لوئیس لی گرینڈ جامعہ پیرس پیرس نانتیغ یونیورسٹی |
تعلیمی اسناد | ڈاکٹریٹ |
پیشہ | فلسفی [12]، ماہرِ علم اللسان [12]، مصنف [12]، ماہرِ لسانیات [12]، ماہر علمیات ، ماہرِ عمرانیات [12]، استاد جامعہ ، ادبی نقاد [12]، معلم [12] |
مادری زبان | فرانسیسی |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [13][14][15] |
شعبۂ عمل | جمالیات ، نفسیاتی تجزیہ ، اخلاقیات ، سیاست |
ملازمت | ایموری یونیورسٹی ، پیرس 8 وینسین-ساں-دونی یونیورسٹی ، جامعہ کیلیفورنیا، اروین ، یونیورسٹی آف پیرس 1 پینتھیون سوربون ، پیرس نانتیغ یونیورسٹی ، جامعہ پیرس |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیملیوتار 10 اگست 1924ء کو فرانس کے شہر ورسیلز میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم پیرس کے اسکولوں لائسی بفون اور لوئس لی گرینڈ سے حاصل کی۔ پھر 1940ء کے اواخر سوربون یونیورسٹی میں فسلفہ کی تعلیم حاصل کی۔ 1947ء میں انھوں نے ایم اے کے مقالہ Indifference as an Ethical Concept تحریر کیا جس میں انھوں نے زین بدھ مت، اسٹوئس ازم، تاؤ مت اور ایپیقرین ازم کے حوالے سے اخلاقیات پر بحثث کی۔ ایم اے کرنے کے بعد وہ فرانس کے سائنٹیفک ریسرچ کے نیشنل سینٹر میں پوسٹ ریسرچ پر کام کیا۔ 1950ء میں انھوں نے فرانسیسی الجزائر کے شہر قسنطینہ میں فلسفہ پڑھانا شروع یا تو اسے الجزائر کی تحریک آزادی کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا۔ انھوں نے الجزائری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد کی پشت پناہی کی۔ الجزائر کے لوگوں حوصلہ اور امید دلانے کے لیے مضامین تحریر کیے جس کو انھوں نے اپنی دیگر سیاسی تحریروں کے ساتھ شائع کرایا۔[16] انھوں نے مئی 1968ء میں ہونے ولے طلبہ ہنگاموں میں اہم کردار ادا کیا۔ 1971ء میں لیوتار نے ادب کے شعبے میں Discours, figure کے عنوان سے مقالہ تحریر کر کے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی، یہ مقالہ بعد میں کتابی صورت میں شائع ہوا۔ 1966ء سے 1987ء تک یونیورسٹی آف ونسرنیز میں پروفیسر رہے، پھر انھیں پروفیسر امریطس بنا دیا گیا۔اگلے بیس برسوں میں انھوں نے امریکا کی مختلف جامعات جامعہ کیلیفورنیا، برکلی، ییل یونیورسٹی، اسٹونی برووک یونیورسٹی نیویارک، جامعہ کیلیفورنیا، سان ڈیاگو اور کیوبیک کینیڈا کی یونیورسٹی آف مانٹریال، برازیل کی یونیورسٹی آف ساؤ پاؤلو میں کام کیا۔ لیوتار پیرس کے انٹرنیشنل کالج آف فلاسفی کے بنیاد گزاروں میں سے ایک تھے۔ انھیں اس کالج کا پہلا ڈائریکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔[17][18]
وفات
ترمیملیوتار 21اپریل 1998ء کو پیرس، فرانس میں وفات پا گئے۔[17][18]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11913700q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : BnF catalogue général — ناشر: فرانس کا قومی کتب خانہ — ربط: بی این ایف - آئی ڈی
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6230f6j — بنام: Jean-François Lyotard — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/lyotard-jean-francois — بنام: Jean-François Lyotard — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Store norske leksikon — ایس این ایل آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4342&url_prefix=https://snl.no/&id=Jean-François_Lyotard — بنام: Jean-François Lyotard
- ^ ا ب عنوان : Internet Philosophy Ontology project — InPhO ID: https://www.inphoproject.org/thinker/3499 — بنام: Jean-François Lyotard — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Hrvatska enciklopedija — Hrvatska enciklopedija ID: https://www.enciklopedija.hr/Natuknica.aspx?ID=37685 — بنام: Jean-François Lyotard
- ^ ا ب Fichier des personnes décédées — اخذ شدہ بتاریخ: 15 جولائی 2024
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118575589 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/2669169 — بنام: Jean-François Lyotard — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2018 — https://libris.kb.se/katalogisering/gdsvz80006rrld8 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018
- ↑ https://cs.isabart.org/person/17583 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11913700q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/161077347
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/6291555
- ↑ ڈاکٹر اقبال آفاقی، مابعد جدیدیت، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد، 2018ء، ص 159
- ^ ا ب ژاں-فرانسوا لیوتار، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن
- ^ ا ب مابعد جدیدیت، ص 160