مارٹن لوتھر کنگ جونیئر
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر (انگریزی: Martin Luther King, Jr) (پیدائش: 15 جنوری 1929ء اٹلانٹا - وفات: 4 اپریل 1968ء میمفس) ایک امریکی پادری، حقوق انسانی کے علمبردار اور افریقی-امریکی شہری حقوق کی مہم کے اہم رہنما تھے۔ آپ نے امریکا میں یکساں شہری حقوق کے لیے زبردست مہم چلائی۔ کم از کم دو مسیحی گرجاؤں نے کنگ کو شہید کا درجہ دیا۔ انھوں نے 1955ء کے منٹگمری بس مقاطعہ کی قیادت کی اور 1957ء میں جنوبی مسیحی قیادت اجلاس کے قیام میں مدد دی اور اس کے پہلے صدر بنے۔ کنگ کی کوششوں کے نتیجے میں 1963ء میں واشنگٹن کی جانب مارچ کیا گیا، جہاں کنگ نے اپنی شہرۂ آفاق "میرا ایک خواب ہے" (I Have a Dream) تقریر کی۔ انھوں نے شہری حقوق کی مہم کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کیا اور امریکا کی تاریخ کے عظیم ترین مقررین میں سے ایک کی حیثیت سے اپنی شناخت مستحکم کی۔
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر | |
---|---|
(انگریزی میں: Martin Luther King Jr.) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Michael King Jr.) |
پیدائش | 15 جنوری 1929ء [1][2][3][4][5][6][7] اٹلانٹا، جارجیا [8][9] |
وفات | 4 اپریل 1968ء (39 سال)[1][2][3][4][5][6][7] میمفس [10][9] |
وجہ وفات | شوٹ |
طرز وفات | قتل |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
قد | 168.9 سنٹی میٹر [11] |
رکن | امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون |
زوجہ | کوریٹا سکاٹ کنگ (18 جون 1953–4 اپریل 1968) |
اولاد | یولینڈا کنگ ، برنیس کنگ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ بوسٹن (1951–5 جون 1955) واشنگٹن ہائی اسکول |
تخصص تعلیم | systematic theology |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
پیشہ | پاسٹر [12]، واعظ ، حامی شہری حقوق ، کارکن انسانی حقوق ، جنگ مخالف کارکن ، امن پسند ، مصنف [13][14]، سیاست دان [12] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [15][16] |
شعبۂ عمل | نسل پرستی [17]، سیاست [17]، نظریاتی صحافت [17]، علم الوعظ [17] |
ملازمت | آزاد ایمسٹرڈیم یونیورسٹی |
مؤثر | ہنری ڈیوڈ تھورو ، موہن داس گاندھی |
تحریک | عدم تشدد ، افریقی نژاد امریکی شہری حقوق کی تحریک (1955–1968) |
اعزازات | |
کانگریشنل گولڈ میڈل (2004) سال کا انسانیت پسند (جنوری 1984)[18] شعبۂ انسانی حقوق کا اقوام متحدہ انعام (1978) صدارتی تمغا آزادی (1977) جواہر لعل نہرو ایوارڈ (1966) گاندھی امن انعام (1964) نوبل امن انعام (1964)[19][20] ٹائم سال کی شخصیت (1963) اینسفیلڈ-وولف بک ایوارڈز (برائے:Stride Toward Freedom: The Montgomery Story ) (1959) فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز |
|
نامزدگیاں | |
نوبل امن انعام (1964)[21] |
|
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ[22] |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
1964ء میں نسلی تفریق اور امتیاز کے خلاف شہری نافرمانی کی تحریک چلانے اور دیگر پرامن انداز احتجاج اپنانے پر لوتھر کنگ کو نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔ آپ اس اعزاز کو حاصل کرنے والے سب سے کم عمر شخص تھے۔ 1968ء میں اپنے قتل سے پہلے آپ نے غربت کے خاتمے اور جنگ ویتنام کی مخالفت کے لیے کوششیں کی اور دونوں کے حوالے سے مذہبی نقطۂ نظر سامنے لائے۔ 4 اپریل 1968ء کو میمفس، ٹینیسی میں لوتھر کنگ کو قتل کر دیا گیا۔
1977ء میں انھیں بعد از وفات صدارتی تمغۂ آزادی اور 2004ء میں کانگریسی طلائی تمغا سے نوازا گیا۔ 1986ء میں یوم مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو امریکا میں قومی تعطیل قرار دیا گیا۔ ٹائم میگزین نے 1963ء میں آپ کو "سال کی شخصیت" قرار دیا تھا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118562215 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Кинг Мартин Лютер — ربط: https://d-nb.info/gnd/118562215 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 ستمبر 2015
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11909768k — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6x63m0v — بنام: Martin Luther King, Jr. — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/90464 — بنام: Martin Luther King, Jr. — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/582 — بنام: Martin Luther King — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/141188 — بنام: Martin Luther King — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118562215 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Кинг Мартин Лютер — ربط: https://d-nb.info/gnd/118562215 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2015
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118562215 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ https://www.celebheights.com/s/Martin-Luther-King-Jr-49792.html
- ↑ https://cs.isabart.org/person/86370 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ BeWeb person ID: https://www.beweb.chiesacattolica.it/persone/persona/4149/ — اخذ شدہ بتاریخ: 4 فروری 2021
- ↑ BDRC Resource ID: https://library.bdrc.io/show/bdr:P9606
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11909768k — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/41234275
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000700891 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اپریل 2024
- ↑ Martin Luther King Senior
- ↑ ناشر: نوبل فاونڈیشن — The Nobel Peace Prize 1964 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2020
- ↑ ناشر: نوبل فاونڈیشن — تاریخ اشاعت: اپریل 2019 — Table showing prize amounts — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2020
- ↑ ناشر: نوبل فاونڈیشن — نوبل انعام شخصیت نامزدگی آئی ڈی: https://www.nobelprize.org/nomination/archive/show_people.php?id=13430
- ↑ https://www.musik-sammler.de/artist/martin-luther-king
علامتیہ نامکمل | پیش نظر صفحہ نوبل انعام یافتگان سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |