مرزا محمد حیدر دوغلات

چغتائی ترسی منگول فوجی جرنیل (وفات 1551)

مرزا محمد حیدر دوغلات بیگ (ولادت: 1499ء یا 1500ء – وفات: 1551ء) ایک چغتائی-ترک منگول فوجی جرنیل،حکمرانِ کشمیر اور ایک تاریخی مصنف تھے۔ وہ ترکی دان دوغلات شہزادے تھے جس نے فارسی [1] اور چغتائی زبانوں میں لکھا تھا۔ شہزادہ مرزا محمد حیدر اور شہزادہ ظہیر (جو بعد میں شہنشاہ بابر کے نام سے مشہور ہوا) دونوں آپس میں ننھیالی رشتہ دار تھے۔

مرزا محمد حیدر دوغلات
 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 اگست 1499ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاشقند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1551ء (51–52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کشمیر   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان بورجگین   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  مورخ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کشمیر میں 1533ء حیدر دوغلات نے سعید خان کے نام پر چاندی کے سکے جاری کیے تھے۔ اس پر السلطان الاعظم میر سعید خان لکھا ہے ۔
مرزا محمد حیدر دوغلات نے مغل شہنشاہ ہمایوں کے نام کشمیر میں 1546ء-1550ء کے دوران چاندی کے سکے جاری کرائے۔ جس پر السلطان الاعظم محمد ہمایوں غازی لکھا گیا ہے۔

زندگی

ترمیم

مرزا محمد حیدر دوغلات نے پہلے کاشغر کے سلطان سعيد خان کے حکم پر 1533ء میں کشمیر پر حملہ کیا تھا۔[2] تاہم، وہ مقامی سلطان کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد زیادہ دیر تک کشمیر میں نہیں رہا۔ اس کے مختصر قیام کا اس حقیقت سے کچھ تعلق رہا ہو گا کہ سلطان سعيد خان اسی سال فوت ہو گئے تھے۔

مرزا محمد حیدر دوغلات 1540ء میں مغل شہنشاہ نصیر الدین محمد ہمایوں، [3] کے حکم پر کشمیر فتح کیا۔ یہ 1540ء میں قنوج کی لڑائی میں ہمایوں کی شکست کے فورا ًبعد وقوع پزیر ہوا۔  مرزا محمد حیدر دوغلات نے لداخ کے راستے تبت پر بھی حملہ کیا تھا لیکن وہ ناکام رہا تھا۔[4] ہمایوں کی شکست کے بعد مرزا حیدر نے سعید خاندان کے ایک فرد نازک کو منصب سلطانی پر بٹھایا۔ 1546ء میں، جب ہمایوں دوبارہ تخت دہلی پر بیٹھا تو حیدر نے سلطان نازک کو بر طرف کرکے مغلیہ سلطنت کی اطاعت کا اعلان کر دیا۔[5] وہ 1550ء میں مقامی بغاوت میں فوت ہو گئے۔ وہ سری نگر کے گورستانِ شاہی میں دفن کیے گئے۔

تحریر

ترمیم

مرزا محمد حیدر دوغلات کا تاریخی کارنامہ تاریخِ رشیدی ہے یہ ایک ذاتی یادداشت ہے جو فارسی میں لکھی گئی ہے۔

کنبہ

ترمیم

مرزا محمد حیدر دوغلات ، کاشغریہ کے حکمران خاندان دوغلات سے تعلق رکھتے تھے۔ مرزا محمد حیدر دوغلات کے والد محمد حسین مرزا کُرکان (ان کی شادی خوب نگار خانم، يونس خان کی بیٹی سے ہوئی تھی) ابن محمد حیدر مرزا کُرکان (ان کی شادی دولت نگار خانم، بوقہ خان کی بیٹی سے ہوئی تھی)ابن امیر سید علی کُرکان(ان کی شادی واعظ خان کی بہن ازون سلطان خانم سے ہوئی تھی) تھے۔

مرزا محمد حیدر دوغلات کی والدہ خوب نگار خانم، ایشاں دولت بیگم سے يونس خان کی تیسری بیٹی اور بابر کی والدہ قُتلغ نگار خانم کی چھوٹی بہن تھیں۔ مرزا محمد حیدر نے کشمیر پر 1540ء سے 1551ء حکومت کی۔[6]

محمد حیدر مرزا (اول) دوغلات مرزا محمد حیدر دوغلات کے دادا تھے۔

فلمیں

ترمیم

2007ء میں، قازق فلم اسٹوڈیو نے محمد حیدر دوغلات («Мұхаммед Хайдар Дулати») کے نام سے دستاویزی فلم جاری کی، جس کی ہدایت کاری کالیلا عمروف نے کی تھی ۔

حواشی

ترمیم
  1. René Grousset, The Empire of the Steppes: A History of Central Asia (1970 translation), p. 497.
  2. Sanderson Beck (2006)، "Mughal Empire 1526–1707"، India & Southeast Asia to 1800، World Peace Communications، ISBN 978-0-9762210-9-8 
  3. Shahzad Bashir, Messianic Hopes and Mystical Visions: The Nurbakhshiya Between Medieval And Modern Islam (2003), p. 236.
  4. Bell, Charles (1992)۔ Tibet Past and Present۔ omer Banarsidass Publ.۔ صفحہ: 33۔ ISBN 81-208-1048-1 
  5. Stan Goron and J.P. Goenka: The Coins of the Indian Sultanates, New Delhi: Munshiram Manoharlal, 2001, pp. 463-464.
  6. List of Rulers: South Asia | Thematic Essay | Timeline of Art History | The Metropolitan Museum of Art

حوالہ جات

ترمیم
  • منصورہ حیدر (مترجم) (2002), مرزا حیدر دوغلات (بمطابق فارسی ذرائع)

بیرونی روابط

ترمیم