مولانا محمد شفیع قاسمی ملپا
مورخ بھٹکل مولانا محمد شفیع قاسمی ملپا، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے بانی ڈاکٹر علی ملپا کے بڑے فرزند ہیں،
آپ دار العلوم دیوبند کے فاضل، مورخ، مقرر اور بے شمار کتابوں کے مصنف ہیں
مولانا محمد شفیع قاسمی ملپا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 اپریل1953ء بھٹکل |
رہائش | بھٹکل، بھارت |
مذہب | اسلام |
درستی - ترمیم |
ولادت
8 اپریل 1953 عیسوی کو ریاست کرناٹک کے شہر بھٹکل میں پیدا ہوئے، مولانا حاجی محمد شفیع بجنوری[1] کے نام کی نسبت سے آپ کا نام محمد شفیع رکھا گیا۔
تعلیم
ترمیمابتدائیییی تعلیم گورنمینٹ مڈل اسکول بھٹکل میں حاصل کیں، پھر جامعہ اسلامیہ بھٹکل، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو، اشرف المدارس ہردوئی، جامعہ قاسمیہ شاہی مراد آباد، دارالعلوم دیوبند میں حاصل کیں
تدریس
ترمیمتعلیم سے فراغت کے بعد 1974 عیسوی میں چند ماہ اشرف المدارس ہردوئی میں تدریسی خدمات انجام دیں، پھر 1975 عیسوی میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں مدرس مقرر ہوئے، 1977 عیسوی سے 1979 عیسوی تک جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم رہے، 1979 عیسوی میں بعض حالات کی بنا پر آپ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی تدریسی واہتمام کی ذمہ داری سے مستعفی ہوئے[2]
خدمات
ترمیمآپ بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے صدر، رابطہ سوسائٹی بھٹکل کے سکریٹری، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے نائب ناظم، ریلیف کمیٹی 1993 عیسوی فسادات کے کنوینر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے بانی ممبر اور جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب صدر کے عہدہ پر فائز رہے، آپ ادارہ رضیۃ الابرار بھٹکل کے بانی وناظم، جامعۃ المعارف مڑگاوں کے بانی وسرپرست، دینیات بورڈ اور اسلامک اکیڈمی انجمن حامی مسلمین بھٹکل کے سکریٹری ہیں، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور جماعت مسلمین بھٹکل کے رکن انتظامیہ ہیں[3]
تصانیف
ترمیم1 بیس رکعات تراویح سنت ہے
2 نماز کا طریقہ احادیث کی روشنی میں
3 جائزہ پر جائزہ
4 یاد ابرار
5 مسافت قصر ایک سو پچہتر کلومیٹر
6 تاسیس جامعہ اسلامیہ بھٹکل
7 زندگی کی کچھ یادیں
8 تذکرہ بانی جامعہ اسلامیہ بھٹکل
9 تاریخ بھٹکل پر ایک نظر
10 بھٹکل کی چند مسلم شخصیات تعارف و خدمات
11 انجمن حامی مسلمین بھٹکل کے سو سال
12 کیکڑا کھانا فقہا احناف وفقہا شوافع کے نزدیک حرام ہے
13 اسلام میں مخلوط تعلیم ناجائز ہے
14 روزہ کے احکام ومسائل
15 اسلامی پردہ(غیر مطبوعہ)
16 جمعہ کے احکام و مسائل(غیر مطبوعہ)
17 تاریخ جامعہ اسلامیہ بھٹکل(غیر مطبوعہ)
آپ کے مشہور اساتذہ
ترمیممولانا عبد الحمید ندوی
محی السنۃ مولانا شاہ ابرار الحق ہردوئی
حکیم الاسلام مولانا قاری محمد طیب مہتمم دارالعلوم دیوبند
شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی
فقیہ الامت مولانا مفتی محمود حسن گنگوہی صدر مفتی دارالعلوم دیوبند
عارف باللہ مولانا قاری امیر حسن
مولانا سید ارشد مدنی [5]
آپ کے مشہور شاگرد
ترمیممولانا محمد حسین گیما مرڈیشوری
مولانا عبد الصمد قاضی مرڈیشوری
مولانا عبد الباری فکردے ندوی(سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل وسابق خطیب جامع مسجد بھٹکل)
مولانا عبدالرب خطیبی ندوی(قاضی جماعت المسلمین بھٹکل)
مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی(مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل)
محمد احمد ملپا(استاذ وناظم کتب خانہ اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل)
مزید تفصیل کے لیے پڑھیں https://archive.org/download/MoulanaShafiSaheb/moulana%20shafi%20saheb.pdf
حوالہ جات
ترمیم- ↑ حاجی محمد شفیع بجنوری ، محدث فضل الرحمن گنج مراد آبادی سے تربیت یافتہ اور حاجی امداد اللہ مہاجر مکی سے بیعت و مجاز تھے- اور تعلیم مولانا اشرف علی تھانوی سے کانپور کے مدرسہ جامع العلوم میں حاصل کیں۔
- ↑ زندگی کی کچھ یادیں (2012)۔ مصنف حضرت مولانا محمد شفیع قاسمی ملپا۔ شائع کردہ ادارہ رضیۃ الابرار بھٹکل۔ ص 71
- ↑ محمد احمد ملپا بھٹکلی (3 جولائی 2017)۔ Zindagi Ki Kuch Yadein
- ↑ بھٹکل کی مسلم شخصیات تعارف و خدمات۔ ناشر ادارۃ رضیۃ الابرار بھٹکل۔ 2014۔ ص 23
- ↑ تاریخ بھٹکل پر ایک نظر۔ ص 19