نادرہ (اداکارہ)
فلورنس ازاکیل یا نادرہ (ولادت: 5 دسمبر 1932ء - وفات: 9 فروری 2006ء) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تھیں۔ بالی ووڈ فلموں میں عام طور پر نادرہ کے نام سے مشہور تھیں۔ وہ 1950ء اور 1960ء کی دہائی کی فلموں میں نظر آئیں، جن میں فلم آن (1952ء) ، شری 420 (1955ء) ، پاکیزہ (1972ء) اور جولی (1975ء) شامل ہیں۔ فلم جولی کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ دیا گیا۔[2][3]
فلورنس ازاکیل نادرہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 دسمبر 1932 بغداد، عراق |
وفات | 9 فروری 2006 ممبئی، بھارت |
(عمر 73 سال)
وجہ وفات | دورۂ قلب ، سکتہ |
طرز وفات | طبعی موت |
رہائش | بغداد |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
مذہب | بغدادی یہود [1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
کارہائے نمایاں | جولی ، آن |
اعزازات | |
1976 میں فلم فیئر اعزازات | |
نامزدگیاں | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور پیشہ وارانہ زندگی
ترمیمنادرہ 5 دسمبر 1932ء کو ایک بغدادی یہودی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔[2] نادرہ کا اصل نام فلورنس ازاکیل تھا۔ نادرہ کی وفات کے بعد ان کے دو بھائی رہ گئے، جن میں سے ایک ریاستہائے متحدہ امریکہ اور دوسرے اسرائیل میں رہتے ہیں۔[4] نادرہ کو فلم فلمی دنیا سے متعارف فلم ڈائریکٹر محبوب خان کی اہلیہ، سردار اختر نے فلم آن (1952ء) سے کرایا تھا۔[5][3]
نادرہ فلموں میں کام کرنے کے لیے مشرق وسطی سے بھارت آئی تھیں۔ فلمساز محبوب خان نے فلم ’ آن‘ میں انھیں ان کی زندگی کا یادگار رول دیا۔ خوبصورت اداکارہ نے ایسے وقت میں ویمپ کا کردار کرنا شروع کیا جب ہیروئین شرمیلی گھریلو خواتین کا کردار کرنا پسند کرتیں تھیں۔ وقت کے رخ کو اپنے انداز میں موڑنے والی نادرہ کو فلم ’جولی‘ میں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے ساتھ فلم ’آن‘ راج کپور کے ساتھ فلم ’شری چار سو بیس‘، ’ دل اپنا‘ اور ’پریت پرائی‘، ’پاکیزہ‘، ’جولی‘، ’ تمنا‘ اور ٹی وی سیرئیل ’مارگریٹا‘ میں ان نادرہ نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ اپنی آخری عمر کافی تنہائی اور تکلیف میں گزاری۔ کوئی ان کا پرسان حال نہ رہا۔ یوں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ممبئی کے ایک ہسپتال میں جان دے دی۔
ذاتی زندگی
ترمیماپنی زندگی کے آخری حصے میں، وہ ممبئی میں تنہا رہتی تھیں ، کیوں کہ ان کے بہت سے رشتے دار اسرائیل چلے گئے تھے۔ ان کو 24 جنوری 2006ء کو دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کے بعد ان کو نیم کماٹوز کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کو متعدد صحت سے متعلق دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں تپ دق، شراب کی وجہ سے جگر کی خرابی اور فالج شامل ہیں۔[3][5]
وفات
ترمیم9 فروری 2006ء کو ، نادرہ طویل بیماری کے بعد بھارت کے ممبئی کے شہر تردیو کے بھاٹیا اسپتال میں 73 یا 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔[2][3] نادرہ کی وفات کے بعد ان کے خاندان میں ایک بھائی جو ریاستہائے متحدہ میں رہتے تھے اور دوسرے بھائی جو اسرائیل میں رہتے تھے۔[5]
ایوارڈ
ترمیم- 1975ء میں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، فلم جولی کے لیے
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.nytimes.com/2006/02/10/arts/nadira-who-played-the-vamp-in-bollywood-is-dead.html
- ^ ا ب پ ت "Nadira, Who Played the Vamp in Bollywood, Is Dead"۔ The New York Times۔ Agence France-Presse۔ 10 فروری 2006۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-08
- ^ ا ب پ ت "Veteran actress Nadira passes away"۔ MidDay,com website۔ 31 جنوری 2006۔ 2006-02-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-08
- ↑ "Jewish Stars of Bollywood" Haaretz (newspaper), Published 14 اپریل 2013, Retrieved 8 جنوری 2021
- ^ ا ب پ Priyanka Jain (16 جنوری 2006)۔ "Nadira: A woman ahead of her time"۔ Rediff.com website۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-09
- Nadira: A woman ahead of her time
- "Veteran actress Nadira passes away" 9 February 2006آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mid-day.com (Error: unknown archive URL)
بیرونی روابط
ترمیم- The Queens of Bollywood - When Jewish women were the leading ladies of Indian cinemaآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tabletmag.com (Error: unknown archive URL). Audio podcast by Eric Molinsky discussing Nadira and other Jewish women in Indian cinema