نجم الدین ایوب
نجم الدین ایوب یا نجم الدین ابن شاذی (انتقال: 9 اگست 1173ء) کرد نسل کا ایک سپاہی، سیاست دان اور فاتح بیت المقدس صلاح الدین ایوبی کے والد تھے۔
نجم الدین ایوب | |
---|---|
(عربی میں: الملك ألأفضل نجم الدين أيوب بن شاﺬي بن مروان) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12ویں صدی دوین |
وفات | 9 اگست 1173 ایوبی خاندان |
وجہ وفات | گھوڑے سے گر کر |
طرز وفات | حادثاتی موت |
شہریت | ایوبی خاندان |
زوجہ | ست الملک خاتون |
اولاد | ملک عادل ، صلاح الدین ایوبی ، توران شاہ بن ایوب ، سیف الاسلام طغتکین ، ربیعہ خاتون ، فاطمہ خاتون |
بہن/بھائی | |
خاندان | ایوبی خاندان |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، فوجی افسر |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمنجم الدین ایوب شاذی ابن مروان کے صاحبزادے اور شیر کوہ کے بھائی تھے۔۔ وہ کرد نسل کے قبیلے روادیہ سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے آل شداد سے قریبی تعلقات تھے اور 1130ء میں ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے بغداد اور بعد ازاں تکریت منتقل ہو گئے جہاں انھیں علاقے کے حاکم بہروز نے گورنر مقرر کر دیا۔ شاذی کے انتقال کے بعد نجم الدین ایوب نے اپنے والد کی جگہ تکریت کی گورنری سنبھالی۔
1132ء میں ایوب نے زنگی خاندان کے لیے خدمات انجام دیں اور تکریت کے قریب سلجوق سلطان کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔ نجم الدین نے دریائے دجلہ عبور کرتے ہوئے عماد الدین زنگی کی جان بھی بچائی۔ 1136ء میں شیر کوہ نے تکریت میں ایک مسیحی کو قتل کر دیا جس پر دونوں بھائیوں کو جلاوطن کر دیا گیا۔ کہا جاتا ہے جس رات انھوں نے تکریت چھوڑا اسی رات نجم الدین کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کا نام یوسف رکھا گیا یہی یوسف بعد ازاں صلاح الدین ایوبی کے نام سے دنیا بھر میں پہچانا گیا۔
عماد الدین زنگی نے نجم الدین کو بعلبک کا گورنر مقرر کیا لیکن جب 1146ء دمشق کے بوری اتابک معین الدین نے اس کو فتح کر لیا تو نجم دمشق آگیا۔ دوسری صلیبی جنگ کے دوران نور الدین زنگی نے شہر فتح کر لیا اور ایوب کو دمشق کا گورنر مقرر کیا۔
ایوب کے صاحبزادے صلاح الدین نے بھی نور الدین زنگی کی افواج میں خدمات انجام دیں اور فتح مصر میں اپنے چچا شیر کوہ کے ہمراہ تھا۔
انتقال
ترمیمنجم الدین 31 جولائی 1173ء کو شہسواری کے دوران میں ایک حادثے کا شکار ہو گئے اور 9 اگست کو خالق حقیقی سے جا ملے۔
صلاح الدین ایوبی کی ایوبی سلطنت کا نام نجم الدین ایوب کے نام پر ہی رکھا گیا ہے تھا۔
نجم الدین ایوب کی اولاد میں
- صلاح الدین یوسف 1137ء تا 1193ء
- الملک العادل سیف الدین ابوبکر احمد 1145ء تا 1218ء
- الملک المعظم شمس الدولہ توران شاہ انتقال1181ء
- تاج الملک ابو سعید بوری انتقال 1184ء
- المالک العزیز سیف الاسلام تغتکین انتقال 1197ء
- ست الشام
- ربیعہ خاتون
دیگر نامعلوم بیٹیاں شامل تھیں۔