نسرین جلیل
نسرین جلیل کراچی کی نائب ناظمہ بھی رہی ہیں۔ آپ 22 فروری 1947ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔
نسرین جلیل | |
---|---|
(انگریزی میں: Nasreen Jalil) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 فروری 1944ء (80 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
جماعت | متحدہ قومی موومنٹ |
مناصب | |
رکن ایوان بالا پاکستان | |
رکنیت مدت 2 مارچ 2012 – مارچ 2018 |
|
حلقہ انتخاب | سندھ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
نسرین جلیل نے ابتدائی تعلیم لاہور میں ادبستانِ صوفیہ سے حاصل کی۔ آپ کم عمری میں ہی انگلستان چلی گئیں اور وہاں لندن کے سورنکے اسکول سے مڈل تعلیم پائی۔ پاکستان واپس آکر نسرین نے 1960ء میں پی-ای-سی-ایچ-ایس کالج سے جماعت دہم کا امتحان پاس کیا۔ 1966ء میں انھوں نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں آنرز کیا۔
اہل خانہ
نسرین جلیل کے والد تقسیم ہند کے وقت لاہور کے ڈپٹی کمشنر تھے۔ پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ یاسمین لاری آپ کی بڑی بہن ہیں۔ آپ کے چار بچے ہیں۔