ویکیپیڈیا:تصدیقیت
(وکیپیڈیا قابل تثبیت سے رجوع مکرر)
ویکیپیڈیا میں مضامین کے لیے داخلے کا راستہ ان کے قابل تصدیق ہونے کی حیثیت (Verifiability) سے مشروط ہے نہ کہ ان کے سچا مگر ناقابل تصدیق ہونے سے۔ یہاں پر قابل تصدیق سے مراد یہ ہے کہ جو بھی اندراجات ویکیپیڈیا میں کیے جائیں ان کے بارے میں یہ بات اشد ضروری ہے کہ کوئی بھی قاری ان کی تصدیق کرسکے، یعنی ان کے بارے میں یہ معلوم کیا جاسکتا ہو کہ وہ معلومات کسی معتبر ماخذ کی جانب سے شائع ہو چکی ہیں۔ لہذا مصنف یا مؤلف کے لیے لازمی ہے کہ اگر وہ ایسی معلومات درج کرے کہ جن کا حوالہ درکار ہو یا مانگا جائے تو ان کا حوالہ فراہم کرے۔