وہاب پورہ
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ (مئی 2020) |
وہاب پورہ ایک گاؤں کا نام ہے جو بڈگام سے دس اور سری نگر سے اکیس کلومیٹر دور ہے۔ اس کی کل آبادی اٹھارہ ہزار نفوس پر مشتمل ہے جن میں دس ہزار مرد اور آٹھ ہزار عورتیں شامل ہیں۔ وہاب پورہ کا کل رقبہ چھ کلومیٹر مربع ہے۔ المہدی چوک اس کا خاص علاقہ ہے۔ اس گاؤں کی شرح تعلیم تقریباً 91.90 فی صد ہے۔ اس کے کل چھ محلے ہیں جن میں موسوی آباد، چنار چوک، وٹی پورہ، گنائ پورہ، ٹینگہ پورہ اور نئ کالونی شامل ہیں۔ المہدی چوک موسوی آباد کا ایک حصہ ہے۔اسی گاؤ ں میں شہید آغا میر سید باقر الموسوی المعرف آغا کرمانی رح کا مزار بھی واقع ہے۔ جہاں پر ہر سال آستان بنڈار منایا جاتا ہے۔ گریند-وہاب پورہ سانحہ طیارہ اسی علاقے سے مربوط ہے۔
گاؤں | |
سرکاری نام | |
ملک | بھارت |
ریاست | جموں و کشمیر |
ضلع | بڈگام |
زبان | |
• مادری زبان | کشمیری |
• سرکاری | انگریزی، اردو، ہندی، فارسی اور عربی |
آستان عالیہ
ترمیمآغا میر سید محمد باقر موسوی کا مزار بھی یہاں واقع ہے۔
اسکول
ترمیم- امامیہ پبلک ہائی اسکول
- گورنمنٹ ہائی اسکول
- راہ اسلام تعلیمی مرکز یا راہ اسلام آرگنائزیشن
- جیو پروفیشنل اسکول
- تنظیم المکاتب
- گرلز پرائمری اسکول
- بائز پرائمری اسکول
کوچہ موسویان
ترمیمکوچہ موسویان بانی راہ اسلام آرگنائزیشن کی دفتری رہائش ہے۔ جو المہدیؑ چوک میں واقع ہے۔ کوچہ موسویان کو موسویت اینکلو "Mosviat Enclave" بھی کہا جاتا ہے۔
کھیل کا میدان
ترمیممودان اس علاقے کا سب سے بڑا میدان ہے۔ یہ میدان اخروٹ کے درختوں کے ساتھ بھرا ہوا ہے۔اور یہی درخت اس میدان کی شان کو بڑھاتے ہیں۔
آمدورفت
ترمیمیہ گاؤں بڈگام،سری نگر،ماگام،بیروہ سے کئی سڑکوں کے ذریعے جڑا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ریل کے ساتھ بھی جڑا ہوا ہے۔ بڈگام ریلوے اسٹیشن اس کا نزدیکی اسٹیشن ہے۔