ویٹیکن سٹی
ویٹیکن سٹی اٹلی کے شہر روم میں واقعہ ایک خود مختار ریاست ہے۔ ریاست تقریبا چاروں طرف سے دیواروں سے گھری ہوئی ہے جس کا کل رقبہ 44 ہیکٹر ہے اور یہ دنیا کی آبادی اور رقبے کے لحاظ سے سب سے چھوٹی خود مختار ریاست کہلاتی ہے۔ ریاست کو 1929ء میں قائم کیا گیا اور ریاست کا سربراہ پاپاۓ روم ہوتا ہے اور یہاں ہی پاپاۓ روم کی رہائش گاہ اپوسٹالک محل ( رسولی محل ) اور رومی کریا (پاپائیت) واقع ہیں۔ ویٹیکن سٹی کو بلاشبہ کاتھولک عیسائیوں کا مذہبی دار الخلافہ کہا جا سکتا ہے۔
ویٹیکن سٹی | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 41°54′14″N 12°27′11″E / 41.904°N 12.453°E [1] |
بلند مقام | ویٹیکن پہاڑی (77 میٹر )[2] |
پست مقام | سینٹ پیٹرز اسکوائر (33 میٹر ) |
رقبہ | 0.49 مربع کلومیٹر [3] |
سرکاری زبان | اطالوی [4]، فرانسیسی ، لاطینی زبان |
آبادی | 764 (26 جون 2023)[5] |
حکمران | |
طرز حکمرانی | مذہبی آمریت ، مطلق العنان بادشاہت [2]، آئینی بادشاہت [6] |
اعلی ترین منصب | فرانسس اول (13 مارچ 2013–) |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 11 فروری 1929 |
عمر کی حدبندیاں | |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | یورو |
منطقۂ وقت | مرکزی یورپی وقت متناسق عالمی وقت+01:00 |
ٹریفک سمت | دائیں |
ڈومین نیم | va. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
الرمز البريدي | 00120 |
آیزو 3166-1 الفا-2 | VA |
بین الاقوامی فون کوڈ | +39، +379[7] |
درستی - ترمیم |
تاریخ
ترمیمرومی کریا (پاپائیت) کی بنیاد پاپ سکسٹس پنجم نے سولہویں صدی عیسوی میں رکھی جس کے ابتدائی مقاصد مذہبی اور سماجی تھے۔ انیسویں صدی عیسوئی میں پیدمونتیز اطالوی حکومت کے پھلاؤ سے اس کے اختیارات کم ہونے لگے۔ 1860ء تک اطالوی حکومت اطالوی جزیرہ نما کا زیادہ تر حصہ جو پاپاۓ روم کی ریاست (پاپائی ریاستیں) میں شامل تھا زیر اقتدار لا چکی تھی۔ 1870ء میں روم بھی اطالوی حکومت کے زیر اقتدار تھا جس کے ساتھ ہی پاپائے روم کی طاقت کا خاتمہ ہو گیا۔ 1919ء تک اطالوی حکومت پورے جزیرہ نما بشمول سسلی اور ساردینیا پر قائم ہو چکی تھی۔ 1929ء میں پاپاۓ روم اور اطالوی حکومت لیٹرن معاہدہ (Lateran Treaties) پر متفق ہوئے۔ جس کی رو سے رومی کریا سابقہ پاپائی ریاست (Papal States) سے دست بردار ہو گیا اور اب رومی کریا زیادہ تر پاپائے روم اور کاتھولک عیسائي مذہبی خدمات سر انجام دیتا ہے۔
مزید پڑھیے
ترمیمپاکستان کے ساتھ تعلقات
ترمیمپاکستان کے ویٹیکن سٹی کے ساتھ خاص تعلقات ہیں۔ ویٹیکن سٹی کے لیے پاکستان کا ایک مخصوص سفیر ہے۔ ان کے تبادلۂ خیال میں عموماً سب سے اہم موضوع پاکستان میں عیسائیوں کے ساتھ برتاؤ ہوتا ہے۔
بیرونی ربط
ترمیم- ↑ "صفحہ ویٹیکن سٹی في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2024ء
- ^ ا ب https://www.cia.gov/library/publications/the-world-factbook/geos/vt.html
- ↑ https://web.archive.org/web/20200603173403/https://books.google.com/books?id=ZpJXsBX_6uUC&q=vaticano#v=snippet&q=vaticano&f=false — سے آرکائیو اصل
- ↑ عنوان : Enciclopedia Treccani — ناشر: اطالوی دائرۃ المعارف ادارہ — Treccani's Enciclopedia Italiana ID: https://www.treccani.it/enciclopedia/stato-della-citta-del-vaticano_(Enciclopedia-Italiana)
- ↑ https://www.vaticanstate.va/it/stato-governo/note-generali/popolazione.html
- ↑ https://www.cia.gov/library/publications/the-world-factbook/geos/vt.html
- ↑ https://www.itu.int/dms_pub/itu-t/opb/sp/T-SP-E.164D-11-2011-PDF-E.pdf