ویکیپیڈیا:ترمیمی جنگ
(ویکیپیڈیا:جنگجویانہ ترمیم سے رجوع مکرر)
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
یہ صفحہ ایک نظر میں: دیگر صارفین سے لڑنے کے لئے ترامیم کا استعمال نہ کریں – اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ |
ترمیمی جنگ اس وقت برپا ہوتی ہے جب کسی صفحے کے مواد پر مختلف نقطہ نظر رکھنے والے صارفین بار بار ایک دوسرے کی شراکتوں کو حذف کر کے اپنا نقطہ نظر تحریر کرتے ہیں۔
کسی تنازع میں ملوث صارفین کو ترمیمی جنگوں کی بجائے باہمی اتفاق یا حل تنازع کی طرف بڑھنا چاہیے۔ متحارب ترامیم غیر تعمیری ہوتی ہیں اور صارفین کے درمیان عداوت کا باعث بنتی ہیں جس کی وجہ سے اتفاق رائے مشکل ہو جاتا ہے۔ ترمیمی جنگوں میں ملوث صارفین کو وقتی یا لامحدود وقت کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے۔