ویکیپیڈیا:مامورین اداری/رائے شماری/محمد شعیب (2019ء)
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
صارف:محمد شعیب صاحب اردو ویکیپیڈیا کے مایہ ناز صارف اور بے لوث خدمت گزار ہیں۔ ان کے نام سے موسوم شعیب روبہ کئی مضامین، بالخصوص جغرافیہ سے جڑے مضامین کی تخلیق میں معاون ہے۔ اس کے سہارے کچھ صارفین نے سیکڑوں جغرافیہ کے مضامین لکھے ہیں، جو اچھی بات ہے۔ شعیب صاحب کی کوششوں سے املا پڑتال گیر اور کئی آلات بروئے کار لائے جا سکے ہیں۔ میں نے ہندی داں صارفین کو بھی یہ کہتے سنا ہے کہ ان کی صلاحیتوں جیسا ویکی پیڈین شاید کہیں اور نہ ملے۔ کئی تکنیکی معاملوں کو وہ فیبریکیٹر پر لے جا کر سلجھا چکے ہیں۔ اس وجہ سے ان کا ویکیپیڈیا پر ہونا اور خاص طور پر تکنیکی معاملوں میں فعال اور رہنما ہونا ضروری ہے۔ کچھ دن پہلے انتظامی امور کی کمیٹی کے ایک صارف کے کچھ نازیبا کہنے پر وہ میٹا میں جاکر اپنے سارے اختیارات چھوڑ چکے ہیں۔ میں ان سے مؤدبانہ انداز میں تمام اختیارات کو دوبارہ حاصل کرنے اور ہم سب کی رہنمائی کرنے کی گزازش کرتے ہوئے شعیب صاحب کو مامور اداری کے عہدے پر نامزد کرتا ہوں۔ دیگر صارفین سے بھی اپنی رائے اور نیز حمایت یا تنقید کی گزارش ۔
تائید
ترمیم- تائید --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:31، 30 مارچ 2019ء (م ع و)
- بھرپور تائید — بخاری سعید تبادلہ خیال 16:54، 30 مارچ 2019ء (م ع و)
- تائید— آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:03، 30 مارچ 2019ء (م ع و)
- تائید--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:07، 30 مارچ 2019ء (م ع و)
- تائید-- شعیب صاحب ایک اچھے ویکیپیڈین ہی نہیں بلکہ اچھے معلم بھی ہیں اور میں جو کچھ ویکیپیڈیا پر کرپایا ہوں وہ ان کے مشوروں، حوصلہ افزائی اور مسلسل تعاون کی مرہون منت ہے۔شعیب بھائی واپس آئیں۔فیصل انس (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:14، 30 مارچ 2019ء (م ع و)
- بھرپور تائید شعیب صاحب کئی معنوں میں ہمارے مشفق استاد جیسے ہیں۔ ویکیپیڈیا اور سوشل میڈیا پر جن چند لوگوں سے میں متاثر ہوں اس میں شعیب صاحب اول مقام پر ہیں۔ عجیب محبت اور انسیت ہے شعیب سے۔ اللہ اجر دے۔آمین شعیب بھائی دوبارہ آئیں اور ہمارا تعاون کریں— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست عبدالمعید عبدہ (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- بھرپور تائید جناب شعیب صاحب ان جینیس لوگوں میں ہیں جن سے ویکیپیڈیا بالخصوص اردو ویکیپیڈیا کو زبردست فائدہ ہو رہا ہے ایسے قابل اور لائق و فائق شخص کی ویکیپیڈیا کو سخت ضرورت ہے۔— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست محسن خان ندوی (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- بھرپور تائید شعیب صاحب سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اپنے اختیارات دوبارہ سنبھال لیں ورنہ سالوں کی محنت زوال پزیر ہو جائے گی۔ پتھر تو پھل دار درخت کو ہی مارے جاتے ہیں۔ بے ثمر درخت کو کوئی پتھر نہیں مارتا۔ اور پھل دار درخت پھر بھی پھل دیتا رہتا ہے۔ شہاب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 23:21، 30 مارچ 2019ء (م ع و)
- تائید چاہے رائے شماری معطل ہو یا نہ ہو، میری طرف سے تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 23:29، 30 مارچ 2019ء (م ع و)
- بھرپور تائید حسنین شاہ
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:10، 31 مارچ 2019ء (م ع و)
- تائید -----Aziz Kingrani 05:47، 31 مارچ 2019ء (م ع و)
- تائید --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:22، 31 مارچ 2019ء (م ع و)
- بھرپور تائید محب علوی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:52، 31 مارچ 2019ء (م ع و)
- بھرپور تائید -- شعیب صاحب ایک اچھے ویکیپیڈین ہی نہیں بلکہ اچھے معلم بھی ہیں ۔ ان کے علم سے اردو ویکی پیڈیا والے ہی نہیں بلکہ پنجابی ویکی پیڈیا والے بھی استفادہ کرتے ہیں ۔ شعیب صاحب سے اپیل ہے کہ وہ دوبارہ آئیں اور ہماری رہنمائی فرمائیں۔--Abbas dhothar 13:43، 31 مارچ 2019ء (م ع و)
- تائید— ZAHOOR AHMED (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:24، 31 مارچ 2019ء (م ع و)
- تائید--Faranjuned (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:19، 31 مارچ 2019ء (م ع و)
- تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:14، 1 اپریل 2019ء (م ع و)
- تائید --سیفٹی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:01، 31 مارچ 2019ء (م ع و)
- تائید -- ذیشان امجد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:45، 2 اپریل 2019ء (م ع و)
- بھرپور تائید —--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:25، 4 اپریل 2019ء (م ع و)
تبصرہ
ترمیمبوجوہ یہ رائے شماری باطل ہے۔ اول تو یہ کہ نامزد شدہ صارف اس اختیار کو قبول کرنے سے انکار کر چکا ہے، اس صورت میں رائے شماری جاری نہیں رہے گی۔ دوم کسی صارف کے مامور اداری بننے کے لیے اس کا منتظم ہونا ضروری ہے۔ سوم رضاکارانہ طور پر معزول ہونے والے صارفین کے اختیارات بحال کرنے کے لیے رائے شماری کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ متعلقہ صارف کی تائید درکار ہوتی ہے جو اس معاملہ میں مفقود ہے۔ امید ہے ان وجوہ کی روشنی میں پیش نظر رائے شماری کو بند کر دیا جائے گا۔ :)
—خادم— مورخہ 30 مارچ 2019ء، بوقت 11 بج کر 25 منٹ (بھارت)
- نیز اطلاعاً یہ عرض ہے کہ فدوی نے اردو ویکیپیڈیا کو نہیں چھوڑا ہے، وہ بدستور یہیں ہے اور حسب فرصت و حتی المقدور کام کرنے کا خواہش مند ہے۔ اس بات کا یقین کریں کہ مجھے اپنے کاموں کو انجام دینے کے لیے کسی انتظامی اختیار کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
:)
—خادم— مورخہ 30 مارچ 2019ء، بوقت 11 بج کر 29 منٹ (بھارت)- صارفین براہ مہربانی جھگڑے والے سارے کام ویکیپیڈیا تبادلہ خیال پر ہی کیا کریں۔ ٹیلی گرام اور وٹس ایپ میں تمام صارفین فعال نہیں۔ یہاں بندہ بچ بچاؤ تو کرا دیتا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:38، 31 مارچ 2019ء (م ع و)
- میں اس معاملے سے لا علم ہوں۔ کیا معاملہ ہے کوئی بتا سکتا ہے؟ --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:14، 1 اپریل 2019ء (م ع و)
- صارفین براہ مہربانی جھگڑے والے سارے کام ویکیپیڈیا تبادلہ خیال پر ہی کیا کریں۔ ٹیلی گرام اور وٹس ایپ میں تمام صارفین فعال نہیں۔ یہاں بندہ بچ بچاؤ تو کرا دیتا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:38، 31 مارچ 2019ء (م ع و)
- صارفین کے تبصرون پر ناچیز کی رائے (صارف:Hindustanilanguage)
- صارف:محمد شعیب
محترم، نامزد شدہ صارف اس اختیار کو قبول کرنے سے انکار کر چکا ہے (یعنی آپ خود)، مگر تعجب ہے کہ آپ کی برقی دستخط آج بھی یہ کہتی ہے کہ (یہ صارف منتظم ہے)۔ ثانیًا تجویز میں آپ کے دوبارہ اختیارات کے حصول کی بات کہی گئی ہے۔ تو اس تجویز کو تسلیم کرتے ہوئے ہی آپ کو دونوں اختیارات تفویض کیے جا سکتے ہیں یا پھر آپ چاہیں تو منتظم کے لیے ایک اور رائے شماری کی جا سکتی ہے اور پھر ان دونوں پر یکساں عمل کیا جا سکتا ہے۔ تیسرے نکتے کے ضمن میں بندہ عرض گزار ہے کہ چاہے یہ رائے شماری ہو یا اس سے قبل کی کوئی رائے شماری، آپ پر آپ کی اردو ویکی پیڈیا کمیونیٹی نے اعتماد ظاہر کیا تھا۔ آپ بے شک ہر اختیار سے دست بردار ہو سکتے ہیں، مگر اردو ویکی پر گفتگو کیے بغیر سیدھے میٹا پر جا کر آپ نے ہم سب کے اعتماد کا کہاں تک لحاظ رکھا ہے؟ اور اگر یہ موجودہ رائے شماری کو آپ نظر انداز کر دیں گے تو کیا آپ ہم سب کو حقیر اور خود کو کہیں زیادہ اعلٰی مقام ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
بھائی، جہاں تک مجھے علم ہے، جو بھی ناتفاقی ہوئی ہے، وہ محض ویکی پیڈیا پر ہی کسی تبادلہ خیال پر ہوئی ہے۔ اگر کہیں سوشیل میڈیا پر بھی کچھ ہوا ہے، تو اس کا مجھے علم نہیں ہے۔
یہ نااتفاقی ایک مضمون کے عنوان کو بدلنے کو لے کر ہے۔ اس پر کسی صارف نے شعیب صاحب کو کچھ ایسا کہا کہ وہ سارے اختیارات ترک کر چکے تھے۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:56، 4 اپریل 2019ء (م ع و)
شعیب بھائی اور دوبارہ منصب سنبھالنے کے لیے منا لیا گیا ہے۔ اس رائے شماری کو ختم کر کے اختیارات واپس تفویض کیے جانے چاہیں۔ کس طرح مان گئے یہ شعیب بھائی اور میرا آپسی معاملہ ہے۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:19، 4 اپریل 2019ء (م ع و)
- Y تکمیل طاہر صاحب کی بات پر اور شعیب صاحب کی رضامندی پر۔ میں امید کرتا ہوں کہ سبھی اردو ویکی نویس آپس میں بھائی چارے سے رہیں گے۔ گزارش ہے کہ اگر ماضی میں کوئی تلخی رہی بھی ہے تو ہم اسے بھول کر مثبت انداز میں تعمیری سمت کے لیے کام کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:34، 4 اپریل 2019ء (م ع و)