Mohibalvi
سانچہ:ویکی متن پر مشتمل تبادلۂ خیال صفحہ مرتب گفتگو میں منتقل کر دیا گیا
خوش آمدید!
(?_?)
جناب Mohibalvi کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
Welcome! Bienvenue! Willkommen! Benvenuti ¡Bienvenido! ようこそ Dobrodosli 환영합니다 Добро пожаловать Bem-vindo! 欢迎 Bonvenon Welkom
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔ ← ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 138,758 مضامین موجود ہیں۔ ← اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:02, 22 مئی 2013 (م ع و) السلام وعلیکم محب! اردو وکیپیڈيا پر خوش آمدید، آپ کو آتے ہی چند مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث آپ کے مضامین پر حذف شدگی کا "ٹیگ" لگا دیا گیا، اس حوالے سے اگر آپ کا موقف درست ہے تو آپ کے مضامین حذف نہیں ہوں گے، میری اور ویکیپیڈیا پر تمام منتظمین کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ جو بھی ساتھی اردو وکی میں شمولیت اختیار کرے وہ طویل عرصے تک ہمارے ساتھ رہے اور اپنی زیادہ سے زیادہ معلومات یہاں پیش کرے اور یہاں پر جو مواد بھی آئے وہ غیر متنازع اور کارآمد ہو، ذاتی عداوت اور خواہ مخواہ تنگ کرنا ہمارا شیوہ نہیں، البتہ وکی کی پالیسیوں کو بھی مدنظر رکھنا پڑتا ہے، اخبارات کے مضامین کے حوالے سے میں آپ کے موقف کا حامی ہوں، اس لیے میری پوری کوشش ہوگی کہ آپ کے دونوں مضامین حذف نہ ہوں۔ البتہ ایک حوالے سے آپ کو گائیڈ کردوں کہ مضامین کو من و عن پیش کرنے سے بہتر ہے کہ اسے وکی کے قالب میں ڈھالا جائے، یعنی جس طرح یہاں اور انگریزی وکی پر مضامین لکھے جاتے ہیں۔ میرے خیال میں سب سے بہتر یہی ہے کہ آپ اردو میں کسی بھی مضمون کو لکھنے سے قبل انگریزی ویکیپیڈیا پر اس مضمون کو دیکھ لیں اس سے آپ کو وکی پر طرزِ تحریر کا علم ہونے کے ساتھ ساتھ مضمون کے متعلق تصاویر بھی مل جائیں گی جو حقوق سے آزاد ہوں گی۔ اس لیے میرا مشورہ یہی ہے کہ آپ پہلے اس ربط پر ڈوئل کور پروسیسر پر لکھا گیا انگریزي وکی کا مضمون دیکھ لیں۔ امید ہے کہ وکی پر آپ کا ساتھ طویل رہے گا اور آپ دنیائے اردو کے لیے آن لائن انسائیکلو پیڈیا کے ایک اہم اضافے میں طویل عرصے تک ہمارے رفیق رہیں گے۔ والسلام Fkehar 10:27, 19 مئی 2007 (UTC)
محب صاحب وکیپیڈٰیا پر کافی عرصہ پہلے بھی لکھ چکے ہیں۔ ان کا عمدہ مضمون "برڈ فلو" پر تھا۔ حقوق کے بارے میری رائے یہی ہے کہ اخبارات کے حقوق محفوظ ہی تصور کیے جانے چاہیے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا اجازہ خاص ہے، یہ وکیپیڈٰیا پر تمام مواد (بشمول تصاویر) کو دائرہ عام میں لے جاتا ہے۔ اس میں ابہام پیدا کرنے والی کوئی چیز شامل نہیں کرنی چاہیے۔ --Urdutext 14:39, 19 مئی 2007 (UTC)
اخبارات کے متعلق میں پھر دہراؤں گا کہ انہیں محفوظ ہی خیال کرنا کافی نہیں بلکہ اس پر حرف آخر آنا چاہیے اور دوسری غلط فہمی بھی دور کردوں کہ برڈ فلو پر مضمون بھی میرا نہیں تھا بلکہ وہ گلوبل سائنس سے لیا گیا تھا۔
اپنے پیغام کے نیچے دستخط ضرور کر دیا کریں۔ اوپر "دستخط" کا بٹن نظر آتا ہے یا یوں ڈالا جا سکتا ہے --~~~~
اگر اخبار جنگ میں کسی صاحب کا کالم چھپتا ہے یا کارٹون، کیا ان صاحب یا اخبار کی اجازت کے بغیر اس کوئی دوسرا چھاپ سکتا ہے؟ --Urdutext 05:40, 20 مئی 2007 (UTC)
ایساتو اکثر ہوا ہے کہ اخبارات میں کسی صاحب کا پورا کالم ان کا حوالہ دے کر چھاپا گیا ہے یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں بلکہ ہوتی رہتی ہے دوسرا ان کا مضمون تصویری شکل میں ہے اور میں نے اسے یونیکوڈ میں ڈھالا اور حوالہ بھی دیا ہے۔ اب اگر اسے وہیں رہنے دیا جائے تو میں اس میں کچھ تبدیلیاں بھی کر دوں گا مگر ابھی مجھے وکی پر فارمیٹنگ کو سیکھنا ہے جس کے لیے مجھے ٹیوٹوریل کی ضرورت ہے
--Mohibalvi 17:34, 20 مئی 2007 (UTC)
آپ کو شاید یاد ہو کہ جب جنگ والوں نے نیوز شروع کیا تھا تو انھوں نے کچھ غیر ملکی کارٹون کے حقوق پیسے دے کر حاصل کر لیے تھے۔ اس سے پہلے دوسرے اخبار بھی یہ کارٹون مفت شائع کیا کرتے تھے۔ جنگ والوں نے ان دوسرے اخباروں کے خلاف عدالت سے حکم حاصل کر لیا تھا اور دوسروں کو مفت اشاعت بند کرنا پڑی تھی۔ ہم نہیں چاہتے کہ ویکیپیڈیا کو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔ یہ کہنے کہ بعد، ویکیپیڈیا پر مضامیں کے لیے معلومات کتابوں اور رسالوں سے ہی لی جاتی ہیں، بس اپنے اسلوب میں لکھنا ہوتا ہے۔ --Urdutext 20:04, 21 مئی 2007 (UTC)
غم نا کیجیئے
ترمیمہم نے جو کچھ کیا ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔ ذرا ایک نظر صفحۂ اول پر انگریزی ابجد سے تلاش پر ڈال لیجیئے۔ اور یہ سب کچھ گنتی کے چند افراد نے کیا ہے۔ ہم نے تو کبھی کسی جانب سے تعریف کی آس نہیں لگائی، بس جو ہوسکتا ہے کر رہے ہیں کوئی تعریف کرے نا کرے۔ آپ کو جو سوال پوچھنا ہے وہ اسی صفحے پر لکھ دیجیئے۔ انشااللہ جواب دینے کی کوشش کروں گا۔ مزید یہ کہ یہ ایک ربط ہے انگریزی ویکی پر Click here یہاں آپ کو تمام معلومات مل جائیں گی۔ ہو سکتے تو آپ ہی انکا ترجمہ کر کہ اردو ویکی پر بھی رکھ دیجیئے۔ سمرقندی
- السلام وعلیکم محب! سب سے پہلے تو یہ بات اپنے ذہن میں واضح کر لیجیے کہ یہ محفل نہیں بلکہ ایک انسائیکلو پیڈیا ہے جو صرف چند لوگوں نے دن رات کی محنت شاقہ سے ترتیب دیا ہے، "ستائش کی تمنا اور نہ صلے کی پروا" کے مصداق دن رات اس پر لگا دیے تب کہیں جا کر یہ 6 ہزار معیاری اور ناقص مضامین پر پہنچا ہے، اس پر نہ ہمیں کہیں سے کوئی ایوارڈ ملا ہے نہ کسی نے تعریف کے دو بول کہے ہیں لیکن صرف دل میں یہ درد لیے ہوئے ہیں کہ ہماری زبان اردو کی ترویج ہو اور اس میں دنیا کے تمام علوم کی معلومات میسر ہو۔ یہ کام مشکل تو ہے کیونکہ اس بیک وقت کئی صلاحیتوں کے حامل افراد کی ضرورت ہوتی ہے جو تحریر کے فن کو بخوبی جانتے ہوں اور کمپیوٹر سے بھی بڑی حد تک واقفیت رکھتے ہوں بلکہ وہ سنجیدہ بھی ہوں لیکن آپ جیسے مستقل مزاج افراد اگر تحریری انداز میں چند تبدیلیاں لا کر یہ کام کریں تو یہ نہ صرف آسان بلکہ بہت معلومات افزا بھی ہے۔ آپ اسے خشک مزاج کام کہہ سکتے ہیں اور علوم کی ترسیل واقعتاً ایک "خشک" کام ہے۔ اس کے لیے کافی قربانیاں دینا پڑیں گی۔ اب دوسری بات کی جانب آتے ہیں: آپ پر تنقید نہیں کی گئی بلکہ مضمون میں اصلاح کا مطالبہ کیا گیا ہے جو میرے خیال میں ایک منتظم کی حیثیت سے Urdutext صاحب نے کیا، اس سلسلے میں آپ کو کس قسم کی مدد درکار ہے؟ وہ آپ مجھ سے بھی پوچھ سکتے ہیں بلکہ ایسا کریں کہ لکھنے کی شروعات کرنے سے قبل پورے انسائیکلو پیڈیا کا ایک جائزہ لے لیں یا میرے صفحے پر جا کر دیے گئے مضامین دیکھ لیں (خصوصاً منتخب مضامین اور امیدوار برائے منتخب مضمون)، یہ مضامین ہی دراصل ٹیوٹوریل ہیں یا پھر آپ جس مضمون پر لکھنا چاہتے ہیں اس پر انگریزی ویکیپیڈیا پر لکھا گیا مضمون دیکھ لیں، آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ وکی کا طرز تحریر کیا ہے؟. ہم تو چاہتے ہی یہی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ وکی کا رخ کریں تاکہ اردو کا انسائیکلو پیڈیا جلد از جلد ترقی کی منازل طے کرے، ہمارا مقصد ہر گز کسی کی دل آزاری یا تنگ کرنا نہیں، آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو میرے تبادلۂ خیال کے صفحے پر پیغام دے دیں، انشاء اللہ آپ کی مدد کروں گا۔ اور ہاں! مضمون معلوماتی تحریر کے انداز میں ہونا چاہیے، تبصرے کی صورت میں نہیں۔ اپنی رائے سے آگاہ ضرور کیجیے گا۔ باقی رہی بات اخبارات کے مضامین کے حقوق سے آزاد ہونے کی تو اس میں میں آپ کے موقف کا حامی ہوں لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اس میں انسائیکلو پیڈیا کے معیار کے مطابق تحریری تبدیلیاں لائی جائیں تو بہتر ہوگا۔ والسلام، جواب کا منتظر Fkehar 12:54, 21 مئی 2007 (UTC) (ابوشامل)
خوشی
ترمیمسلام علیکم؛ محب صاحب آپ واپس آئے، بہت خوشی ہوئی بلکہ یوں کہیئے کہ تسلی ہوئی ورنہ میں تو سمجھ رہا تھا آپ ناراض ہو کر چھوڑ گئے۔ جو بھی الفاظ درکار ہوں آپ دیوان عام، تبادلۂ خیال یا مطلوب الفاظ کے صفحے پر جس جگہ چاہے لکھ دیجیئے انشااللہ کوشش کروں گا کہ مستند ترین متبادل فراہم کیا جاسکے۔ اسے میری خامی سمجھ لیجیئے کہ میں ویکیپیڈیا کے علاوہ کسی بھی اردو website پر جا نہیں پاتا۔ ہاں مجھے اگر بتا دیا جائے کہ یہ کام کرنا ہے اور اگر میرے بس کا ہوا تو ضرور کردوں گا۔ امید ہے کہ آپ ویکیپیڈیا کو اپنی علمی صلاحیتوں سے مستفید کرتے رہیں گے، یہ کام ایک دو ماہ یا چند سالوں کا نہیں ہے، یہ تو ہم سے زندگی بھر کا ساتھ مانگتا ہے۔ آخر میں ایک بار پھر آپ کے واپس آنے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ویسے تو جانے کتنے لوگ چھوڑ جاتے ہیں مگر کوئی صاحب علم چھوڑ جائے تو بہت دکھ ہوتا ہے۔ وسلام۔ سمرقندی
آپ تو شرمندہ کر رہے ہیں سمرقندی۔ بھلا اتنی علمی و تحقیقی جگہ کو چھوڑ کر کوئی علم کا پیاسا جا سکتا ہے۔ میں ذرا مصروف تھا ورنہ میں روز حاضری دوں یہاں اور انشاللہ ساری زندگی کا ساتھ رہے گا ہمارا۔ بہت سی چیزیں ابھی مجھے سیکھنے ہیں اور پھر میں بہتر طور پر اپنی خدمات بھی پیش کر سکوں گا اور جہاں جہاں کام نہ ہو رہا ہوا وہاں پر کام کا آغاز بھی کر سکوں گا۔ اردو ویب پر آپ کو ضرور جانا چاہیے کیونکہ وہاں پر اردو کے چاہنے والے آتے ہیں اور ارکان کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ دوسرا وہ ایک فورم ہے جہاں ہر قسم کی پوسٹ ہوتی ہیں اس لیے وہاں لوگ بھی زیادہ ہیں۔ وہاں اگر آپ ویکیپیڈیا کا اچھا تعارف اور اس پر جاری ترقی کا حال لکھتے رہیں گے تو ایک تو لوگوں میں اشتیاق اور لگن پیدا ہوگی اور دوسرا وہاں سے لوگوں کی آمد بھی شروع ہو جائے گی۔ وہاں سے وہاب اعجاز یہاں آئے اور سرگرم رکن بنے، جیسبادی وہاں گاہے گاہے یہاں کے روابط دیتے رہتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں کیا کام ہو رہا ہے۔ میں خود بھی یہاں پر ابو شامل کی پرزور اپیل پر آیا ہوں اور وہاں پر بھی میں ویکیپیڈیا پر کام کے لیے لوگوں کو اکساتا رہتا ہوں مگر آپ جانتے ہیں کہ یہ علمی نوعیت کا کام ہے اور اس کی پیشکش کا انداز بھی ایک خاص طرز ہے اس لیے کافی وقت لگانا پڑتا ہے اور صبر سے بھی کام لینا پڑتا ہے۔ بہرحال میں لوگوں کو یہاں لانے کے لیے بھی لائحہ عمل بناتا رہوں گا اور آپ لوگوں کی مدد سے یہاں کی صورت حال سے آگاہ بھی کروں گا اور اتنی محنت دیکھ کر لوگ یہیں کے ہو رہیں گے۔
--Mohibalvi 13:43, 25 مئی 2007 (UTC)
- یقین جانیے محب صاحب! بہت زیادہ خوشی ہوئی، میں تو یہیں سمجھا تھا کہ آپ پہلے ہی تجربے سے دلبرداشتہ ہو کر چھوڑ گئے۔ اب آپ کے خیالات سن کر اور زیادہ خوشی ہو رہی ہے اور شاید اس لیے بھی کیونکہ آپ نے میرے کہنے پر وکی پیڈیا کا رخ کیا۔ آج کل میں بھی مصروف ہوں اس لیے یہاں بہت کم وقت دے پا رہا ہوں اور اردو محفل سے تو مکمل طور پر غیر حاضر ہوں۔ وکی پر کام کرنے میں آسانی کے لیے آپ کو ویب پیڈ درکار ہے اس سلسلے میں اگر میں ذاتی طور پر کچھ کر سکتا تو ضرور اور فوراً کرتا لیکن کیا کروں اس حوالے سے میں بالکل نابلد ہوں، آپ اردو محفل پر نبیل بھائی اور یہاں ثاقب بھائی سے رابطہ کریں بلکہ میں بھی ان دونوں سے بات کر لیتا ہوں تو شاید ویب پیڈ کا معاملہ حل ہو جائے۔ انشاء اللہ ساتھ طویل رہے گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
ویب پیڈ
ترمیمکچھ عرصہ پہلے ثاقب صاحب نے یہاں ویب پیڈ چالو کر دیا تھا۔ چلتا بھی ہے۔ ممکن ہے کچھ bugs رہتی ہوں۔ اس کو اپنے کھاتے میں چالو کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے صارف صفحے کا ایک ذیلی صفحہ (subpage) بنائیں، جس کا نام
user:urdutext/monobook.js
ہو۔ (urdutext کی جگہ اپنا صارف نام لکھیں!) اس صفحے میں درجِ ذیل سطر ڈال کر محفوظ کر دیں۔
importScript('صارف:ثاقب/monobook.js');
پھر shift دبا کر صفحے کو refresh کریں۔ کوئی مسلئہ ہو تو ثاقب صاحب کو زحمت دیں۔
--Urdutext 00:43, 26 مئی 2007 (UTC)
- آج کی بات کی جانب توجہ دلانے کا شکریہ۔ اصل میں صفحہ درست ربط پر نہیں تھا ورنہ وثق تو موجود تھا۔ اب درست کر دیا ہے اور تمام گذشتہ تحریریں دیکھی جاسکتی ہیں۔ سمرقندی
- اگر آپ کی اجازت ہو تو مخزن اردو کانفرنس کو مخزن اردو مذاکرہ یا مخزن اردو مؤتمر کی جانب منتقل کر دیا جائے؟؟ مؤتمر کا لفظ مؤتمر عالم اسلامی کے لحاظ سے اردو میں مستعمل بھی ہے جبکہ مذاکرہ بھی اجنبی نہیں۔ عربن انگریزی آنکھوں میں چبھتی ہے۔ سمرقندی
بالکل جی کر دیں مگر کانفرنس کے لفظ کو بریکٹ میں ضرور رکھیے گا اور ہو سکے تو اس کے دو تین عنوان جن کی مدد سے اسے تلاش کیا جا سکتا ہے وہ بھی رکھ دیجیے اور میری راہنمائی کیجیے کہ کس طرح میں ویکیپیڈیا پر کام کروں اور کس طرح کام کو سنواروں۔ ایک سوال پوچھنا تھا کہ ٹیوٹوریل کی اردو کیا ہے؟ میرے پاس سوال کافی ہیں مگر آپ کا وقت قیمتی ہے اس لیے آئیندہ کے لیے چھوڑ رہا ہوں اور میری ایک تجویز تھی کہ ایک بیٹھک پرانے اور قابل اعتماد دوستوں کی رکھ لیں جہاں ہم خیال لوگ منصوبہ جات بنا سکیں اور آئیندہ کے لائحہ عمل کو طے کر سکیں۔
--محب علوی 13:18, 1 جولائی 2007 (UTC)
سوالات
ترمیم- جناب محب صاحب آپ کو جو بھی سوال پوچھنا ہو آپ اپنے اسی صفحے پر لکھ دیا کیجیئے انشااللہ آپ کو جواب مل جایا کرے گا۔ * کسی صفحے کو کسی دوسرے نام کی جانب منتقل کرنا ہو تو اوپر دیا گیا منتقل کا بٹن دبایئے اور جو صفحہ کھلے اس میں نیا نام لکھ دیجیئے۔
- اگر کسی صفحہ کو منتقل کرنے سے کام نہیں چلتا تو اسے Redirect یا رجوع مکرر کرنا پڑتا ہے، redirect کرنے کے لیے آپ جس نام کو redirect کرنا چاہتے ہوں اس کو تلاش کے خانے میں لکھ کر چلو دبایئے اور جو نام سرخ رنگ سے آئے اس پر کلک کر کہ تدوینی خانے میں وہ نام جس کی جانب redirect کرنا ہو اس طرح لکھ کر محفوظ کر دیجیئے۔
#REDIRECT [[عنوان ]]
- Tutorial کی اردو اموختار ہوتی ہے۔ سمرقندی
بہت شکریہ سمرقندی صاحب اور اتنی جلدی سوالوں کے جواب دینے پر از حد مسرت ہوئی ہے۔ میں یہیں آپ سے سوالات کرتا رہوں گا اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
--محب علوی 20:24, 1 جولائی 2007 (UTC)
- محب علوی صاحب آپ کی آمد واقعی بہترین ہے، اردو ویکیپیڈیا کو واقعی اس طرح کے مضامین کی ضرورت ہے۔ میں نے مولانا ظفر علی خان پر موجود مضمون میں کچھ ترامیم کی ہیں اور بہتر بنایا ہے۔ امید ہے آپ اس سے اصلاح لیں گے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
بہت شکریہ فہد آپ کی اصلاح سے مجھے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور حقیقت یہی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر آپ ہی مجھے کھینچ کھانچ کر لائے ہیں اور میں نے میڈیا وکی جتنی بھی سیکھی ہے وہ آپ ہی بدولت ہے۔ اللہ آپ کے اس جذبے کو قائم رکھے۔ آمین
--محب علوی 12:28, 23 جنوری 2008 (UTC)
- علوی صاحب! بازار کی گرمی ملک بھر میں شدید سردی کے باعث کم ہوتی جا رہی ہے :) اس لیے آپ کے منتظر ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
Mailing list
ترمیمآپ کی تجویز کے مطابق ثاقب صاحب نے ای میل فہرست شروع کر دی ہے مگر آپ نے ابھی تک شرکت نہیں کی۔ باقی لوگوں میں سے اکثر نے بھی digest وصول کرنے سے انکار کیا ہوا ہے۔--Urdutext 20:52, 23 فروری 2008 (UTC) https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l
میں نے شمولیت اختیار کر لی ہے --محب علوی 16:37, 25 فروری 2008 (UTC)
Thankyou very much
ترمیم- THANKYOU SO MUCH Mohibalvi for your Excellent Translation effort!
- I am very very Grateful.
- May you be blessed!
- If you want any of your favourite articles to be translated into the Chinese language, then I would certainly be glad help you.
- Yours Sincerely, From --Jose77 20:25, 27 فروری 2008 (UTC)
مبارکباد
ترمیممحب صاحب، آپ کو مبارک۔ سلمان صاحب کا دس ہزاریہ پیغام آپ تک پہنچا رہا ہوں۔ --Urdutext 10:01, 20 اپريل 2009 (UTC)
صلائے عام
ترمیمجناب Mohibalvi! اس وقت اردو ویکی میں جلد از جلد پچاس ہزار صفحات کا ہدف عبور کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں۔ اس کو پایہ تکمیل تک پہونچانے کے لیے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس وقت ہمارے پیش نظر دنیا بھر میں موجود لاکھوں شہروں پر خودکار طور پر اردو ویکیپیڈیا میں مضامین تحریر کرنے کا منصوبہ ہے، اس منصوبہ کے تحت ایک مخصوص صفحہ پر درخواست دی جاتی ہے۔ جن شہروں پر اردو ویکی میں مضامین موجود نہیں ہیں، آپ محض ان شہروں کے نام درج کر دیں، ایک دن سے بھی کم عرصہ میں ان پر مضامین/صفحات تحریر کردیے جائیں گے۔ مزید تفصیلات اور مضامین تحریر کرنے کی درخواست دینے کے طریقہ کار کے لیے درج ذیل روابط ملاحظہ فرمائیں:
- ویکی منصوبہ شہر کی تفصیلات نیز ماہ بماہ کارگزاری
- اس منصوبہ کے تحت تحریر کردہ تمام مضامین
- کسی شہر پر مضمون تحریر کرنے کی درخواست دینے کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ پہلے اس صفحہ پر موجود ہدایات کو بغور پڑھیں اس کے بعد [نئے مضمون کی درخواست دینے کے لیے یہاں کلک کریں اور {{/بالا}} سے نیچے مذکورہ طریقہ سے نام درج کریں] پر کلک کریں، کلک کرنے کے بعد جو edit box کھل کر آئے گا، اس میں {{/بالا}} لکھا ہوا نظر آئے گا، آپ اس سے نیچے بیان کردہ طریقہ کے مطابق شہر کے نام درج کریں۔
اطلاعاً عرض ہے کہ اس منصوبہ کے ذریعہ محض دو دن میں 200 سے زائد صفحات بنالیے گئے ہیں۔ امید ہے آپ کو یہ منصوبہ پسند آئے گا، نیز اس منصوبہ میں عملی شرکت فرماکر اردو ویکی کے پچاس ہزاری ہدف کو عبور کرنے میں معاونت فرمائیں گے۔ ممنون میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:03، 24 دسمبر 2024 (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر موجود زمرہ جات کو براہ راست کوئی بھی صارف کسی دوسرے نام کے جانب منتقل نہیں کرسکتا، لیکن اس کی ضرورت با رہا پیش آتی ہے۔ لہذا اس مشکل کو حل کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس منصوبہ کے تحت اردو ویکی کے کسی صارف کو اگر پہلے سے موجود زمرہ جات کے نام کسی نئے نام کے جانب منتقل کرنا ہو تو ایک متعین طریقہ سے درخواست دے سکتا ہے، اگر درخواست صحیح اور درست ہو (تخریب کاری کے زمرہ میں نہ آتی ہو) تو خودکار طور پر فورا درخواست پر عمل کر دیا جاتا ہے۔
صفحہ منصوبہ اور صفحہ درخواست ملاحظہ فرمائیں۔
میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
رائے شماری
ترمیمجناب Mohibalvi! آپ کی رائے ویکیپیڈیا:دیوان_عام/طرزیات#تنصیب توسیع پیغام خوش آمدید میں درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا
ترمیمتاریخ: 16 مارچ، 2014 بروز اتوار
- رائے شماریاں
- تعداد مضامین
- گذشتہ ہفتہ اردو ویکیپیڈیا پر کل 1635 نئے مضامین تحریر کیے گئے۔
- کیا آپ جانتے ہیں؟
- کہ اس ہفتہ اردو ویکیپیڈیا نے جلد ہی 30 ہزار مضامین کا اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
- کہ اس ہفتہ اردو ویکیپیڈیا، تاجک اور آئرش ویکیپیڈیا سے تعداد مضامین میں سبقت لے گیا۔
- کارگذاری** موجود تعداد مضامین:30,255
- تعداد مضامین گزشتہ ہفتہ: 28,590
- اضافہ مضامین گزشتہ ہفتہ: 1635
- موجودہ درجہ اردو ویکیپیڈیا: 87
- ترقیاتی منصوبے
- ماہانہ عزائم
- اس ماہ کے اختتام تک 50ہزار کے ہدف اولین کو عبور کرنے کا ارادہ ہے۔
تفصیل ملاحظہ فرمائیں · میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
کرغیز - چواش - کینٹونیز - بنگالی - آئرش - تاجک - اردو - لومبارڈ - مغربی فریسیئن - ایراگونیز - ایفریکانز - پنجابی - یوروبا - برمی - باشکیر - ملیالم - آئس لینڈک - مراٹھی - لکژمبرگیش - میلتسی - جاوی - بریٹن - بوسنیائی - 50,000
ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا
ترمیمتاریخ: 16 مارچ، 2014 بروز اتوار
- رائے شماریاں
- تعداد مضامین
- گذشتہ ہفتہ اردو ویکیپیڈیا پر کل 1582 نئے مضامین تحریر کیے گئے۔
- کیا آپ جانتے ہیں؟
- کہ اس ہفتہ اردو ویکیپیڈیا، لومبارڈ - مغربی فریسیئن - ایراگونیز - ایفریکانز- یوروبا ویکیپیڈیا سے تعداد مضامین میں سبقت لے گیا۔
- کارگذاری** موجود تعداد مضامین:31,350
- تعداد مضامین گزشتہ ہفتہ: 29,874
- اضافہ مضامین گزشتہ ہفتہ: 1582
- موجودہ درجہ اردو ویکیپیڈیا: 80
- ترقیاتی منصوبے
- ماہانہ عزائم
- اس ماہ کے اختتام تک 50ہزار کے ہدف اولین کو عبور کرنے کا ارادہ ہے۔
تفصیل ملاحظہ فرمائیں · میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
کرغیز - چواش - کینٹونیز - بنگالی - آئرش - تاجک - لومبارڈ - مغربی فریسیئن - ایراگونیز - ایفریکانز - یوروبا - اردو - برمی - پنجابی - باشکیر - ملیالم - آئس لینڈک - مراٹھی - لکژمبرگیش - میلتسی - جاوی - بریٹن - بوسنیائی - 50,000
میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا
ترمیمتاریخ: 22 مارچ، 2014 بروز اتوار
- رائے شماریاں
- تعداد مضامین
- گذشتہ ہفتہ اردو ویکیپیڈیا پر کل 1582 نئے مضامین تحریر کیے گئے۔
- کیا آپ جانتے ہیں؟
- کہ اس ہفتہ اردو ویکیپیڈیا، لومبارڈ - مغربی فریسیئن - ایراگونیز - ایفریکانز- یوروبا ویکیپیڈیا سے تعداد مضامین میں سبقت لے گیا۔
- کارگذاری** موجود تعداد مضامین:31,350
- تعداد مضامین گزشتہ ہفتہ: 29,874
- اضافہ مضامین گزشتہ ہفتہ: 1582
- موجودہ درجہ اردو ویکیپیڈیا: 80
- ترقیاتی منصوبے
- ماہانہ عزائم
- اس ماہ کے اختتام تک 50ہزار کے ہدف اولین کو عبور کرنے کا ارادہ ہے۔
تفصیل ملاحظہ فرمائیں · میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
کرغیز - چواش - کینٹونیز - بنگالی - آئرش - تاجک - لومبارڈ - مغربی فریسیئن - ایراگونیز - ایفریکانز - یوروبا - اردو - برمی - پنجابی - باشکیر - ملیالم - آئس لینڈک - مراٹھی - لکژمبرگیش - میلتسی - جاوی - بریٹن - بوسنیائی - 50,000
میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
ہفتہ واری گوشوارہ برائے اردو ویکیپیڈیا
ترمیمتاریخ: 29 مارچ، 2014 بروز سنیچر
- رائے شماریاں
- تعداد مضامین
- گذشتہ ہفتہ اردو ویکیپیڈیا پر کل 2639 نئے مضامین تحریر کیے گئے۔
- کیا آپ جانتے ہیں؟
- کہ اس ہفتہ اردو ویکیپیڈیا، برمی - پنجابی اور باشکیر ویکیپیڈیا سے تعداد مضامین میں سبقت لے گیا۔
- کارگذاری** موجود تعداد مضامین:33,880
- تعداد مضامین گزشتہ ہفتہ: 28,590
- اضافہ مضامین گزشتہ ہفتہ: 2639
- موجودہ درجہ اردو ویکیپیڈیا: 77
- ترقیاتی منصوبے
- ماہانہ عزائم
- آئندہ ماہ کے اختتام تک 50ہزار کے ہدف اولین کو عبور کرنے کا ارادہ ہے۔
میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
منصوبہ برائے خودکار اردو سازی
ترمیمبطور خاص اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے تجربہ کریں اور رائے سے نوازیں! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 15:45، 2 مارچ 2014 (م ع و)
دعوت تبصرہ اظہار تاثرات
ترمیمالسلام علیکم جناب Mohibalvi! امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔
آج اردو ویکیپیڈیا نے اپنا اولین ہدف پچاس ہزار مضامین کا اپنا اولین ہدف پورا کیا ہے، خوشی کے اس موقع پر یہاں جشن پچاس ہزاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آپ سے اس جشن میں شرکت اور اظہار تاثرات کی پرخلوص درخواست ہے، آنجناب کی تشریف آوری ہم سب کے لیے باعث مسرت ہوگی۔ والسلام :)
—خادم—
درخواست ویکی کتب میں
ترمیمالسلام علیکم جناب Mohibalvi صاحب! آپ کی رائے اس صفحہ میں درکار ہے۔ :)
—خادم—
اردو ویکی اقتباسات پر رائے شماری
ترمیمجناب Mohibalvi صاحب! اردو ویکی اقتباسات ایک طویل عرصہ سے غیر فعال تھا۔ حال ہی میں اردو ویکیپیڈیا کے پچاس ہزاری ہدف کی تکمیل پر دیگر غیر متحرک منصوبوں کو بھی فعال کیا جا رہا ہے، اردو ویکی کتب بھی کچھ دنوں میں فعال ہوجائے گا۔ اب اردو ویکی اقتباسات کو فعال کیا جانا ہے، اس سلسلہ میں وہاں منتظمی کے اختیارات کی از حد ضرورت پڑ رہی ہے۔ چنانچہ اردو ویکی کے قدیم ترین صارف قیصرانی صاحب کو منتظمی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس رائے شماری میں اپنی رائے عنایت فرمائیں۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:15، 7 مئی 2014 (م ع و)
جی میں نے اپنی رائے دے دی۔ -- محب علوی 13:05, 14 مئی 2014 (م ع و)
رائے شماری ایزی ٹائم لائن توسیع کی تنصیب
ترمیمجناب Mohibalvi صاحب! آپ کی رائے [1] درکار ہے۔
رائے شماری
ترمیمالسلام علیکم جناب Mohibalvi صاحب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:05، 26 ستمبر 2014 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمالسلام علیکم جناب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 10:39، 10 نومبر 2014 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمجناب Mohibalvi صاحب/صاحبہ! اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:19، 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمآپ کی خدمت میں سلام عرض ہے، اردو ویکیپیڈیا میں نیا تبادلۂ خیال نظام Flow نصب کرنے کے لیے آپ کی موافقت درکار ہے، امید ہے یہاں جاری رائے شماری میں اپنی تائیدی رائے سے نوازیں گے۔ ممنون! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:19، 2 نومبر 2015 (م ع و)
رائے درکار
ترمیمجناب Mohibalvi، اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:08، 21 نومبر 2015 (م ع و)
جدید ترمیمی سہولیات
ترمیمجناب Mohibalvi صاحب! اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم کے لیے دیگر ٹیکسٹ ایڈیٹرز کی طرز پر تدوینی شارٹ کٹس ترتیب دیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات آپ یہاں اس صفحہ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں؛ امید ہے ان سہولیات سے محظوظ ہونگے اور آپ کی ترمیم کاری کا عمل مزید تیز تر ہوگا۔ مخلص میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:17، 25 نومبر 2015 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمآداب جناب Mohibalvi! اس رائے شماری میں آپ کی قیمتی رائے درکار ہے، امید ہے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے، والسلام --میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:25، 3 دسمبر 2015 (م ع و)
اردو املا کے متعلق اور اہم فیصلہ کن رائے شماری
ترمیممحب گرامی! اردو ویکیپیڈیا پر اردو زبان کی املا سے متعلق ایک اہم اور فیصلہ کن رائے شماری جاری ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے بھی یہاں اس صفحہ میں درج فرمائیں، نوازش -- میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 07:17، 22 دسمبر 2015 (م ع و)
آپ کو معاونت درکار ہے؟
ترمیمآنجناب کی خدمت میں آداب و تسلیمات! آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کی معاونت میز کو باقاعدہ فعال کیا جا رہا ہے، جہاں تبادلہ خیال کا جدید نظام آپ کا منتظر ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کے متعلق آپ کو کسی بھی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو براہ کرم اس میز پر تشریف لائیں اور اپنا سوال چھوڑ دیں۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے ماحول سے واقف اور یہاں کے طریقہ کار سے آگاہ ہیں تو براہ کرم اس معاونت میز کو اپنے پاس نشان زد کر لیں تاکہ جب بھی کوئی صارف یہاں اپنا سوال رکھے تو آپ کو فوراً اطلاع مل جائے اور آپ اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مقصد یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اس طرح کی گفتگو کو مرکزیت دی جائے اور صارفین کو متعلقہ معلومات یکجا دستیاب ہو سکیں۔ امید ہے کہ اس میز کو فعال کرنے میں آپ کا تعاون مل سکے گا، والسلام میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:32، 14 ستمبر 2016 (م ع و)
اردو زبان میں ویکی ہاؤ شروع کرنے درخواست میں آپ مدد کی سخت ضرورت ہے
ترمیممحترم دوست احباب،
آداب و تسلیم!
آپ سب سے گزارش ہے کہ اردو زبان میں مزید معلوماتی مواد کی تیاری کے عظیم مقصد کی خاطر ویکی ہاؤ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ایک الگ کھاتہ کھولیں (راست یا اسکرین پر فیس بک / گوگل لاگ کے ان ربط کی مدد سے )۔ کھاتہ کھولنے کے بعد اردو ویکی ہاؤ منصوبے کی ٹیم سازی کے صفحے پر جائیں اور اپنی تائید درج کریں۔ یوں ہی تائید درج کرنے کی بجائے کوئی وجہ بھی لکھیے، مثلاً:
# I am one of the many users of [https://ur.wikipedia.org Urdu Wikipedia]. I am interested in seeing the launch of Urdu version of Wikihow.I would definitely contribute to it as this will help many of our community members in knowing how daily activities are accomplished. --~~~~
- ویکی ہاؤ کیا ہے؟
یہ ویکیپیڈیا سے مختلف ویب سائٹ ہے۔ اس کا مقصد کئی کاموں کے کرنے کے طریقوں کی رہنمائی کرنا ہے، مثلاً مرغ کی بریانی پکانا، کراس اسٹیچینگ، ملازمت کی درخواست کا خط، پہلے بین الاقوامی سفر کی تیاری، وغیرہ، اس میں موضوع کی قید نہیں، بس جو بھی کام ہو، اس کے کرنے کی تفصیلات لکھنا ہے۔
- اردو ویکی ہاؤ سے کیا فائدہ ہے؟
- اردو والوں کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں کے کرنے سے واقف کروانا۔
- انگریزی کا مواد اردو میں ترجمہ کرنا۔# بہت سے لوگ ویکی کلچر کو سمجھ نہیں پاتے کہ یہ ثانوی ذرائع کی مدد ہی سے تیار ہوتا ہے۔ تاہم ان کے پاس انجینیرنگ، طب، تعلیم وغیرہ کا عملی تجربہ ہے، جسے اردو ویکی ہاؤ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
- گھریلو خواتین پکوان، ٹیلرنگ، بچوں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کے مضامین دیکھ بھی سکیں گی اور ان پر تعاون بھی کر سکتی ہیں۔
- ویکی ہاؤ کن کن زبانوں میں ہے؟
ویکی ہاؤ دنیا کی سترہ زبانوں میں ہے، جن میں انگریزی، عربی، اطالوی، وغیرہ شامل ہیں۔
- کیا یہ کسی جنوبی ایشیا کی زبان میں موجود ہے؟
جی ہاں، یہ ہندی میں موجود ہے: http://hi.wikihow.com
- کیا یہ اردو میں نہیں ہے؟
افسوس! 2014ء میں کوشش کے باوجود ابھی تک نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو سال سے اب تک صرف سات صارفین نے الگ الگ وقتوں میں اس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
- کیا میں اس کے اردو میں شروع ہونے میں مدد کرسکتا ہوں؟
بے شک! آپ http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر جایئے اور اپنی تائید درج کیجیے۔ مگر اس سے پہلے آپ کو http://www.wikihow.com پر ایک رجسٹرڈ ممبر ہونا پڑے گا۔
- اردو ویکی ہاؤ کی تائید کے لیے میں کیا لکھوں؟
ویسے تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی سہولت کے لیے اسی صفحے پر (اوپر) ایک نمونے کا متن دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے پڑھیے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ درخواست کے ربط http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:02, 28 ستمبر 2016 (م ع و)
میں نے درخواست دے دی ہے ویکی ہاؤ پر اور مزید کچھ اور لوگوں سے بھی یہ درخواست دلوانے کی کوشش کرتا ہوں۔
-- محب علوی 18:36, 12 اکتوبر 2016 (م ع و)
اصطلاح ریتخانہ کی تبدیلی
ترمیماردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
ترمیم100 ترامیم | ||
اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:43, 20 اگست 2017 (م ع و)
ویکی بان
ترمیمیہاں پر آپ کی رائے درکار ہے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:05, 10 جنوری 2018 (م ع و)
ویکی لغت پر رائے شماری
ترمیممحترم Mohibalvi آپ جانتے ہی ہوں گے کہ، اردو ویکیپیڈیا کا ایک ذیلی منصوبہ ویکی لغت بھی ہے۔ جس پر کوئی مامور اداری نہیں ہے اب ضرورت ہے کہ ویکی لغت پر مامور اداری ہو، اس کے لیے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آپ اس کام کے لیے وقت نکالیں گے۔ رائے شماری کے لیے یہاں جائیں۔
ویکیپیڈیا کے منصوبے
ترمیمدعوت برائے ویکی منصوبہ ہندومت
ترمیمویکی منصوبہ ہندومت میں خوش آمدید |
ویکی منصوبہ ہندومت — ہندومت کے متعلق مضامین کو مل کر بہتر بنانے کی ایک کاوش تبادلہ خیال ہندومت — ہندو مت متعلقہ مضامین کے مسائل کے بارے میں ایک صفحہِ گفتگو تختہ اطلاعات — ہندومت-متعلقہ اعلانات ہندو ویکیپیڈیا صارفین — صارفین جو درحقیقت ہندو ہیں باب — ہندومت متعلقہ مضامین، تصاویر اور زمرہ جات کا ایک مفید باب
|
دعوت برائے ویکی منصوبہ یہودیت
ترمیمآپ کو ویکی منصوبہ یہودت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے
ویکی منصوبہ یہودیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ یہودیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے اور یہودیت سے متعلق موضوعات پر نئے مضامین لکھے جائیں۔ |
دعوت برائے ویکی منصوبہ مسیحیت
ترمیمآپ کو ویکی منصوبہ مسیحیت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے
ویکی منصوبہ مسیحیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ مسیحیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے۔ اِس منصوبے کے تحت متعدد مسیحی فرقوں پر مضامین کی معتدبہ تعداد موجود ہے اس لیے اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ ہم مسیحیت کی کسی مخصوص روایت یا فرقے کی مذمت نہیں کرتے، اور کوشش کرتے ہیں کہ مضامین میں تمام مسیحی روایات کی منصفانہ، درست اور مناسب نمائندگی ہو۔۔ |
ویکی منصوبہ ہندومت میں خوش آمدید |
ویکی منصوبہ ہندومت — ہندومت کے متعلق مضامین کو مل کر بہتر بنانے کی ایک کاوش تبادلہ خیال ہندومت — ہندومت متعلقہ مضامین کے مسائل کے بارے میں ایک صفحہِ گفتگو تختہ اطلاعات — ہندومت-متعلقہ اعلانات ہندو ویکیپیڈیا صارفین — صارفین جو درحقیقت ہندو ہیں باب — ہندومت متعلقہ مضامین، تصاویر اور زمرہ جات کا ایک مفید باب
|
دعوت برائے ویکی منصوبہ یہودیت
ترمیم
آپ کو ویکی منصوبہ یہودت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے ویکی منصوبہ یہودیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ یہودیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے اور یہودیت سے متعلق موضوعات پر نئے مضامین لکھے جائیں۔ |
دعوت برائے ویکی منصوبہ مسیحیت
ترمیم
آپ کو ویکی منصوبہ مسیحیت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے ویکی منصوبہ مسیحیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ مسیحیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے۔ اِس منصوبے کے تحت متعدد مسیحی فرقوں پر مضامین کی معتدبہ تعداد موجود ہے اس لیے اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ ہم مسیحیت کی کسی مخصوص روایت یا فرقے کی مذمت نہیں کرتے، اور کوشش کرتے ہیں کہ مضامین میں تمام مسیحی روایات کی منصفانہ، درست اور مناسب نمائندگی ہو۔۔ |
رائے درکار
ترمیممحترم Mohibalvi صاحب!
آداب
آپ کی یہاں پر رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)
رائے شماری برائے توسیع عناصر مضمون
ترمیممحترم Mohibalvi صاحب!
آداب،
توسیع عناصر مضمون کے لیے آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — :)
—محمد شعیب—
ویکی ماخذ
ترمیممحترم Mohibalvi صاحب!
آداب!
ویکی ماخذ (ویکی سورس) ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والا ایک آن لائن برقی دار الکتب ہے جو آزاد مصادر و مراجع کے متون پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا کی مختلف زبانوں میں موجود تمام اقسام کے آزاد متون یکجا کیے جائیں خواہ وہ کسی شکل میں دستیاب ہوں۔
اسی منصوبے کو اردو زبان میں شروع کرنے کی میٹا پر درخواست دی گئی ہے، امید ہے کہ آپ ویکی ماخذ کے لیے مثبت آرا سے نوازیں گے۔— بخاری سعید (گفتگو!)
رائے درکار
ترمیمآداب!
آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)