ویکیپیڈیا:ویکی بان/رائے شماری/Fahads1982
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
میں ویکی بان کے حقوق کا خواہاں ہوں تاکہ مجھے خبروں والے حصہ کو تازہ ترین (اپڈیٹ) رکھنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ میں اس اختیار کو سانچہ خبروں میں تبدیلی کے لیے استعمال کروں گا۔ صفحات کی حذف شدگی یا صارف پر پابندی کو خود سے استعمال نہیں کروں گا۔ مجھے یہ اختیار ایک ماہ تک دیا جائے۔ اگر میں ٹھیک کام کرتا رہوں تو اسے بڑھا دیا جائے۔ میں خبروں والے سیکشن میں بہت نامزدگیاں کر چکا ہوں، اس سلسلہ میں میرا تبادلہ خیال دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ خبریں فوری نوعیت کی ہوتی ہیں ، جیسے آسٹریلیا کا ورلڈ کپ جیتنا نامزدگی کے باوجود فوری طور پر نہیں لگ سکا۔ اس عرصے میں، میں نے صفحہ اول کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے جو کہ تاحال جاری ہے۔ اس کے علاوہ میں نے کیا آپ جانتے ہیں والے سیکشن کو بہت بہتر کر دیا ہے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:22، 5 دسمبر 2023ء (م ع و)
تائید
--Ibne maryam (تبادلۂ خیال • شراکتیں) @ibne maryam@
- تائید -- صرف خبروں اور کیاآپ جانتے ہیں سیکشن کو اپ ڈیٹ کرنے کی حد تک تائید۔ صفحات کی حذف شدگی اور دوسرے اختیارات فہد صاحب مشاورت سے استعمال کریں گے، یہ اختیار ایک ماہ کے لیے دیا جائے، اگر فہد صاحب فعال رہیں تو بغیر ووٹنگ کے بڑھایا جاتا رہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:46، 5 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید -- صارفین اور منتظمین کی کمی کی وجہ سے سانچہ:خبروں میں کافی دیر بعد اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ اس کے لیے فہد صاحب کافی دلچسپی رکھتے ہیں اس لیے انہوں اس سیکشن کو اپ ڈیٹ کرنے کا اختیار دینے کی تائید کرتا ہوں۔-- عاقب نذیر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:56، 5 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید -- فہد صاحب کی دلچسپی قابل دید اور قابل ستائش ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا یہ صحیح وقت اور فیصلہ ہو گا اور ہمیں ویکی اردو کے لیے ایسے ہی اقدامات کی ضرورت ہے ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیال •ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:24، 5 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید -- مجھے خوشی ہے کہ آپ اس معاملے میں میری مدد کے لیے حاضر ہیں۔ سانچہ:خبروں میں اور وپ:خبروں میں/امیدوار پر انتظامی کلرکنگ کے لیے فعال صارفین کی بے حد ضرورت ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کے حوالے سے بھی اردو ویکیپیڈیا فی الحال بہت پیچھے ہے۔ آلات، نامزدگیاں، رائے شماری، مباحث - اس دائرتہ المعارف کی شان ہے۔ ہمیں اس طرح کے باہمی کلچر کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔ میں اس یقین کے ساتھ تائید کررہا ہوں کہ آپ بنا نامزدگی کے سانچہ:خبروں میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے اور اپنی ذاتی نامزدگیوں میں شامل خبروں کو بھی خود سے شائع نہیں کریں گے۔ اس سے دائرتہ المعارف کی تندرستی برقرار رہے گی۔ میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:28، 5 دسمبر 2023ء (م ع و)
- عافیؔ،امین اکبر - میں نے کیا آپ جانتے ہیں والے حصے پر بہت کام کیا ہے اور اب "کیا آپ جانتے ہیں" والا سیکشن ہفتہ وار اپڈیٹ ہو رہا ہے۔ اس سیکشن میں سال 2024ء کے ہر ہفتے نئی معلومات سامنے آئیں گی اور کوئی بھی معلومات دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی۔ میں اس سلسلے میں 46 نئے صفحات بنا چکا ہوں۔Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:19، 6 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید -- بھائی فہد صاحب خبروں کے سیکشن میں بہت اچھا اور قابل دید کام کر رہے ہیں۔ اگر وہ آئندہ بھی مزید اس سے اچھا کام کرتے اور فعال رہتے ہیں۔تو ان کو ویکی بان بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ مزید منتظمین اس کو بہتر جانتے ہیں بنانا چاہئے یا نہیں ۔ شکریہ ۔--محمد طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 6:12، 6 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید -- ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:42، 6 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید -- صفحہ اول کے لیے آپ کی کوششیں نظر نواز ہوتی رہتی ہیں؛ اس لیے میں اس مقصد کے لیے آپ کی تائید کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ عافی، امین اکبر اور دیگر صارفین کے مشوروں کو بھی پیش نظر رکھنے کی آپ سے گزارش کرتا ہوں۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:02، 6 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید -- فی الحال ویکی بان کے لیے بھرپور تائید ہے۔ @امین اکبر: سے متفق ہوں۔ فیسمین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:05، 6 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:56، 6 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تائید -- صرف خبروں اور کیاآپ جانتے ہیں؟ سیکشن کو اپڈیٹ کرنے کی حد تک --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:53، 7 دسمبر 2023ء (م ع و)
تنقید
تبصرہ
- عافیؔ بھائی اس طرح تو ان کی نامزدگی کامقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔ وہ اسی لیے تو ویکی بان بننا چاہ رہے کہ ان کی نامزد کردہ خبریں تاخیر کا شکار ہوتی ہے۔ میری رائے کے مطابق دوسری ویکیز خاص کر انگریزی ویکی پر لگنے والی خبر بنا نامزدگی کے اردو ویکی پر بھی ڈالنی چاہیے۔ ہر وہ خبر جس کے حوالے سے اردو ویکیپیڈیا پر پیج ہو، اسے بھی بغیر نامزدگی کے لگانا چاہیے۔ وہ کئی سو خبریں نامزد کر چکے ہیں۔ اس لیے انہیں اس حوالے سے تجربہ ہوگا۔ ہاں دوسرے کاموں جیسے حذف وغیرہ کے لیے انہیں ضرور مشاورت سے کام لینا چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 23:14، 5 دسمبر 2023ء (م ع و)
- امین صاحب، آپ کی بات بجا لیکن سانچہ:خبروں میں کے لیے تمام تر نامزدگیوں کے حوالے سے میں اکیلے انتظامی امور کا انجام دیتے آیا ہوں۔ فہد صاحب، عاقب نذیر بھائی وغیرہ نامزدگیاں کرتے رہتے ہیں؛ فہد صاحب کے ویکی بان بننے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ان کے علاوہ دیگر صارفین کی نامزدگیوں پر وہ انتظامی ایکشن لیں گے، بلکہ مجھے بھی اس چیز کا موقع ملے گا کہ میں بھی کچھ اہم نامزدگیاں کروں۔ میں اسی وجہ سے خبریں نامزد کرنے سے پیچھے رہا ہوں کیونکہ ان نامزدگیوں پر عمل در آمد کرنے کے لیے کوئی دوسرا موجود نہیں۔ میرا ماننا ہے کہ ذاتی نامزدگیوں سے ہٹ کر، اس تمام انفراسٹرکچر میں فہد صاحب کا رول بہت اہم رہے گا، بلکہ اس انفراسٹرکچر کی جو تصویر میں نے کھینچی ہے اور جو میں اس سے کام لینا چاہتا ہوں، فہد بھائی کا ویکی بان ہونا کافی مددگار ہوگا۔ ان کی نامزدگی کا مقصد فوت نہیں ہوتا۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 02:31، 6 دسمبر 2023ء (م ع و)
نتیجہ
- Y ابتدائی طور پر Fahads1982 کو تین ماہ کے لیے اختیار دیا جا رہا ہے، ضرورت پڑنے پر یہ دورانیہ بڑھتا رہے گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:36، 13 دسمبر 2023ء (م ع و)
- مزید ایک سال کے لیے بڑھایا جا رہا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:28، 8 مارچ 2024ء (م ع و)
اختیار میں تبدیلی
مجھے ویکیپیڈیا پر کام کرنے کے حوالے سے فہد صاحب کی نیت پر بالکل شک نہیں۔ لیکن فہد صاحب مسلسل اپنے اختیار کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ فہد صاحب کے ہی طلب کرنے پر انہیں یہ اختیار صفحہ اول کے صرف دو سیکشنز ”خبروں میں“ اور ”کیا آپ جانتے ہیں“ میں تبدیلیاں کرنے کے لیے دیا گیا تھا۔ لیکن وہ بار بار دوسرے انتظامی کام بھی کرنے لگتے ہیں اور منع کرنے کے باوجود بھی منع نہیں ہو رہے۔ دسمبر 2023 میں انہیں اس حوالے سے منع کیا گیا تھا اور مارچ میں، میں نے ان کا یہ اختیار اچھی امید پر بڑھا دیا تھا۔ لیکن اب پھر وہ صفحہ اول پر براہ راست تبدیلیاں کر رہے ہیں۔اس لیے میں مجبوراً ان کا یہ اختیار ختم کر رہا ہوں۔ فہد صاحب چاہیں تو ”ویکیپیڈیا:ویکی بان/رائے شماری/Fahads1982 (دوسری نامزدگی)“ کے عنوان سے دوبارہ ویکی بان کے اختیار کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست میں وہ وضاحت کر سکتے ہیں کہ ویکی بان بن کر کیا کچھ کرنا چاہتے ہیں۔امید ہے کہ وہ بدستور ویکیپیڈیا پر کام کرتے رہیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:03، 13 جولائی 2024ء (م ع و)
- بہت شکریہ کہ آپ نے میرا ویکی بان کا اختیار ختم کیا۔ باقی مزید جو اختیارت مجھے دئیے گئے ہیں انہیں بھی ختم کیا جائے تاکہ اعتراض کی گنجائش باقی نہ رہے۔ جب میں نے اپنے آپ کو مناسب اور قابل سمجھا تھا کہ میں اردو ویکیپیڈیا میں مزید بہتری لا سکتا ہوں تو اس وقت میں نے ویکی بان کے طور پر منتظمین کو کہا تھا کہ مجھے ویکی بان بنائیں۔ آپ نے ویکی بان کی دوسری نامزدگی کا مشورہ دیا فی الحال کے لیے میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا۔ بطور ویکی بان میں نے کبھی اپنے عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا بلکہ صفحہ اول کو باقی بڑی ویکیوں کے مطابق کرنے کی کوشش کی۔ بطور ویکی بان میں نے اردو ویکیپیڈیا پر کسی قسم کی کوئی تخریب کاری یا غلط کاری نہیں کی اور نہ ہی اپنی طرف سے کچھ فالتو شامل کیا، جو بہتری کی گئی وہ باقی ویکیپیڈیاز کو مد نظر رکھ کر کی گئیں۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ کچھ اپنے طور پر نیا سیکھ کر ہی تبدیلیاں کی ہیں اور اگر میں ناتجربہ کار ہوتا تو یہ تبدیلیاں کبھی نہ کرتا۔ میں نے خبروں والے سیکشن کو اپڈیٹ رکھنے اور کیا آپ جانتے ہیں والے سیکشن کو بہترین سے بہترین کیا۔ اس کے علاوہ صفحہ اول کے لیے تازہ ترین خبریں نامزد اور شائع کیں۔ مضامین، فہرستیں اور تصاویر بھی نامزد کرتا رہا۔ میں نے صفحہ اول کو بہتر بنانے کی کوشش کی جس پر حد سے زیادہ تنقید کی گئی۔ میں شروع دن سے ہی صفحہ اول کی بہتری کے لیے آواز اٹھاتا رہا اور منتظمین کو بار بار یاد دہانی کرواتا رہا جو کسی بھی منتظم نے نہیں سنی اور ہر بار میری باتوں کو درگزر کیا گیا۔ ماضی میں صفحہ اول کے لیے میں نے دیوان عام پر بھی سوال کیے اور منتظمین کے تبادلہ خیال پر بھی پیغام بھیجے لیکن بے سود۔ جب میں نے صفحہ اول کو عربی، فارسی اور انگریزی ویکیپیڈیا کے صفحہ اول کے طور پر بنانے کی کوشش کی تواس پر اعتراض، طنز، غیر ضروری اور برے الفاظ کہے گئے اور امید ہے کہ آئندہ کسی بھی صارف کے بارے میں غیر مہذب گفتگو نہیں کی جائے گی۔ اور میں نے کبھی بھی کسی کے بارے میں غیر مہذب الفاظ استعمال نہیں کیے۔ وضاحت میں نے ثبوت کے ساتھ اردو ویکیپیڈیا کے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کر دی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا ترقی کرتا رہے اور اسے نئے صارفین میسر ہوں، اور نئے صارفین کو جب بھی مدد کی ضرورت ہو تو پرانے منتظمین اور صارفین اس کی مدد کر سکیں نہ کہ نئے صارف کے سوالات کو نظر انداز کریں۔ اور آخر میں مجھے جنہوں نے ویکی بان بنایا اور جنہوں نے رائے شماری میں میری تائید اور تبصرہ کیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 09:26، 14 جولائی 2024ء (م ع و)