پاول اہرلچ
پاول اہرلچ ایک جرمن طبیب و سائنس دان تھے جنھوں نے قوت مدافعت پر کام کیا اور انھیں 1908 میں نوبل انعام برائے طب دیا گیا۔ پال ارلچ مارچ 1854 میں جرمنی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام اسمر ارلچ اور والدہ کا نام روزا ویگرٹ تھا جن کے بھانجے کارل ویگرٹ مشہور ماہر بیکٹیریا تھے۔ 1909 میں آبلہ فرنگ کے علاج کا سہرا ان کے سر جاتا ہے۔ انھوں نے گرام اسٹیننگ بیکٹریا تکنیک کی پیشرو تکنیک ایجاد کی۔ ان کے ٹشو کو داغدار کرنے کے طریقے نے بلڈ سیل کی مختلف قسموں میں فرق کرنا ممکن بنایا۔ ان کے طریقہ کار کی بدولت ممکن ہوا کہ مختلف خون کی بیماریوں کی تشخیص ہو سکے۔ 1908 میں انھیں میڈیسن کے میدان مناعیات (immunology) میں نوبل انعام ملا۔[13]
تعلیم
ترمیمابتدائی تعلیم بریسلو کے جمنازیم میں ہوئی اور بریسلو کی یونیورسٹی سے مزید تعلیم حاصل کی۔ 1878 میں ادویات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی جو جانوروں کے ٹشو داغدار کرنے کی تھیوری اور مشق پر مبنی مقالے پر تھی۔ یہ کام براہ راست نیتجہ تھا اس دلچسپی کا جو پرکن کی انیلین ڈائی سے متعلق 1853 میں کی گئی دریافت سے تھا۔
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیم1878 میں برلن میڈیکل کلینک میں پروفیسر فریرچز ک معاون مقرر ہوئے جنھوں نے اسے ٹشوز کو ڈائی اور داغنے کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کیں۔ 1882 میں پال نے بیسیلس کو داغنے کا طریقہ شائع کیا جسے کوچ نے دریافت کیا تھا، یہ طریقہ بنیاد بنا جسے زیہل اور نیلسن نے مزید تبدیلیوں کے ساتھ مزید آگے بڑھایا اور یہ آج بھی استعمال ہوتا ہے۔ جدید ماہر بیکٹریا ، اس طریقے کو بنیاد بنا کر بیکٹریا داغنے کے گرام طریقہ کو ایجاد کیا۔
1882 میں پال پروفیسر بن گئے اور 1887 میں اپنے تھیسس کی بدولت وہ برلن یونیورسٹی کے شعبہ ادویات میں بغیر تنخواہ کے لیکچرار بن گئے۔ بعد ازاں وہ معاون پروفیسربن گئے اوربرلن کے چیریٹی ہسپتال میں سینئر ہاوس فزیشن مقرر ہوئے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118529358 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Paul-Ehrlich — بنام: Paul Ehrlich — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6f47nkc — بنام: Paul Ehrlich — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/6091735 — بنام: Paul Ehrlich — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Whonamedit? doctor ID: http://www.whonamedit.com/doctor.cfm/83.html — بنام: Paul Ehrlich — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب https://frankfurter-personenlexikon.de/node/2073 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/ehrlich-paul — بنام: Paul Ehrlich — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب پ عنوان : Эрлих, Пауль
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118529358 — اخذ شدہ بتاریخ: 2 اپریل 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ناشر: نوبل فاونڈیشن — The Nobel Prize in Physiology or Medicine 1908 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 فروری 2021
- ↑ ناشر: نوبل فاونڈیشن — تاریخ اشاعت: اپریل 2019 — Table showing prize amounts — اخذ شدہ بتاریخ: 4 فروری 2021
- ↑ ناشر: نوبل فاونڈیشن — نوبل انعام شخصیت نامزدگی آئی ڈی: https://www.nobelprize.org/nomination/archive/show_people.php?id=2713
- ↑ The Nobel Prize in Physiology or Medicine 1908, Paul Erlich – Biography
علامتیہ نامکمل | پیش نظر صفحہ نوبل انعام یافتگان سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |