چکن کری
چکن کری ایک مرغی کے گوشت پر مشتمل ایسی ڈش ہے جس کا آغاز اغلباََ برصغیر پاک و ہند سے ہوا۔
قسم | کری |
---|---|
اصلی وطن | برصغیر |
علاقہ یا ریاست | ہندوستان، پاکستان، جنوب مشرقی ایشیا، کیریبین |
بنیادی اجزائے ترکیبی | چکن، پیاز، ادرک، لہسن، مرچ، مصالحہ، (ہلدی، زیرہ، دھنیا، گرم مسالا |
یہ برصغیر پاک و ہند جنوب مشرقی ایشیا، برطانیہ اور کیریبین ملکوں میں عام ہے۔ برصغیر پاک و ہند کا ایک عام سالن پیاز اور ٹماٹر سے پکایا جاتا ہے جو چکن پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ ادرک، لہسن، ٹماٹر پیوری، مرچ اور مختلف قسم کے مصالحے سے بڑھتا ہے جن میں اکثر ہلدی، زیرہ، دھنیا، دار چینی اور الائچی شامل ہوتی ہے۔ جنوبی ایشیا سے باہر چکن کری کا سالن اکثر پہلے سے تیار کردہ مصالحہ جات کے ساتھ بنایا جاتا ہے جسے کری پاؤڈر کہا جاتا ہے۔
برصغیر پاک و ہند
ترمیمہندوستانی کھانوں میں بڑی مقدار میں علاقائی تغیرات ہیں، یہی کلیہ چکن کری پر صادق آتا ہے جس کی بنیادی ترکیب میں بہت سی تبدیلیاں علاقوں کے حساب سے پائی جاتی ہیں۔ ہندوستانی چکن کری عام طور پر تیل گرم کرکے متعدد مصالحوں سے بنانا شروع کی جاتی ہے۔ اس کے بعد پیاز، ادرک، لہسن اور ٹماٹرکے ساتھ ایک مصالحہ بنایا جاتا ہے۔ [1] اس کے بعد چکن کے ٹکڑوں کو مصالحے میں شامل کیا جاتا ہے اور پکانے تک ابالا جاتا ہے۔ جنوبی ہندوستان میں ناریل اور کری پتے بھی عام اجزاء ہیں۔ چکن کری کو عام طور پر دھنیا کے پتوں سے سجایا جاتا ہے اور اسے چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔[2]جنوبی ہندوستان میں چکن کری کو ناریل کے دودھ سے گاڑھا کرنے کی روایت بھی موجود ہے۔
کیریبین ممالک
ترمیماس ڈش کو کیریبین ممالک میں متعارف کرانے کا سہرا بھی ہندستانیوں کو جاتا ہے۔ اس وقت یہ ڈش ہندوستان کی چکن کری ڈش سے بہت ملتی جلتی تھی جس میں زیادہ تر چکن کے چند ٹکڑوں کے ساتھ چٹنی ہوتی تھی۔عام تیاری میں مرغی کے گوشت کو دھونا اور پھر مصالحہ بنانا اور اس میں دھنیا، پودینا، پیاز، لہسن اور کالی مرچ شامل کرنا ہیں۔
تیاری کے بعد اسے زیادہ تر چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔[3]
جنوب مشرقی ایشیا
ترمیمجنوب مشرقی ایشیا میں جہاں ناریل اور مختلف مصالحوں کی ابتدا ہوئی، ناریل کے دودھ یا سالن کے آمیزے کے ساتھ تیار کی جانے والے پکوان اور چاول کے ساتھ کھائے جانے والے مختلف مقامی پکوانوں کو انگریزی میں اکثر اجتماعی طور پر "کری" کہا جاتا ہے۔ ان کی مثالوں میں کمبوڈیائی کری سچ موان، تھائی گاینگ گائی اور فلپائنی گیناتانگ مانوک شامل ہیں۔ چکن کری برمی پکوانوں میں بھی عام ہے۔
-
تمل ناڈو، بھارت کی چکن کری
-
فلپائنی چکن کری (لا فیمیلیا، بالیواگ، بولاکان)
-
چکن کاشا بنگال کا خشک چکن سالن ہے۔
-
پنجابی طرز کی چکن کری
- ↑ Sanjeev Kapoor's Khazana۔ "Quick and Easy Chicken Curry"۔ 2021-12-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-10
- ↑ Sanjay Thumma۔ "Grandma's Curry chicken"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-10
- ↑ Trinidad Curry Chicken – Cooking With Ria