کنہیا کمار
کنہیا کمار (انگریزی: Kanhaiya Kumar) سابقًا جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلبہ انجمن کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کے دور قیادت میں افضل گرو کی سزائے موت پر ایک تنقیدی جلسے میں حصہ لینے کے علاوہ ملک کے خلاف نعرے بازی کرنے کا ان پر الزام ہے۔ تاہم کنہیا نے ان الزامات سے صاف انکار کیا۔ وہ ملک کے کونے کونے میں پھر کر نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف مہم چلاتے رہے ہیں۔ وہ نوٹ بندی اور شہریت ترمیمی قانون، 2020ء کے سخت ناقد رہے ہیں۔ وہ بھارت کی ریاست بہار میں اس قانون کے خلاف کئی مظاہروں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کی وجہ ان کے قافلے پر کئی بار حملے بھی ہو چکے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر بائیں محاذ کی سوچ رکھتے ہیں اور سی پی آئی کے رکن ہیں۔
کنہیا کمار | |
---|---|
(ہندی میں: कन्हैया कुमार) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 جنوری 1987ء (37 سال) |
شہریت | بھارت |
جماعت | کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جواہر لعل نہرو یونیورسٹی |
پیشہ | سیاست دان ، فعالیت پسند |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں متنازع بیانات کے لیے مشہور مرکزی وزیر گری راج سنگھ سے بیگو سرائ حلقے انتخاب لڑے تھے، تاہم کامباب نہیں ہو سکے۔[1]