کویتا کوشیک
کویتا کوشیک (انگریزی: Kavita Kaushik) ایک بھارتی فلم اور ٹی وی اداکارہ ہیں[2] ۔ کویتا کوشک (پیدائش 15 فروری 1981) ایک بھارتی اداکارہ ہیں۔ انھوں نے ایکتا کپور کے ٹی وی ڈرامے کٹمب سے ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا [3]۔ کویتا کوشک ٹی وی ڈراما ایف آئی آر میں ان کے کردار چندر مکھی چوٹالہ کے لیے مشہور ہیں، ایک ایسا کردار جس نے ہندوستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں انھیں اپنا کیریئر بنانے کا موقع فراہم کیا اور اسے گھریلو نام بنا دیا [3][4]۔
کویتا کوشیک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 فروری 1981ء (43 سال)[1] نئی دہلی |
شہریت | بھارت |
قد | 1.8 میٹر |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اندر پرستھ کالج برائے نسواں، دہلی |
پیشہ | ٹیلی ویژن میزبان ، ماڈل ، ادکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، ہریانوی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
کویتا کوشک نے ڈانس رئیلٹی شو ناچ بلیے میں حصہ لیا تھا اور جھلک دکھلا جا کے آٹھویں سیزن کے شرکا میں شامل تھیں [5]۔ کویتا کوشک نے سب ٹی وی کے ڈاکٹر بھنومتی آن ڈیوٹی میں مرکزی کردار ادا کیا [6]۔ 2020 میں، انھوں نے رئیلٹی شو بگ باس 14 میں حصہ لیا [7][8]۔
ابتدائی زندگی
ترمیمکوتیا کوشک 15 فروری 1981 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے [9][10][11]۔ وہ سابق سی آر پی ایف افسر دنیش چندر کوشک کی بیٹی ہیں [4]۔ انھوں نے دہلی کے اندرا پرستھا کالج برائے خواتین سے فلسفہ میں گریجویشن کی۔ [12]
کیریئر
ترمیمکویتا کوشک نے اپنے کالج کے دنوں میں ماڈلنگ ، پروگراموں کی میزبانی کا آغاز کر دیا تھا۔ 2001 میں وہ نئی دہلی آڈیشن کے لیے آئیں اور پھر ممبئی چلی گئیں۔ [4]
کوتیا کوشک نے 2004 میں بننے والی فلم ، ایک حسینہ تھی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، اس فلم میں سیف علی خان کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا۔ [13]
فلمیں
ترمیم- ویکھ براتاں چلیاں
- ایک حسینہ تھی
- ممبئی کٹنگ
- زنجیر
- ننکانہ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm2817027/ — اخذ شدہ بتاریخ: 8 جولائی 2016
- ↑ https://starsunfolded.com/kavita-kaushik/
- ^ ا ب "Got the guts!"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ 21 August 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2021
- ^ ا ب پ "Chandramukh's Case Files"۔ Indian Express۔ 21 September 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2021
- ↑ "Jhalak Dikhhla Jaa 8: Meet 12 Final Contestants; All You Need To Know About The Show [In Pics]"۔ Focus News۔ 11 July 2015۔ 10 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2021
- ↑ "Kavita Kaushik to play an army doctor in her new show"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 19 April 2016
- ↑ "Bigg Boss 14: TV Hottie Kavita To Enter Salman Khan's Show As A Wild Card Contestant?"۔ 20 October 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2020
- ↑ "Kavita Kaushik walks out of Bigg Boss Season 14"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2 December 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2020
- ↑ "Kavita Kaushik birthday: Bikini photos of the F.I.R. actress will leave you agape and asking for more!"۔ ٹائمز ناؤ۔ 15 February 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2019
- ↑ FPJ Web Desk (15 February 2017)۔ "In pictures: Kavita Kaushik celebrates her first birthday post marriage!"۔ دی فری پریس جرنل۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2019
- ↑ Prateek Walia (20 September 2013)۔ "When three is comedy"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 16 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2017۔
Born and brought up in Delhi, Kaushik...
- ↑ "Chandramukhi is based on my friend: Kavita"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 17 December 2010
- ↑ "The Films of Ram Gopal Varma – An Overview"۔ Cinema Strikes Back۔ 16 June 2006۔ 25 جولائی 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2009