گورسی / غورسی گجر قبائل میں سے ایک مشہور اور بڑا قبیلہ ہے جس کے لوگوں کا آبائی وطن غور، افغانستان تھا۔ یہ وہاں سے جنوبی ایشیا کے مختلف حصوں میں پھیلے۔ انھوں نے کشان سلطنت کی بنیاد میں اہم کردار ادا کیا۔[1]

گرجر قبیلہ
گورسی
پنجاب، پاکستان کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک گورسی نوجوان احمد حسن نیزہ بازی کرتے ہوئے۔
گنجان آبادی والے علاقے
پاکستان کا پرچم پاکستانبھارت کا پرچم بھارتافغانستان کا پرچم افغانستان
زبانیں
گوجریہندیکشمیریپنجابیاردوپشتوہریانویراجستھانیپہاڑی
مذہب
اسلام ہندو مت سکھ مت
متعلقہ نسلی گروہ
بجاڑ قبیلہچوہانتومرکسانہبھڈانہاعوانہ اور دیگر گجر قبائل

گورسیاں نام کے گاؤں

ترمیم

گورسی گجروں کے نام پر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی اور گجرات میں گورسیاں کے نام سے گاؤں موجود ہیں۔[2][3] آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں بھی گورسیاں کے نام سے گاؤں موجود ہے۔ اسی طرح بھارتی ریاست پنجاب کے اضلاع ہوشیارپور, لدھیانہ اور گرداسپور میں بھی گورسیاں نامی گاؤں موجود ہیں۔[4][5]

کچھ گاؤں ایسے بھی ہیں جن میں گورسیاں کے ساتھ ایک آدھ اور لفظ کا اضافہ ہے۔ مثلا" بھارت کی ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر میں ایک گاؤں گورسیاں نہال (https://en.qrwp.org/Gorsian_Nihal) موجود ہے۔ اسی طرح ضلع لدھیانہ میں ایک گاؤں گورسیاں حاکم رائے (https://en.qrwp.org/Gorsian_Hakamrai) آباد ہے۔

  1. چوہان، رانا علی حسن (1998)۔ تاریخ گجر: ماضی اور حال۔ چوہان پبلشرز۔ ص 255۔ ISBN:9789698419004
  2. https://mapcarta.com/14701942
  3. https://pak.postcodebase.com/node/7089
  4. https://villageinfo.in/punjab/hoshiarpur/dasua/gorsian.html
  5. https://www.onefivenine.com/india/villages/Ludhiana/Ludhiana_1a2/Gorsian