ہارد کور
ترن کور ڈھلوں ( ہندی : तरन कौर ढिल्लों، پنجابی : ਤਰਨ ਕੌਰ; پیدائش 29 جولائی 1979ء)، جسے اپنے اسٹیج نام ہارڈ کور سے جانا جاتا ہے، ایک ہندوستانی ریپر اور ہپ ہاپ گلوکارہ ہے۔ نیز بالی ووڈ میں پلے بیک سنگر اور اداکارہ۔ [1]
ہارد کور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 جولائی 1979ء (45 سال) کانپور |
شہریت | مملکت متحدہ بھارت |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | ریپ |
آلہ موسیقی | صوت |
پروڈکشن کمپنی | سونی میوزک |
پیشہ | گلو کارہ |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
ویب سائٹ | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمہارد کور کانپور، اتر پردیش، بھارت میں 29 جولائی 1979ء کو ترن کور ڈھلون کے طور پر ڈھلوں قبیلے کے ایک پنجابی جاٹ سکھ خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کی پرورش کانپور میں ہوئی جہاں ان کی والدہ گھر میں ایک چھوٹا سا بیوٹی پارلر چلاتی تھیں۔ جب وہ جوان تھیں، انھون نے اپنے والد کو کھو دیا اور ان کے والد کی موت کے چند دن بعد ان کی والدہ کا بیوٹی پارلر جلا دیا گیا۔ ان کے دادا دادی نے ان کی ماں کو ان کا گھر چھوڑنے کو کہا اور وہ اپنے بھائی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے تھے۔ اس کے بعد وہ، ان کا بھائی اور ان کی والدہ اپنے نانا نانی کے گھر ہوشیار پور، پنجاب چلی گئیں، جہاں وہ اگلے دو سالوں تک رہیں۔
1991ء میں، ان کی والدہ نے ایک برطانوی شہری سے دوبارہ شادی کی اور ان کا خاندان برمنگہم، انگلینڈ چلا گیا، جہاں ان کی ماں نے کام کرنا شروع کر دیا اور آخرکار بیوٹی سیلون کھولنے کے لیے تعلیم حاصل کی۔ دریں اثنا، ہارد کور نے اپنی اسکول کی تعلیم ایک بھارتی تارکین وطن کے طور پر برطانیہ میں حاصل کی۔ ہپ ہاپ میں دل چسپی پیدا کرنے کے بعد اس نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز بطور ریپر کیا۔ [2]
عملی زندگی
ترمیمانھوں نے گانا "ایک گلاسی" ریکارڈ کیا اور برطانیہ کے لیے سرفہرست رہی پھر 2007ء میں سری رام راگھون کی فلم جانی غدار کے گانے "پیسہ پھیک (موو یور باڈی)" کے لیے ریپ کیا۔ اس کے بعد سے انھون نے اگلی اور پگلی ("ٹلی")، سنگھ از کنگ، قسمت کنکشن، بچنا اے حسینو ، رام گوپال ورما کی آگ، عجب پریم کی غضب کہانی اور پرنس جیسی فلموں میں گائے ہیں۔
کور نے لائیو ارتھ انڈیا، 2008ء میں پرفارم کیا۔
اس کا پہلا سولو البم سوپر وویمن 2007ء میں ریلیز ہوا تھا۔ [3]
2008ء میں، ہاردکور کو یو کے ایشین میوزک ایوارڈز میں دو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا: "بہترین شہری اداکارہ" اور "بہترین خاتون اداکارہ"۔ [4] انھوں نے "بہترین خاتون اداکارہ کا اعزاز " جیتا۔ [5]
متنازع تبصرے
ترمیمہارد کور کا تعلق اصل میں کانپور، اتر پردیش، بھارت سے ہے۔ جہاں وہ پیدا ہوئیں اور پرورش پائی اور فی الحال برطانیہ میں، برمنگہم، انگلینڈ میں ایک بھاتری شہری کے طور پر رہتی ہیں اور اس نے کئی مواقع پر ویڈیوز میں سکھ علیحدگی پسند خالصتان تحریک کی حمایت کا اظہار کیا ہے، جب کہ موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، موجودہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ، ان کے حامیوں اور پیروکاروں، بھارتی حکومت، ہندو قوم پرست، بی جے پی پارٹی اور آر ایس ایس م کی توہین اور ان پر گالی گلوچ بھی کی ہے۔۔ [6][7][8][9][10][11][12]
ہارد کور نے 2019ء میں حکومت ہند کے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد ایک گانا اور میوزک ویڈیو جاری کیا جس نے بھارت کی ریاست جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا۔ بھارت میں کشمیری علیحدگی پسندی کی حمایت کی، جس میں اس نے خود کو 'فخر خالصتانی' کہا۔ [13]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Shaheen Parkar (25 ستمبر 2013)۔ "Hard Kaur in a verbal tussle at a Bandra nightspot"۔ Mid Day
- ↑ Sassy singer Hard Kaur eyes Bollywood آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ apunkachoice.com (Error: unknown archive URL) By ApunKaChoice, 24 جنوری 2008.
- ↑ BBC Review: "Britain's premier female Asian rapper finally releases her debut album.۔۔" برطانوی نشریاتی ادارہ، 17 جنوری 2008.
- ↑ "UK Asian Music Awards nominees announced – The Asian News"۔ menmedia.co.uk۔ 18 جنوری 2008۔ 12 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2010
- ↑ Nazhat (8 مارچ 2008)۔ "The UK Asian Music Awards 2008"۔ desiblitz.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2010
- ↑ "Hard Kaur Article 370 & 35 || 2020 Khalistan Referendum CHANGE 1984" یوٹیوب پر
- ↑ "Hard Kaur ANGRY On Indian Government, Uses ABUSIVE Language On Camera" یوٹیوب پر
- ↑ "Angry Hard Kaur Getting Khalistan Tattoo on her Forearm And Raising Slogan Against Government." یوٹیوب پر
- ↑ "Hard Kaur Joins Punjab Independence Movement (Khalistan 2020)" یوٹیوب پر
- ↑ "Latest hard kaur khalistan viral abuse india | sedition" یوٹیوب پر
- ↑ "Full Video: Singer Hard Kaur Uses Bad Words For Narendra Modi and Amit Shah" یوٹیوب پر
- ↑ "Hard Kaur Replies To RSS BJP IT Cell Troll Bhakt & Mohan Bhagat || Khalistan 2020" یوٹیوب پر
- ↑ "Kashmir To Khalistan (#StandWithFarmers) – Hard Kaur | Hindi Rap +18 | Banned In India" یوٹیوب پر