یافش عثمان
یافش عثمان (پیدائش 1 مئی 1946) [1]بنگلہ دیشی سیاست دان ہیں جو بنگلہ دیش کی حکومت کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے موجودہ وزیر ہیں۔[2] اپنی وزارت کے دوران کے انھوں نے بنگلہ دیش میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدت پیدا کی۔انھوں نے سیئرز ٹاور کے معروف معمار فضل الرحمان خان کے ماتحت کام کیا۔[3]
یافش عثمان | |
---|---|
(بنگالی میں: ইয়াফেস ওসমান) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 مئی 1946ء (78 سال) چٹاگانگ |
شہریت | عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش برطانوی ہند پاکستان |
جماعت | بنگلہ دیش عوامی لیگ |
والد | شوکت عثمان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | بی یو ای ٹی |
پیشہ | معمار ، سیاست دان |
مادری زبان | بنگلہ |
پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمعثمان 1946 میں چٹاگانگ میں ناول نگار شوکت عثمان کے ہاں پیدا ہوئے۔[4] ان کے بھائی بلبن عثمان ایک مصور اور مصنف ہیں۔ [5] انھوں نے چٹاگانگ مسلم ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں اپنے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ اور ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات بالترتیب سدھیشوری بوائز ہائی اسکول اور نوٹر ڈیم کالج، ڈھاکہ سے پاس کیے۔ انھوں نے بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے فن تعمیر میں گریجویشن مکمل کیا۔
کیریئر
ترمیمعثمان 1970 میں انجینئرنگ یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ وہ بنگلہ دیش چھاترا لیگ کے رکن کے طور پر سیاست میں شامل ہوئے۔ بعد ازاں وہ عوامی لیگ میں شامل ہوئے اور اس کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سیکرٹری بن گئے۔ عثمان ایک آزادی پسند تھے جنھوں نے 1971 کی بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران سیکٹر 2 میں جنگ لڑی تھی۔ [6] عثمان نے مئی 1972 سے اپریل 1974 تک بنگلہ دیش حکومت کے ہاؤسنگ اینڈ سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایک آرکیٹیکٹ کے طور پر خدمات انجام دیں اور اکتوبر 1970 سے اپریل 1972 تک فضل الرحمان خان کے تحت جونیئر آرکیٹیکٹ کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس بنگلہ دیش کے بانی سیکرٹری تھے۔ انھوں نے سیئرز ٹاور کے معروف معمار فضل الرحمان خان کے ماتحت کام کیا۔ عثمان کو 2014 میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور پھر 14 جولائی 2015 کو کابینہ کے وزیر بن گئے تھے۔ [7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Profile of ministers"۔ The Daily Start۔ 2009-01-08۔ 26 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2012
- ↑ "47-member new cabinet announced"۔ The Daily Star (بزبان انگریزی)۔ 2019-01-06۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جنوری 2019
- ↑ Hafez Ahmed (2009-01-14)۔ "Yafes Osman visits BASIS, ICT Incubator"۔ The Financial Express۔ Dhaka۔ 05 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2012
- ↑ "Profile of ministers"۔ The Daily Start۔ 2009-01-08۔ 26 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2012
- ↑ কথাশিল্পী শওকত ওসমানের মৃত্যুবার্ষিকী আজ۔ Janakantha (بزبان بنگالی)۔ 13 March 2019۔ 13 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2020
- ↑ Rashid Haider (1989)۔ ১৯৭১ : ভয়াবহ অভিজ্ঞতা [1971: A Brutal Experience] (بزبان بنگالی)۔ Jatiya Shahitya Prokashani
- ↑ "Asaduzzaman, Yeafesh, Nurul take oath as ministers"۔ The Daily Star (بزبان انگریزی)۔ 2015-07-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولائی 2018