18 مارچ
(18مارچ سے رجوع مکرر)
16 مارچ | 17 مارچ | 18 مارچ | 19 مارچ | 20 مارچ |
واقعات
ترمیم- 1974ء - اوپیک نے امریکا، یورپ اور جاپان پر سے پانچ مہینوں بعد پابندی اٹھا لی۔
- 1978ء - سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک منحرف نواب محمد احمد خاں کے قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی۔
- 1984ء - حکومت پاکستان نے طلبہ تنظیموں کو ختم کر دیا۔ الطاف حسین نے مہاجر قومی موومنٹ کا آغاز کیا۔
- 2003ء - امریکا اور حمایتی افواج کا عراق پر حملہ۔
- 2005ء امریکا کے شہر نیویارک میں اسلامی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے نماز جمعہ کی امامت کی اس نماز میں مردوخواتین دونوں شریک تھے۔[1]
- 1990ء امریکا کے شہر بوسٹن میں میوزیم سے تین سو ملین ڈالر کی مالیت کی تیرہ پینٹنگز چوری ہوئیں۔[1]
- 1989ء مصر میں چار ہزار چار سو سال پرانی ممی دریافت ہوئی۔[1]
- 1977ء امریکا نے اپنے شہریوں پرکیوبا ،ویتنام،شمالی کوریا اور کمبوڈیاکے سفر کی پابندی عائد کر دی۔[1]
- 1945ء جنگ عظیم دوم:ایک ہزار دوسو پچاس امریکن بمبارطیاروں نے برلن پر حملہ کیا۔[1]
- 1944ء جرمنی نے ہنگری پر قبضہ کیا۔[1]
- 1922ء ہندوستان میں برطانوی مجسٹریٹ نے موہن داس کرم چند گاندھی کونافرمانی پر چھ سال کے لیے جیل بھیج دیا۔[1]
- 2023ء - لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیت لیا۔