ٹائزن (Tizen) آلات کے لیے ایک لینکس کی بنیاد پر آپریٹنگ سسٹم ہے، جو اسمارٹ فون، ٹیبلٹ سواری-میں معلومتفریح (In-Vehicle Infotainment), سمارٹ ٹی وی، لیپ ٹاپ اور سمارٹ کیمرے میں استعمال ہوتا ہے۔ ٹائزن لینکس فاؤنڈیشن کے اندر ایک منصوبہ ہے جو تکنیکی اسٹیئرنگ گروپ (Technical Steering Group) کے تابع ہے۔ جبکہ تکنیکی اسٹیئرنگ گروپ سیمسنگ، انٹیل اور دیگر پر مشتمل ہے۔

ٹائزن
Tizen
ٹائزن 2.2 یٹا سکرین[1]
ڈویلپرلینکس فاؤنڈیشن, ٹائزن ایسوسی ایشن, سیمسنگ, انٹیل
آپریٹنگ سسٹم خاندانلینکس
فعالی حالتموجودہ
سورس ماڈلآپریٹنگ سسٹم: آزاد مصدر
ایس ڈی کے: بند مصدر
ابتدائی رلیز5 جنوری 2012؛ 12 سال قبل (2012-01-05)
تازہ ترین ریلیز2.2.1 / 9 نومبر 2013؛ 11 سال قبل (2013-11-09)[2]
تازہ ترین پیش نظارہ3.0-M2[3] / 29 اگست 2013؛ 11 سال قبل (2013-08-29)
مخزن
مارکیٹنگ ہدفکمپیوٹر, ٹیبلیٹ, اسمارٹ فون, جی پی ایس سمارٹ نیویگیشن, سواری-میں معلومتفریح, سمارٹ ٹی وی, قابل پہننا کمپیوٹنگ
پیکج مینیجرآر پی ایم پیکج مینیجر
پلیٹ فارماے آر ایم اور x86
کرنل قسممونولیتھک (لینکس)
طے شدہ یوزر انٹرفیسگرافیکل (مقامی اور ویب ایپلی کیشنز)
لائسنسآپریٹنگ سسٹم: جی پی ایل 2, ایل جی پی ایل, اپاچی لائسنس, بی ایس ڈی, فلورا لائسنس
ایس ڈی کے: مصنعِ آزاد
رسمی ویب سائٹwww.tizen.org

ٹائزن ایسوسی ایشن [4] کے ارکان کی موبیلیٹی صنعت کے ہر اہم شعبے اور دنیا کے ہر خطے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ موجودہ ارکان میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک آپریٹرز، صنعت کار فیوجتسو، ہواوی، انٹیل، کے ٹی کارپوریشن، این ای سی کاسیو موبائل کمیونیکیشن، این ٹی ٹی ڈوکومو، اورنج ایس اے، پیناسونک موبائل کمیونیکیشن، سیمسنگ، ایس کے ٹیلی کام، سپرنٹ کارپوریشن اور ووڈافون شامل ہیں۔[5] ٹائزن کی جڑیں سیمسنگ لینکس پلیٹ فارم اور لمو پروجیکٹ تک پہنچتی ہیں اور 2013ء میں سیمسنگ نے اپنے باڈا موبائل آپریٹنگ سسٹم کو ٹائزن میں ضم کر دیا تھا۔[6]

اکتوبر 2013ء کے پہلے ہفتے میں سیمسنگ کا این ایکس300ایم سمارٹ کیمرا ٹائزن کی بنیاد پر سب سے پہلا صارفی مصنوعات بن گیا۔ اس کی جنوبی کوریا میں ایک ماہ تک فروخت کے بعد ٹائزن ڈیولپر اجلاس میں اس کے بارے اعلان کیا گیا۔[7][8][9] سیمسنگ گئر 2 سمارٹ گھڑی میں ٹائزن استعمال کیا گیا ہے جسے اپریل 2014ء میں متعارف کیا گیا تھا۔[10]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Tizen UI Overview
  2. Tizen 2.2.1 Platform Release
  3. Tizen 3.0-M2-Aug for IVI Released | Tizen
  4. About Tizen
  5. "Tizen FAQ" (PDF)۔ 04 نومبر 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2014 
  6. Anupam Saxena۔ "Samsung to finally merge Bada with Tizen"۔ NDTV Gadgets۔ NDTV Convergence Limited۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2014 
  7. Steve Dent (7 October 2013)۔ "Samsung refreshes NX300M mirrorless camera with 180 degree rotatable display"۔ 06 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2014 
  8. Eric Brown (11 November 2013)۔ "Tizen update: camera debuted, Lite version, delayed phone"۔ LinuxGizmos.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2014 
  9. Alex Colon (11 November 2013)۔ "Tizen news roundup: Samsung's NX300M camera runs on Tizen with phones and TV to follow, Nokia signs on for maps"۔ GigaOm۔ 22 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2014 
  10. Ryan Whitwam (February 22, 2014)۔ "Samsung Announces Gear 2 And Gear 2 Neo Smart Watches Running Tizen, Available Worldwide In April"۔ Android Police۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ February 22, 2014