ابو الفرح ہمایوں
سید ہمایوں فرخ المعروف ابو الفرح ہمایوں (پیدائش: 19 جولائی 1946ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز مزاح نگار اور مترجم ہیں۔ وہ 19 جولائی 1946ء میں پٹنہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید ہمایوں فرخ ہے، ابو الفرح ہمایوں ان کا قلمی نام ہے۔ ان کے والد ابو ظفر زین اردو کے نامور مزاح نگار ہیں جبکہ ان کے بھائی شوکت جمال بھی اردو کے ممتاز مزاح نگار ہیں۔ انھوں نے جامعہ کراچی سے بی اے کی سند حاصل کی۔ واپڈا کے محکمہ میں ملازمت مکمل کرنے کے بعد کچھ عرصہ سعودی عرب میں بھی ملازمت کی۔ ان کی تصانیف میں جوئے لطافت (مزاح، نومبر 2005ء، ناشر: اکادمی بازیافت کراچی)، سنہری کہانیاں (عالمی ادب کی کہانیوں کے اردو تراجم، مئی 2011ء، ناشر: بزم مزاح کراچی)، یادوں کی برسات (مزاح، نومبر 2018ء، ناشر: رنگ ادب کراچی[1])، خوب سے خوب تر (مزاح)، کامیابی کیسے ممکن ہے؟ (ڈاکٹر سپینسر جاہنسن کی کتاب کا اردو ترجمہ)، زلیخا (گوزل یاخینا کے ناول کا اردو ترجمہ)، عشق کے 40 نرالے دستور (ایلف شفق کے ناول کا اردو ترجمہ)، صوفی کی دنیا (جوسٹین گارڈر کے ناول کا اردو ترجمہ)، پہاڑوں کی فریاد (خالد حسینی کے انگریزی ناول کا اردو ترجمہ)، کائٹ رنر (خالد حسینی کے انگریزی ناول کا اردو ترجمہ)، ایک پاگل کی ڈائری (فیودر دوستوئیفسکی کے ناول کا اردو ترجمہ) اور فسانہ بادل دالبدینی (ناولٹ) شامل ہیں۔[2]
ابو الفرح ہمایوں | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 جولائی 1946ء (78 سال) پٹنہ ، برطانوی ہند |
شہریت | پاکستان |
والد | ابو ظفر زین |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
تعلیمی اسناد | بی اے |
پیشہ | مزاح نگار ، مترجم |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
شعبۂ عمل | ناولٹ ، ترجمہ ، مزاح |
ملازمت | واپڈا |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر قمر عباس (19 جنوری 2020)۔ "یادوں کی برسات ="۔ روزنامہ جنگ سنڈے میگزین
- ↑ ابو الفرح ہمایوں (مترم)، سنہری کہانیاں، بزم مزاح کراچی، مئی 2011ء، پس ورق