الاربعین فی الاعتکاف ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی الاربعین سلسلہ کی الاربعین فی الاعتکاف کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔۔

الاربعین فی الاعتکاف
مصنفڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی
اصل عنوانالاربعین فی الاعتکاف
ملکپاکستان
زباناردو
سلسلہالاربعین
صنففضائل و اہمیت اعتکاف
اشاعتمکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد

تفصیل

ترمیم

ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی ایک مشہور تصوف کے مصنف اور سلسلہ سیفیہ کی عالمی پہچان ہیں، جو اپنی علمی تحقیق اور دینی مسائل پر گہری بصیرت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اسلامی علوم، بالخصوص الاربعین کے موضوعات پر گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے مختلف اسلامی موضوعات پر متعدد کتابیں تحریر کی ہیں، جن میں "الاربعین فی الاعتکاف" ایک اہم تصنیف ہے۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں اعتکاف اور اعتکاف سے متعلقہ اکثر مسائل بہت تفصیل سے بیان کیے غرض یہ پوری کتاب اعتکاف کے متعلق اُمور کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے۔ "الاربعین فی الاعتکاف" کا بنیادی موضوع اعتکاف کی فضیلت، احکام اور مسائل پر ہے۔ اعتکاف اسلامی عبادات میں سے ایک اہم عبادت ہے، جس میں مسلمان رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد میں قیام کرتے ہیں تاکہ اللہ کی قربت حاصل کی جا سکے۔ کتاب میں چالیس احادیث کو جمع کیا گیا ہے جو اعتکاف کی فضیلت، اس کے فوائد، اور سنت رسول ﷺ کی روشنی میں اس کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرتی ہیں۔ اپنی تحقیق میں معتبر روایات اور اسلامی فقہ کے اہم مسائل کو شامل کیا ہے، بالخصوص سالکین کو اعتکاف کے تمام شرعی پہلوؤں کی درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔

عنوانات

ترمیم

چند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں

  • اعتکاف کی فضیلت
  • معتکف مسجد کی میخیں
  • عشرہ اخیرہ کا اعتکاف
  • لیلۃ القدر کی تلاش
  • اعتکاف کی شرائط
  • اعتکاف کی نذر
  • بغیر روزہ اعتکاف کا حکم
  • اعتکاف کے فرائض و ممنوعات
  • اعتکاف کے مسائل
  • اعتکاف کی حکمتیں
  • اعتکاف کی اقسام

کتاب کے مشتملات

ترمیم

اس کتاب میں فضائل اعتکاف کے بڑے بڑے موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ 80 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے اور 2021ء میں طبع ہوئی[1] [2]

دیگر تصنیفات

ترمیم

آپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میں مقبول ہیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. الاربعین فی الاعتکاف، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد
  2. https://archive.org/details/arbaeen-fil-aitikaaf/mode/1up۔ "الاربعین فی الاعتکاف"