الاربعین فی الصوم
الاربعین فی الصوم ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی الاربعین سلسلہ کی الاربعین فی الصوم کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔۔
مصنف | ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی |
---|---|
اصل عنوان | الاربعین فی الصوم |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
سلسلہ | الاربعین |
صنف | روزہ کے احکام و مسائل |
اشاعت | مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد |
تفصیل
ترمیمڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی بحیثیت مصنف اور سلسلہ سیفیہ کی عالمی پہچان ہیں، جن کی دو درجن خالص سلوک و تصوف پر تصنیفات ہیں جو اپنی علمی تحقیق اور دینی مسائل پر گہری بصیرت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اسلامی علوم، بالخصوص الاربعین کے موضوعات پر گرانقدر تصنیفات لکھی ہیں۔ انہوں نے مختلف اسلامی موضوعات پر متعدد کتابیں تحریر کی ہیں، جن میں "الاربعین فی الصوم" ایک اہم تصنیف ہے۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں روزہ اور روزہ سے متعلقہ اکثر مسائل بہت تفصیل سے بیان کیے غرض یہ پوری کتاب روزہکے متعلق اُمور کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے۔ "الاربعین فی الصوم" کا بنیادی موضوع روزہ کی فضیلت، احکام اور مسائل پر ہے۔ روزہ اسلامی عبادات میں سے ایک اہم عبادت ہے، جو مسلمان رمضان المبارک کی صورت میں پورا مہینہ ایک مخصوص انداز میں گذارتے ہیں تاکہ اللہ کی قربت حاصل کی جا سکے۔ کتاب میں اکتالیس احادیث کو جمع کیا گیا ہے جو روزہ کی فضیلت، اس کے فوائد، اور سنت رسول ﷺ کی روشنی میں اس کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرتی ہیں۔ اپنی تحقیق میں معتبر روایات اور اسلامی فقہ کے اہم مسائل کو شامل کیا ہے، اس کتاب کے اصل مخاطب سالکین و متوسلین ہیں جنہیں روزہ کے تمام شرعی پہلوؤں کی درست معلومات فراہم کیی گئی ہیں۔
عنوانات
ترمیمچند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں
- روزے کی اہمیت و فضیلت ۔چالیس احادیث
- روزہ قرآن حکیم میں ارشادات
- روزہ کے احکام و مسائل
- روزے کی حکمتیں
- روزے کی فضیلت کے اسباب
- رمضان المبارک میں معمولات نبویﷺ
- روزے کے شرائط و واجبات
- نفلی روزے
- فرضیت روزہ کا مقصد
- حصول تقوی کا اسلوب
کتاب کے مشتملات
ترمیماس کتاب میں روزہ کے بڑے بڑے موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ 264 صفحات پر مشتمل ہے اور 2021ء میں طبع ہوئی ۔[1]
دیگر تصنیفات
ترمیمآپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میں مقبول ہیں
- الاربعین فی التوبة والاستغفار
- الاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ
- دن کا معمول بمطابق فرمان رسول ﷺ
- الاربعين في الوجدوالحال
- الاربعین فی اسلوب الادب للوالدین
- الاربعین فی معرفةالنفس و تزکیتھا
- الاربعین فی احکام الصلوۃ
- الاربعین فی الاعتکاف
- الاربعین فی صفۃ صلاۃ النبی ﷺ
- الاربعین فی احکام الصلوۃ بالجماعة
- الاربعین فی احتیاج المرشدالکامل لحصول الاخلاص فی الطاعة
- الاربعین فی آفات اللسان وعلاجھا
- الاربعین فی الاحکام اللباس والحجاب
- الاربعین فی فضل الذکر والتقرب الی اللہ تعالیٰ
- الاربعین فی امراض الطبیعةوالوقایة منھا
- الاربعین فی امراض الباطنةوعلاجھا
- الاربعین فی المعاصی واجتنابھا
- الاربعین فی الاعمال السیئةو تجتنبھا
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الاول
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الثانی[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ الاربعین فی الصوم، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد
- ↑ https://sarfrazululoom.com/khanqah-news/sarkars-books/al-arabeen-fast/