الاربعین فی آفات اللسان وعلاجھا

الاربعین فی آفات اللسان وعلاجھا ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی الاربعین سلسلہ کی زبان کی آفات اور ان کا علاج کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔

الاربعین فی آفات اللسان وعلاجھا
مصنفڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی
اصل عنوانزبان کی آفات اور ان کا علاج
ملکپاکستان
زباناردو
سلسلہالاربعین
صنفزبان کی آفتیں اور انکا علاج
اشاعتمکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد

تفصیل

ترمیم

ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی نے’’ الاربعین فی آفات اللسان وعلاجھا‘‘ میں سالکین متوسلین و محبین کی رہنمائی کے لیے برے اعمال اور ان کے علاج کے متعلق احادیث مبارکہ کے ساتھ ساتھ اعمال سیئہ سے متعلقہ موضوعات قرآن و حدیث اور فقہ کے مستند حوالہ جات کے ساتھ جدید طرز تحریرمیں کتابی صورت میں شائع کیا۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں اعمال سیئہ اوران کے علاج سے متعلقہ اکثراہم مسائل بہت تفصیل سے بیان کیے الغرض یہ پوری کتاب اعمال سیئہ کے متعلق اُمور کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے۔

عنوانات

ترمیم

چند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں

  • جھوٹ کی اقسام(افعال، اقوال، نیت، مزاح)
  • جھوٹ کی وجوہات اثرات علاج
  • غیبت کی مختلف صورتیں وجوہات اثرات اور علاج
  • غیبت کی جائز و ناجائز صورتیں
  • بہتان کی وجوہات اثرات اور علاج
  • چغلی کی وجوہات اثرات اور علاج
  • فحش کلامی کی وجوہات اثرات اور علاج
  • نفس انسان کی بناوٹ اور اجزاء کی تاثیر
  • حقیقی علم نافع
  • تصفیہ قلب قلب سلیم قلب منیب قلب شہید
  • معالج آفات زبان
  • مرشدین کاملین کی نسبت اور صحبت
  • صحبت مرشد کامل میں ذکر الہی کا حصول
  • تزکیہ و تصفیہ کا اسلوب

کتاب کے مشتملات

ترمیم

اس کتاب میں آفات لسان کے بڑے بڑے موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ تقریباً 120 صفحات پر مشتمل ہے اور 2022ء میں طبع ہوئی[1]

دیگر تصنیفات

ترمیم

آپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میںمقبول ہیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. الاربعین فی آفات اللسان وعلاجھا، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد