الاربعین فی معرفةالنفس و تزکیتھا

الاربعین فی معرفة النفس و تزکیتھا ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی اربعینات سلسلہ کی نفس کی پہچان اور تزکیہ کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔

الاربعین فی معرفة النفس و تزکیتھا
مصنفڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی
اصل عنواننفس کی پہچان اور تزکیہ
ملکپاکستان
زباناردو
سلسلہاربعینات
صنفچالیس احادیث کی روشنی میں
اشاعتمکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد

تفصیل

ترمیم

نفس کی پہچان انسان کی وہ داخلی قوت ہے جو اسے اچھائی اور برائی کی جانب راغب کرتی ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق، نفس کی کئی اقسام ہیں ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی نے’’ الاربعین فی معرفة النفس و تزکیتھا‘‘ میں سالکین متوسلین و محبین کی رہنمائی کے لیے اصلاح نفس اور اس کے علاج کے متعلق احادیث مبارکہ کے ساتھ ساتھ نفس کی منازل سے متعلقہ موضوعات قرآن و حدیث اور فقہ کے مستند حوالہ جات کے ساتھ جدید طرز تحریرمیں کتابی صورت میں شائع کیا۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں نفس کی پہچان اور تزکیہ سے متعلقہ اکثراہم مسائل کو مختلف ابواب میں بیان کیا الغرض یہ پوری کتاب نفس اور نفسانی اُمور کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے۔

عنوانات

ترمیم

چند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں

  • تزکیہ نفس پر 40 احادیث
  • تصفیہ قلب کی فضیلت
  • قرآن مجید میں نفس کی آیات
  • احادیث مبارکہ میں نفس
  • نفس کی بناوٹ اور اجزاء کی تاثیر
  • نفس کی اصلاح
  • صحبت نبوی سے حصول تزکیہ
  • تزکیہ نفس صحبت اولیاء و صالحین
  • صحبت مرشد کامل [1]

کتاب کے مشتملات

ترمیم

اس کتاب میںنفس کی پہچان اور تزکیہ کے بڑے بڑے موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ تقریباً 220صفحات پر مشتمل ہے اور 2021ء میں طبع ہوئی[2]

دیگر تصنیفات

ترمیم

آپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میںمقبول ہیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://archive.org/details/arbaeen-fi-marifat-tu-nafs/mode/1up
  2. الاربعین فی معرفة النفس و تزکیتھا، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد