الاربعین فی احکام الصلوۃ بالجماعة
الاربعین فی احکام الصلوۃ بالجماعة ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی الاربعین سلسلہ کی نماز باجماعت کے فضائل و احکام کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔
مصنف | ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی |
---|---|
اصل عنوان | نماز باجماعت کے فضائل و احکام چالیس احادیث کی روشنی میں |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
سلسلہ | الاربعین |
صنف | جماعت کے فضائل و احکام |
اشاعت | مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد |
تفصیل
ترمیمڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی نے’’ الاربعین فی احکام الصلوۃ بالجماعة‘‘ میں سالکین متوسلین و محبین کی رہنمائی کے لیے جماعت کی فضیلت و احکام کے متعلق احادیث مبارکہ کے ساتھ ساتھ فضائل و احکام متعلقہ موضوعات قرآن و حدیث اور فقہ کے مستند حوالہ جات کے ساتھ جدید طرز تحریرمیں کتابی صورت میں شائع کیا۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں جماعت کے فضائل و احکام سے متعلقہ اکثر اہم مسائل بہت تفصیل سے بیان کیے الغرض یہ پوری کتاب اہمیت جماعت کے متعلق اُمور کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے۔
عنوانات
ترمیمچند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں
- باجماعت نماز ادا کرنے کی فضیلت
- نماز فجر اور عشاء و جماعت کرنے کی فضیلت
- جماعت کا انتظار کرنے کی فضیلت
- جماعت کے لیے جانے پر ہر قدم کا اجر
- صبح شام مسجد جانے کی فضیلت
- 40 روز تک تکبیر اولی کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت
- غیر ارادی طور پر تاخیر سے پہنچنے پر جماعت کا اجر ملنا
- جماعت کی تعداد کے مطابق اجر ملنا
- پہلی صف میں کھڑے ہونے کی فضیلت دائیں طرف کھڑے ہونے کی فضیلت
- نماز باجماعت کو ترک کرنا گمراہی
- جماعت کو ترک کرنے پر سخت وعید
- جماعت چھوڑنا منافقین کا عمل
- تارکین جماعت پر شیطان کا مسلط ہونا
- صفوں کو سیدھا کرنا
- جماعت اور امامت کے مسائل
کتاب کے مشتملات
ترمیماس کتاب میں اجتماعی عبادت،ثواب میں اضافہ،سماجی میل جول،روحانی طاقت،شیطانی وسوسوں سے بچاؤ اوراللہ کی رحمت کا حصول جیسے بڑے بڑے موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ کتاب تقریباً 103 صفحات پر مشتمل ہے اور 2021ء میں طبع ہوئی[1][2]
دیگر تصنیفات
ترمیمآپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میںمقبول ہیں۔
- الاربعین فی صفة صلاۃ النبی ﷺ
- الاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ
- دن کا معمول بمطابق فرمان رسول ﷺ
- الاربعین فی التوبۃ والاستغفار
- الاربعين في الوجدوالحال
- الاربعین فی اسلوب الادب للوالدین
- الاربعین فی معرفةالنفس و تزکیتھا
- الاربعین فی احکام الصلوۃ
- الاربعین فی الصوم
- الاربعین فی الاعتکاف
- الاربعین فی احتیاج المرشدالکامل لحصول الاخلاص فی الطاعة
- الاربعین فی آفات اللسان وعلاجھا
- الاربعین فی الاحکام اللباس والحجاب
- الاربعین فی فضل الذکر والتقرب الی اللہ تعالیٰ
- الاربعین فی امراض الطبیعةوالوقایة منھا
- الاربعین فی امراض الباطنةوعلاجھا
- الاربعین فی المعاصی واجتنابھا
- الاربعین فی الاعمال السیئةو تجتنبھا
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الاول
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الثانی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ الاربعین فی احکام الصلوۃ بالجماعة، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد
- ↑ https://archive.org/details/arbaeen-fi-ahkam-o-salaat-bil-jammat/mode/1up۔ "آرکائیو آرگنائزیشن"