الاربعین فی امراض الطبیعةوالوقایة منھا

الاربعین فی امراض الطبیعةوالوقایة منھا ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی اربعینات سلسلہ کی طبیعت کے امراض اور ان سے بچاؤ کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔

الاربعین فی امراض الطبیعةوالوقایة منھا
مصنفڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی
اصل عنوانطبیعت کے امراض اور ان سے بچاؤ
ملکپاکستان
زباناردو
سلسلہاربعینات
صنفطبیعت کے امراض اور ان سے بچاؤ
اشاعتمکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد

تفصیل

ترمیم

ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی نے’’ الاربعین فی امراض الطبیعةوالوقایة منھا‘‘ میں سالکین متوسلین و محبین کی رہنمائی کے لیے برے اعمال اور ان کے علاج کے متعلق احادیث مبارکہ کے ساتھ ساتھ طبیعت کے امراض سے متعلقہ موضوعات قرآن و حدیث اور فقہ کے مستند حوالہ جات کے ساتھ جدید طرز تحریرمیں کتابی صورت میں شائع کیا۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں طبیعت کے امراض اور ان سے بچاؤ سے متعلقہ اکثراہم مسائل کو 10 ابواب میں بیان کیا الغرض یہ پوری کتاب طبیعت کے امراض کے متعلق اُمور کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے۔

عنوانات

ترمیم

چند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں

  • طبیعت کے امراض پر 46 احادیث
  • نفاق کی اقسام ،وجوہات، اثرات علاج
  • حب دنیا کے اثرات اور علاج
  • تکبر کی اقسام اثرات و علاج
  • حب جاہ کے اثرات اور علاج
  • تکبر اور ریاء کی اقسام، اثرات اور علاج
  • عجب اثرات اور علاج
  • متکبر اور عجب والے میں فرق
  • غضب کے اثرات اور علاج
  • حسد کے اثرات اور علاج
  • بغض کے اثرات اور علاج
  • سنگ و صحبت رسول ذریعہ ہدایت
  • صحبت مرشد کامل کی تاثیر
  • صحبت مرشد کامل اعجاز
  • تزکیہ و تصفیہ کا اسلوب

کتاب کے مشتملات

ترمیم

اس کتاب میںطبیعت کے امراض کے بڑے بڑے موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ تقریباً 176 صفحات پر مشتمل ہے اور 2021ء میں طبع ہوئی[1]

دیگر تصنیفات

ترمیم

آپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میںمقبول ہیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. الاربعین فی امراض الطبیعةوالوقایة منھا، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد