دن کا معمول بمطابق فرمان رسول ﷺ
دن کا معمول بمطابق فرمان رسول ﷺ ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی یومیہ آداب و سنن پر مشتمل سلسلہ الاربعین سے اردو تصنیف ہے۔
مصنف | ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی |
---|---|
اصل عنوان | دن کا معمول بمطابق فرمان رسول ﷺ |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
سلسلہ | الاربعین |
صنف | سنن و آداب |
اشاعت | مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد |
تفصیل
ترمیمڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی نے’’ دن کا معمول بمطابق فرمان رسول ﷺ‘‘ میں سالکین متوسلین و محبین کی رہنمائی کے لیے ایک دن کے معمولات کے متعلق چالیس احادیث مبارکہ کے ساتھ ساتھ ہر روز کے معمولات پر مشتمل مختلف آداب اور سنن کو قرآن و حدیث اور فقہ کے مستند حوالہ جات کے ساتھ جدید طرز تحریرمیں کتابی صورت میں شائع کیا۔ آپ نے اپنی اس کتاب میںدن کے معمولات سے متعلقہ اکثر اہم آداب، سنن اور ادعیہ کو بہت تفصیل سے بیان کیا الغرض یہ پوری کتاب یومیہ معمولات کے متعلق سنتوں اور دعاؤں کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے
عنوانات
ترمیمچند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں
- نیند سے بیدار ہونے کے آداب
- صبح کی مسنون دعائیں اور اذکار
- واش روم جانے اور استنجا کے آداب
- وضو کے آداب
- غسل کے آداب
- بال کاٹنے، ناخن تراشنے وغیرہ کے آداب
- کپڑے پہننے کے آداب
- کھانا کھانے کے آداب
- پینے کے آداب
- جوتے پہننے کے آداب
- گھر سے باہر نکلنے کے آداب
- مسجد آنے جانے کے آداب
- اذان اور اقامت کے آداب
- نماز کے آداب
- نماز کے بعد کی مسنون دعائیں اور اذکار
- لوگوں سے ملاقات اور معاملات کے آداب
- گھر میں داخل ہونے کے آداب
- شام کی مسنون دعائیں اور اذکار
- سونے کے آداب
- رات کو اٹھنے کے آداب
کتاب کے مشتملات
ترمیماس کتاب میں سنتوں اور آداب کے بڑے بڑے موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ تقریباً 250 صفحات پر مشتمل ہے اور 2020ء میں طبع ہوئی[1]
دیگر تصنیفات
ترمیمآپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میں مقبول ہیں
- الاربعین فی التوبة والاستغفار
- الاربعین فی صفة صلاۃ النبی ﷺ
- الاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ
- الاربعين في الوجدوالحال
- الاربعین فی اسلوب الادب للوالدین
- الاربعین فی معرفةالنفس و تزکیتھا
- الاربعین فی احکام الصلوۃ
- الاربعین فی الصوم
- الاربعین فی الاعتکاف
- الاربعین فی احکام الصلوۃ بالجماعة
- الاربعین فی احتیاج المرشدالکامل لحصول الاخلاص فی الطاعة
- الاربعین فی آفات اللسان وعلاجھا
- الاربعین فی الاحکام اللباس والحجاب
- الاربعین فی فضل الذکر والتقرب الی اللہ تعالیٰ
- الاربعین فی امراض الطبیعةوالوقایة منھا
- الاربعین فی امراض الباطنةوعلاجھا
- الاربعین فی المعاصی واجتنابھا
- الاربعین فی الاعمال السیئةو تجتنبھا
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الاول
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الثانی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ دن کا معمول بمطابق فرمان رسول ﷺ، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد