الاربعین فی فضل الذکر والتقرب الی اللہ تعالیٰ
الاربعین فی فضل الذکر والتقرب الی اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی الاربعین سلسلہ کی ذکر اللہ و تقرب کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔
مصنف | ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی |
---|---|
اصل عنوان | الاربعین فی فضل الذکر والتقرب الی اللہ تعالیٰ |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
سلسلہ | الاربعین سلسلہ چالیس احادیث |
صنف | ذکر الہی اور تقرب الی اللہ |
اشاعت | مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد |
ذکر و تقرب الی اللہ
ترمیمذکر کا مقصد دل کو اللہ کی یاد سے معمور کرنا ہے جو تصوف و سلوک کا مقصد عین ہے قرب خدا وندی حاصل کرنے کے بے شمار طریقے اور ذرائع ہیں اور ایک مومن کو وہ تمام ذرائع اختیار کرنے چاہئیں تاکہ کسی ذریعہ سے اللہ تعالی کا قرب حاصل ہو جائے۔ ذکر الہی ہی تقرب الی اللہ کاسہل ترین ذریعہ اور وسیلہ ہے ۔
تفصیل
ترمیمڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی نے’’ الاربعین فی فضل الذکر والتقرب الی اللہ تعالیٰ‘‘ ذکر اللہ و تقرب الی اللہ پر لکھی گئی کتاب اس موضوع کی گہرائی کو سمجھنے کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس کتاب میں اللہ کی یاد (ذکر) اور اس کی قربت (تقرب) کے مختلف پہلوؤں کو نہایت عمدگی سے بیان کیا گیا ہے۔ ذکر کی اہمیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کیا ہے اور بتایا ہے کہ ذکرِ الٰہی ایک ایسا عمل ہے جو انسان کے دل کو اللہ کی محبت سے بھر دیتا ہے۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کیسے اللہ کا ذکر انسان کی روح کو سکون اور دل کو اطمینان بخشتا ہے، اور یہ کہ تقرب الی اللہ کے لیے ذکر کس قدر اہم ہے۔ اس کے علاوہ، کتاب میں ذکر کے آداب، فوائد، اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ کتاب نہ صرف سالکین و مریدین کے لیے ایک خاص تحفہ ہے بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی ایک بیش قیمت خزانہ ہے جو اللہ سے اپنی روحانی تعلق کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ الغرض یہ پوری کتاب ذکر اللہ و تقرب الی اللہ کو سمجھنے میں نہایت بنیادی اور رہنما کتاب ہے۔
عنوانات
ترمیمچند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں
- ذکر الہی پر چالیس احادیث مبارکہ
- ذکر اللہ پر قرآنی آیات
- ذکر الہی کے لغوی ،اصطلاحی معنی و مفہوم
- ذکر مظہر محبت
- ذکر کی اقسام
- ذکر اورعالم خلق کے لطائف
- ذکر اورعالم امر کے لطائف
- ذکر جہری و خفی
کتاب کے مشتملات
ترمیماس کتاب میں ذکر الہی اور تقرب الی اللہ کے بڑے چھوٹے 54 موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ تقریبا 239 صفحات پر مشتمل ہے اور 2021ء میں طبع ہوئی[1] [2]
دیگر تصنیفات
ترمیمآپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میںمقبول ہیں۔
- الاربعین فی صفة صلاۃ النبی ﷺ
- الاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ
- دن کا معمول بمطابق فرمان رسول ﷺ
- الاربعین فی التوبة والاستغفار
- الاربعین فی اسلوب الادب للوالدین
- الاربعین فی معرفةالنفس و تزکیتھا
- الاربعین فی احکام الصلوۃ
- الاربعین فی الصوم
- الاربعین فی الاعتکاف
- الاربعین فی احکام الصلوۃ بالجماعة
- الاربعین فی احتیاج المرشدالکامل لحصول الاخلاص فی الطاعة
- الاربعین فی آفات اللسان وعلاجھا
- الاربعین فی الاحکام اللباس والحجاب
- الاربعين في الوجد و الحال
- الاربعین فی امراض الطبیعةوالوقایة منھا
- الاربعین فی امراض الباطنةوعلاجھا
- الاربعین فی المعاصی واجتنابھا
- الاربعین فی الاعمال السیئةو تجتنبھا
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الاول
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الثانی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ الاربعین فی فضل الذکر والتقرب الی اللہ تعالیٰ، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد
- ↑ https://archive.org/details/arbaeen-e-zikar/mode/1up۔ "ذکر الہی اور تقرب الی اللہ"