الاربعین فی اسلوب الادب للوالدین

الاربعین فی اسلوبِ الادب للوالدین ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی الاربعین سلسلہ کی ادب والدین کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔

الاربعین فی اسلوبِ الادب للوالدین
caption =
مصنفڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی
اصل عنوانالاربعین فی اسلوبِ الادب للوالدین
ملکپاکستان
زباناردو Subject =
سلسلہالاربعین
صنفوالدین کا ادب
اشاعتمکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد

تفصیل

ترمیم

ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی نے’’ الاربعین فی اسلوبِ الادب للوالدین‘‘ میں سالکین متوسلین و محبین کی رہنمائی کے لیے والدین کی اہمیت اسلام اور معاشرتی اقدار میں۔ قرآن اور احادیث میں والدین کی عزت اور خدمت کی اہمیت۔ ان ہستیوں کے بارے جو اپنی اولاد کی تربیت، نگہداشت، اور حفاظت کے لیے اپنی زندگی قربان کر دیتے ہیں۔ کیونکہ والدین کی خدمت کو اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ اور والدین کی دعائیں اولاد کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہوتی ہیں۔ والدین کی نافرمانی کو گناہِ کبیرہ میں شمار کیا گیا ہے۔ معاشرتی سطح پر بھی والدین کا احترام نسلوں کی کامیابی اور امن کا ضامن ہوتا ہے۔ ان متعلقہ موضوعات قرآن و حدیث اور فقہ کے مستند حوالہ جات کے ساتھ جدید طرز تحریرمیں کتابی صورت میں شائع کیا۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں خدمت والدین سے متعلقہ اکثراہم مسائل بہت تفصیل سے بیان کیے الغرض یہ پوری کتاب ان متعلقہ اُمور کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے۔ == عنوانات چند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں

  • توبہ پر چالیس احادیث ِ مبارکہ
  • والدین کے ساتھ حسن سلوک
  • والدین کے ساتھ بھلائی
  • والدین کا حق
  • والدین کی ناراضگی
  • والدین کی اطاعت ذریعہ مغفرت
  • والدین کی خدمت و دعا
  • والدین کے ساتھ نیکی
  • والدین کی نافرمانی پر عتاب
  • والدین کے ساتھ صلہ رحمی
  • والدین پر خرچ کرنا
  • والدین کے بارے میں قران حکیم میں ارشاد

کتاب کے مشتملات

ترمیم

والدین کی اہمیت اسلام اور معاشرتی اقدار میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ قرآن اور احادیث میں والدین کی عزت اور خدمت کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ والدین وہ ہستیاں ہیں جو اپنی اولاد کی تربیت، نگہداشت، اور حفاظت کے اسلامی تعلیمات میں والدین کی خدمت کو اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے، اور والدین کی دعائیں اولاد کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہوتی ہیں۔ والدین کی نافرمانی کو گناہِ کبیرہ میں شمار کیا گیا ہے۔ معاشرتی سطح پر بھی والدین کا احترام نسلوں کی کامیابی اور امن کا ضامن ہوتا ہے۔ اس طرح کے بڑے بڑے موضوعات پراس کتاب میں مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ تقریبا 118 صفحات پر مشتمل ہے اور 2021ء میں طبع ہوئی[1] [2]

دیگر تصنیفات

ترمیم

آپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میںمقبول ہیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. الاربعین فی اسلوبِ الادب للوالدین، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد
  2. https://archive.org/details/arbaeen-fi-asloob-ul-addab-lil-walidain/mode/1up۔ "والدین کے ساتھ طرز ادب"